سٹرک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت

این ایچ اے آئی تمام زیر تعمیر سرنگوں کا سیفٹی آڈٹ کرے گی


سُرنگ کی تعمیر کو مضبوط بنانے کے لیے کونکن ریلوے کارپوریشن لمیٹڈ کے ساتھ مفاہمت نامے پر دستخط کیے

Posted On: 22 NOV 2023 5:46PM by PIB Delhi

حفاظت کو یقینی بنانے اور تعمیر کے دوران اعلیٰ معیارات کے معیار پرعمل پیرا ہونے کے لیے نیشنل ہائی ویز اتھارٹی آف انڈیا( این ایچ اے آئی) ملک بھر میں زیر تعمیر تمام 29 سرنگوں کا حفاظتی آڈٹ کرے گی۔ این ایچ اے آئی کے اہلکار دہلی میٹرو ریل کارپوریشن(ڈی ایم آر سی)کے ماہرین کی ایک ٹیم کے ساتھ ساتھ سُرنگ کے دیگر ماہرین کے ساتھ جاری سُرنگ پروجیکٹوں کا معائنہ کریں گے اور سات دنوں کے اندر رپورٹ پیش کریں گے۔ تقریباً79 کلومیٹر کی کل لمبائی والی29 زیر تعمیر سرنگیں ملک کے مختلف مقامات پر پھیلی ہوئی ہیں، جن میں12 سرنگیں ہماچل پردیش، 6 جموں و کشمیر، مہاراشٹر، اڈیشہ، راجستھان میں 2-2 اور مدھیہ پردیش ، کرناٹک ،چھتیس گڑھ، اتراکھنڈ اور دہلی میں ایک ایک سرنگ شامل ہیں۔

این ایچ اے آئی نے کونکن ریلوے کارپوریشن لمیٹڈ(کے آر سی ایل)کے ساتھ مفاہمت نامے پر بھی دستخط کیے ہیں۔ اس معاہدے کے تحت کے آر سی ایل سرنگ کی تعمیر اور ڈھلوان کے استحکام سے متعلق ڈیزائن، ڈرائنگ اور حفاظتی پہلوؤں کا جائزہ لینے کے لیے این ایچ اے آئی منصوبوں کے لیے خدمات فراہم کرے گا۔ کے آر سی ایل سرنگوں کا حفاظتی آڈٹ بھی کرے گا اور اگر ضرورت ہو تو تدارکی اقدامات تجویز کرے گا۔ اس کے علاوہ کے آر سی ایل، این ایچ اے آئی کے عہدیداروں کی استعداد کار بڑھانے کے لیے تربیتی پروگرام منعقد کرے گا۔ یہ معاہدہ دو سال کی مدت کے لیے نافذ العمل رہے گا۔

اس سے قبل ستمبر 2023 میں این ایچ اے آئی نے ڈی ایم آر سی کے ساتھ اسی طرح کے ایک معاہدے پر دستخط کیے تھے، جو ملک بھر میں قومی شاہراہوں پر سرنگوں، پلوں اور دیگر ڈھانچے کی منصوبہ بندی، ڈیزائننگ، تعمیر اور دیکھ بھال کے لیے خدمات فراہم کرے گا۔

یہ اقدامات،این ایچ اے آئی کے ایک محفوظ اور ہموار قومی شاہراہ نیٹ ورک بنانے کے عزم کو اُجاگر کرتے ہیں اور سرکاری تنظیموں کے ساتھ تعاون کرتے ہوئے ٹرانسپورٹ کے بنیادی ڈھانچے کو بڑھانے کے لیے بہترین طور طریقوں کا بھی اشتراک کرتے ہیں، جس سے قوم کی تعمیر کے ہدف میں تعاون  حاصل ہوتا ہے۔

*******

ش ح۔ م م۔ن ع

U. No.1282



(Release ID: 1978854) Visitor Counter : 56


Read this release in: English , Hindi , Marathi , Punjabi