بہت چھوٹی، چھوٹی اور درمیانی صنعتوں کی وزارت
جالون، اترپردیش میں ایس سی-ایس ٹی کاروباریوں کے لیے قومی ایس سی-ایس ٹی ہب میگا کانکلیو کا انعقاد
Posted On:
22 NOV 2023 5:00PM by PIB Delhi
مائیکرو، سمال اینڈ میڈیم انٹرپرائزز (ایم ایس ایم ای) کی وزارت نے آج جالون، اتر پردیش میں ایک میگا ایونٹ (کنکلیو) کا انعقاد کیا تاکہ انٹرپرینیورشپ کلچر کو فروغ دیا جا سکے اور نیشنل ایس سی-ایس ٹی ہب اور وزارت کی دیگر اسکیموں کے بارے میں بیداری پھیلائی جا سکے۔ ایم ایس ایم ای کے مرکزی وزیر مملکت جناب بھانو پرتاپ سنگھ ورما نے اس موقع پر جناب سنجیو کمار گونڈ، سماجی بہبود، درج فہرست ذات اور قبائلی بہبود، حکومت اترپردیش کے وزیر مملکت ،جناب گوری شنکر ورما، ایم ایل اے؛ جوائنٹ سکریٹری-ایس ایم ای ، ایم ایس ایم ای کی وزارت، محترمہ مرسی ایپاؤ اور دیگر سینئر معززین کے ساتھ شرکت کی۔ جھلکاری بائی جینتی کے موقع پر منعقدہ کنکلیو ویرانگنا جھلکاری بائی کی یاد منانے کے لیے منعقد کیا گیا تھا، جو کہ جھانسی کی رانی کے شانہ بشانہ لڑی تھی، جس میں جالون اور آس پاس کے علاقوں سے 800 سے زیادہ ایس سی-ایس ٹی کے حوصلہ مند اور موجودہ کاروباری افراد نے شرکت کی۔
کنکلیو میں مرکزی وزیر مملکت جناب بھانو پرتاپ سنگھ ورما کے ذریعہ این ایس ایس ایچ او جالون دفتر کے آغاز کی بھی نمائش کی گئی۔ اس کانفرنس نے اپنے مختلف سیشنوں کے ذریعے مرکزی اور ریاستی حکومتوں، سی پی ایس ایز اور صنعتی انجمنوں کے سرکاری محکموں کے ساتھ گفت و شنید کرنے کے لئے حوصلہ مند/موجودہ کاروباری افراد کو ایک انتہائی ضروری پلیٹ فارم فراہم کیا۔
کنکلیو سے خطاب کرتے ہوئے، جناب سنجیو کمار گونڈ نے صنعت کاری کی اہمیت اور ریاست کی ایس سی-ایس ٹی آبادی کی سماجی، اقتصادی، تعلیمی اور مالی ترقی کے لیے حکومت اتر پردیش کی طرف سے اٹھائے گئے مختلف اقدامات کے بارے میں بات کی۔ انہوں نے معیشت کو 1 ٹریلین ڈالر تک لے جانے میں ریاست کے وزیر اعلیٰ کے وژن پر زور دیا۔
کنکلیو سے خطاب کرتے ہوئے، جناب بھانو پرتاپ سنگھ ورما نے ہندوستانی معیشت میں ایم ایس ایم ای سیکٹر کے جی ڈی پی میں شراکت اور ہندوستان سے مجموعی برآمدات کے لحاظ سے اہم کردار پر زور دیا۔ اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے مرکزی وزیر نے کہا کہ ایم ایس ایم ای نہ صرف روزگار کے وسیع مواقع فراہم کرتے ہیں بلکہ دیہی اور پسماندہ علاقوں کی صنعت کاری میں بھی مدد کرتے ہیں۔ انہوں نے ایم ایس ایم ای سیکٹر کو بااختیار بنانے کے لیے حکومت کی مختلف اسکیموں کے امکانات پر بھی روشنی ڈالی اور کہا کہ اس کنکلیو کے ذریعے ریاست کے ایس سی/ایس ٹی کاروباری افراد اختراعی آئیڈیاز، کاروباری مواقع تلاش کریں گے اور ان اسکیموں سے زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھائیں گے۔
اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے، ایم ایس ایم ای کی وزارت کی جوائنٹ سکریٹری محترمہ مرسی ایپاؤ نے وزارت کی دیگر بڑی اسکیموں کے ساتھ ایس سی/ایس ٹی کاروباریوں کے لیے نیشنل ایس سی/ایس ٹی ہب اسکیم کے تحت لاگو کیے گئے مختلف اقدامات کے بارے میں بتایا۔ انہوں نے تمام شرکاء سے اپیل کہ وہ ایم ایس ایم ای کی وزارت کے مختلف اقدامات کے تحت فوائد حاصل کریں۔
جناب گوری شنکر ورما، ایم ایل اے نے اورائی، جالون میں این ایس ایس ایچ آفس کے افتتاح کی ستائش کی جو ایس سی/ ایس ٹی نوجوانوں کو انٹرپرینیورشپ اختیار کرنے اور موجودہ انٹرپرائزیز کی ترقی میں مدد کرے گا۔ انہوں نے شرکاء سے درخواست کی کہ وہ ملازمت کے متلاشی بننے کے بجائے ملازمت فراہم کرنے والے بننے کے لیے مختلف سرکاری اسکیموں کے تحت فوائد حاصل کریں۔
سی پی ایس ایز ، بینکوں اور قرض دینے والے اداروں کے ساتھ ایک خصوصی تکنیکی سیشن بھی منعقد کیا گیا جس میں حوصلہ مند اور موجودہ ایس سی-ایس ٹی کاروباریوں کو ایک گفت و شنید کا پلیٹ فارم مہیا کیا گیا۔ سی پی ایس ای جیسے دکشنانچل ودیوت وترن نگم لمیٹڈ(ڈی وی وی این ایل) ، نیوکلیئر پاور کارپوریشن آف انڈیا لمیٹڈ(این پی آئی سی ایل) ، نارتھ سنٹرل ریلوے، آئی او سی ایل، بی ایچ ای ایل، جی اے آئی ایل، بندیل کھنڈ سور ارجا لمیٹڈ(بی ایس یو ایل)، نیشنل فرٹیلائزرس لمیٹڈ نے اپنے وینڈر ایمپینل پر پریزنٹیشنز پیش کیں۔ اور پروڈکٹس/سروسز کی تفصیلات شیئر کیں جو ایس سی / ایس ٹی کے زیر ملکیت ایم ایس ایز سے حاصل کی جاسکتی ہیں۔ اس پروگرام میں ایس آئی ڈی بی آئی، آئی ایف سی آئی، وینچر کیپٹل فنڈ اور انڈین بینک جیسے مالیاتی ادارے بھی تھے، جنہوں نے ایم ایس ایم ای سیکٹر سے متعلق قرض دینے کی مختلف اسکیموں کی تفصیل دی ۔ دیگر سرکاری اداروں جیسےجے ای ایم اور یو پی ایس ایف ڈی سی نے بھی پروگرام میں حصہ لیا اور ایم ایس ایم ایز کے لیے اپنی اسکیموں پر غور و خوض کیا۔ پروگرام میں پی ایم وشوکرما کے اندراج کے لیے سی ایس سی جالون کے سہولت کاری ڈیسک اور ایم ایس ایز ایس ٹی/ایس سی کے شرکاء کے اندراج کو موقع پر ہی سہولت فراہم کرنے کے لیےاوڈیم رجسٹریشن شامل تھے۔
ش ح۔ا ک ۔ ج
Uno1277
(Release ID: 1978839)