وزارت آیوش
azadi ka amrit mahotsav

آیورویدک پریکٹیشنرز کے ذریعہ اختراعات کو فروغ دینے کے لیے ’اگنی‘ پہل


اگنی –’آیوروید گیان نئی پونیا پہل‘ – ایک سی سی آر اے ایس (آیوش کی وزارت)  کی ایک پہل

Posted On: 22 NOV 2023 5:12PM by PIB Delhi
  • سی سی آر اے ایس ، این سی  آئی ایس ایم (نیشنل کمیشن فار انڈین سسٹم آف میڈیسن) کی مشاورت سے، تعلیم اور تعلیمی مقاصد کے لیے رپورٹ شدہ طبی طریقہ علاج اور علاج معالجے کی دستاویز تیار کرے گا اور اس کی اشاعت کرے گا۔
  • اگنی  کا مقصد، آیوروید پریکٹیشنرز کو مختلف بیماریوں کی صورتحال میں، اپنے اختراعی  طور طریقوں اور تجربات سے مطلع کرنے کے لیے ایک پلیٹ فارم فراہم کرنا ہے۔
  • آیوروید پریکٹیشنرز کے درمیان ثبوت پر مبنی پریکٹس کی اطلاع دینے کے ماحول کو فروغ دینا۔
  • تعلیم اور ماہرین تعلیم کے مقصد کے لیے، سنگل ڈرگ/ فارمولیشن/ طریقہ کار پر مشتمل ،مختلف بیماریوں کے لیے کامیاب علاج کے طریقہ کار کو دستاویز کرنے کے لیے۔
  • تحقیق کے طریقوں اور اچھے طبی طریقوں کی تربیت کے ذریعے ،ایپلی کیشنز اور صلاحیت سازی  کو استعمال کرتے ہوئے ، ڈیٹا بیس کی تخلیق میں تعاون کے لیے دلچسپی رکھنے والے آیوروید پریکٹیشنرز کی شناخت کرنا۔
  • سائنسی توثیق اور شواہد پر مبنی تشخیص کے ذریعے عملی طریقوں کو مرکزی دھارے میں لانے کے لیے تحقیق کرنا۔

آیوش کی وزارت کی آیوروید سائنس میں تحقیق کی مرکزی کونسل (سی سی آر اے ایس) نے، سائنسی توثیق اور ثبوت پر مبنی تشخیص کے ذریعے عملی آیوروید کے طریقوں کو مرکزی دھارے میں لانے کے لیے تحقیق کو فروغ دینے کی اپنی نئی کوشش میں، ڈاکٹروں کے لیے آیوروید کے میدان میں مشق کرنے کے لیے’’آیوروید گیان نئی پونیا پہل‘‘  (اگنی) شروع کی ہے ۔ دلچسپی رکھنے والے اہل آیور وید پریکٹیشنرز، سی سی آر اے ایس کی ویب سائٹ http://ccras.nic.in (http://ccras.nic.in/sites/default/files/Notices/CCRAS-AGNI.pdf) پر دستیاب فارمیٹ میں  15 دسمبر 2023 تک اظہار دلچسپی بھیج سکتے ہیں۔  ای میل آئی ڈی ccrasagni[at]gmail[dot]com ہے۔

سی سی آر اے ایس کے ڈائریکٹر جنرل پروفیسر رابنرائنن آچاریہ نے اگنی پروجیکٹ کے مقاصد کو اس طرح درج کیا ہے؛ آیوروید پریکٹیشنرز کے درمیان ثبوت پر مبنی پریکٹس کی ثقافت کو فروغ دینے کے ساتھ ساتھ مختلف بیماریوں کے حالات میں اپنے اختراعی طریقوں اور تجربات کی اطلاع دینے کے لیے ایک پلیٹ فارم مہیا کرنا۔ اس اقدام کا مقصد سائنسی توثیق اور شواہد پر مبنی تشخیص کے ذریعے عملی طریقوں کو مرکزی دھارے میں لانے کے لیے تحقیق کرنا بھی ہے۔

سی سی آر اے ایس ، این سی  آئی ایس ایم کی مشاورت سے تعلیم اور تعلیمی مقاصد کے لیے رپورٹ شدہ طبی طریقوں اور علاج معالجے کی دستاویز تیار کرے گا اور اسے شائع کرے گا۔ آیوروید پریکٹیشنرز اور دیگر متعلقہ اداروں/تنظیموں کے ساتھ مل کر تحقیقی تجاویز تیار کرکے مرکزی دھارے میں لانے اور سائنسی توثیق کے لیے رپورٹ شدہ طبی طریقوں پر سی سی آر اے ایس کے ذریعے مزید تحقیقی مطالعات کیے جاسکتے ہیں۔

 ہندوستان بھر میں 500000 سے زیادہ رجسٹرڈ آیوروید پریکٹیشنرز ہیں ،جو بنیادی طور پرمشق کر رہے ہیں۔ آیوش کی وزارت کے تحت سی سی  آر اے ایس ایک اعلیٰ تحقیقی ادارہ ہے جو آیوروید میں سائنسی خطوط پر تحقیق کو شروع کرنے، مربوط کرنے، تشکیل دینے، ترقی اور فروغ دینے کے لیے پرعزم ہے۔ ماضی قریب میں، آیوروید کالجوں اور ہسپتالوں کے ذریعے سائنسی تحقیق کو فروغ دینے کے لیے، سی سی آر اے ایس نے انڈر گریجویٹ اسکالرز کے لیے آیوروید ریسرچ کین (ایس پی اے آر کے) کے لیے اسٹوڈنٹ شپ پروگرام، پی جی اسکالرز کے لیے آیوروید ریسرچ کی ٹریننگ کی اسکیم (پی جی-اسٹار) اور پی جی اسکالرز کے لیے نیز اساتذہ کے لیے آیوروید ریسرچ ان ٹیچنگ پروفیشنلز (اسمارٹ) پروگرام کو مرکزی دھارے میں لانے کا پروگرام شروع کیا ہے۔

ماضی قریب میں، آیوروید کی مداخلت نے بیماری کی بہت سی نئی حالتوں ، شدید اور دائمی دونوں، کا کامیابی سے انتظام کیا ہےجن کا آیور وید کے کلاسیکی متن میں بیان نہیں کیا گیا ہے۔ بہت سے شعبوں میں فضیلت کی نمایاں کامیابیاں حاصل ہو رہی ہیں، خاص طور پر مصنوعی ادویات/ طریقہ کار کے رپورٹ شدہ منفی اثرات کا انتظام میں، جس نے آیوروید کو مختصر مدت میں ہی عالمی پلیٹ فارم پر لا کھڑا کر دیا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔اع    ۔ر ا

 (U.No. 1279)


(Release ID: 1978832) Visitor Counter : 127


Read this release in: English , Marathi , Hindi , Telugu