بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی راستوں کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

ان لینڈ واٹر ویز اتھارٹی آف انڈیا (آئی ڈبلیو اے آئی) اور ایمازون نے مفاہمت نامے پر دستخط کیے جس سے گنگا (این ڈبلیو 1) کیلئے ای-کامرس کارگو کی آمدورفت کی راہ طے ہوگئی


جناب  سربانند سونووال نے مفاہمت نامے کی تقریب میں شرکت کی، اسے ہندوستان کی آبی گزرگاہوں کی ترقی میں ایک نیا  اضافہ  قرار دیا

ای کامرس کارگو کے ساتھ پہلا جہاز جلد ہی پٹنہ سے کولکتہ کے لیے روانہ ہوگا

Posted On: 22 NOV 2023 4:34PM by PIB Delhi

ان لینڈ واٹر ویز اتھارٹی آف انڈیا (آئی ڈبلیو اے آئی) اورایمازون سیلر سروسز پرائیویٹ لمیٹیڈ(ایمازون) کے درمیان دریائے گنگا (قومی آبی گزرگاہ 1) کا استعمال کرتے ہوئے اندرون ملک آبی گزرگاہوں کے ذریعے کارگو کی نقل و حرکت اور صارفین کی ترسیل اور مصنوعات کی نقل و حمل کو فروغ دینے کے لیے ایک مفاہمت  نامے (ایم او یو) پر دستخط کیے گئے۔

یہ تقریب بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی گزرگاہوں (ایم او پی ایس ڈبلیو) اور آیوش کے مرکزی وزیر جناب سربانند سونووال کے ساتھ ایم او پی ایس ڈبلیو کے سکریٹری جناب  ٹی کے رامچندرن اور آئی ڈبلیو اے آئی کے چیئرمین جناب سنجے بندوپادھیائے کے علاوہ دیگر سینئر افسران کی موجودگی میں انجام دی گئی۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002WHX6.jpg

 

آئی ڈبلیو اے آئی اورایمازون کے درمیان تعاون ہمارے اندرون ملک آبی گزرگاہوں پر ای کامرس کارگو کی نقل و حمل کو آگے بڑھانے میں ایک اہم پیشرفت کی نشاندہی کرتا ہے۔ یہ شراکت داری لاجسٹکس کو بہتر بنانے، ماحولیاتی اثرات کو کم کرنے اور اقتصادی ترقی کو فروغ دینے کے لیے پانی کی نقل و حمل کی کارکردگی اور پائیداری کو بروئے کار لانے کی کوشش ہے۔ ورلڈ بینک کی رپورٹ کے مطابق، ریل اور سڑک کی نقل و حمل پانی کی نقل و حمل کے مقابلے میں 18.5فیصد اور 91.6فیصد زیادہ ایندھن استعمال کرتی ہے، جس سے یہ نقل و حمل کا سب سے زیادہ ماحول دوست طریقہ ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003L5JK.jpg

اس موقع پر بات کرتے ہوئےجناب سونووال نے کہاکہ یہ ہندوستان کی آبی گزرگاہوں کی ترقی کی کہانی میں ایک اور اہم اضافے  کی نشاندہی کرتا ہے۔ وزیر اعظم جناب نریندر مودی جی کی شاندا ر قیادت میں، آبی گزرگاہوں پر ہمیشہ خصوصی توجہ دی گئی ہے تاکہ اسے نقل و حمل کی ایک وسیع اور مقبول شکل بننے کے قابل بنایا جا سکے۔ حکومت مودی جی کے اس وژن کو عملی جامہ پہنانے کے لیے انتھک محنت کر رہی ہے تاکہ آبی گزرگاہوں کو ترقی کااحیا ہوسکے کیونکہ ہندوستان ایک آتمنیر بھر بھارت بننے کے لیے آگے بڑھ رہا ہے۔ یہ شراکت داری ہمارے اندرون ملک آبی گزرگاہوں کے ذریعے ای کامرس کارگو کی نقل و حرکت کو بڑھانے کی جانب ایک اہم قدم ہو گی۔ اس شراکت داری کا مقصد لاجسٹکس کو ہموار کرنے، ماحولیاتی اثرات کو کم کرنے اور اقتصادی ترقی کو فروغ دینے کے لیے پانی کی نقل و حمل کی کارکردگی اور پائیداریت کو بروئے کار لانا  ہے۔ اس سروس کے آغاز کے ساتھ، کاریگروں، صنعت کاروں اور ہندوستان کے اندرونی علاقوں کے تاجروں کو اپنی مصنوعات کو وسیع تر مارکیٹ میں، قومی اور بین الاقوامی سطح پر، معقول طور پر، نقل و حمل کے ایک موثر طریقہ کے ذریعے سستی قیمت پر آسانی سے فروخت کرنے کا موقع ملے گا۔ ای کامرس کارگو کے ساتھ پہلا جہاز جلد ہی پٹنہ سے کولکاتہ کے لیے روانہ کیا جائے گا۔

ایمیزون انڈیا اور آئی ڈبلیو اے آئی کے درمیان تعاون وزیر اعظم کے میری ٹائم امرت کال وژن 2047 کو حاصل کرنے کی طرف ایک اور قدم ہے جس میں اندرون ملک آبی گزرگاہوں کو نقل و حمل کے ایک سستی اور پائیدار طریقہ کے طور پر بڑھانا اور کارگو کی نقل و حرکت کو فروغ دینا اور نیشنل واٹر وے-1 کا استعمال کرتے ہوئے اندرون ملک آبی نقل و حمل کے ذریعے صارفین کی ترسیل/مصنوعات کی نقل و حمل کو فروغ دینا ہے۔

ملک کے اندر آبی نقل و حمل کو تیز کرنے کے لیے ساگرمالا نے رورو/روپیکس اور  اندرون ملک آبی نقل وحمل سے متعلق 7,030 کروڑ روپے مالیت کے 113 پراجکٹس شروع کیے ہیں ۔ ان منصوبوں میں سے 15  پروجیکٹس  جو 1,100 کروڑ روپے  کی مالیت کے ہیں، مکمل کئے جاچکے ہیں اور 3,900 کروڑ روپے مالیت کے 32 منصوبےزیر نفاذ ہیں۔

ایمیزون ملک میں نقل و حمل کے تمام ممکنہ طریقوں، ریل، ہوا، پانی اور سطح کو استعمال کرنے کے قابل ہو جائے گا، تاکہ صارفین کے پیکجوں کی تیز رفتار، مؤثر لاگت، پائیدار اور زیادہ قابل اعتماد ترسیل کو یقینی بنایا جا سکے اور لاکھوں فروخت کنندگان تک وسیع تر رسائی فراہم کی جا سکے۔  اس شراکت داری سے نہ صرف ایمیزون کو ان کی نقل و حمل کی لاگت کو کم کرکے فائدہ پہنچے گا بلکہ تمام ای کامرس کمپنیوں کے لیے ہندوستان میں وسیع اندرون ملک آبی گزرگاہوں سے فائدہ اٹھانے کے نئے امکانات بھی کھلیں گے۔

2023 تک، اندرون ملک آبی گزرگاہوں کے ذریعے  کارگو کو چڑھانے اور اتروانے کا کام 126 ایم ایم ٹی ہے اور میری ٹائم انڈیا ویژن 2030 کے مطابق، جو میری ٹائم انڈیا سمٹ 2021 کے دوران شروع کیا گیا تھا، وزارت کا مقصد 2030 تک اندرون ملک آبی نقل و حمل کے حجم میں 200 ایم ایم ٹی سے زیادہ اضافہ کرنا ہے  اور  17 اکتوبر 2023 کو ممبئی میں عالمی میری ٹائم انڈیا سمٹ 2023 کے دوران ہندوستان کے وزیر اعظم کے ذریعہ شروع کیے گئے امرت کال ویژن 2047 کے مطابق 2047 تک 500 ایم ایم ٹی سے زیادہ کا ہدف حاصل کرنا ہے۔

اس منصوبے میں 2030 تک آپریشنل آبی گزرگاہوں کی تعداد کو 23 تک بڑھانا بھی شامل ہے، جس میں اب تک 24 آبی گزرگاہیں پہلے ہی کام کر رہی ہیں جنہیں وژن دستاویز کے مطابق 2047 تک 50 سے زیادہ کرنے کا منصوبہ ہے۔

یہ موڈ دیگر ای کامرس پلیٹ فارمز کے ساتھ ساتھ ان لینڈ واٹر ویز ٹرانسپورٹ (آئی ڈبلیو ٹی) موڈ کے ذریعے ترسیل کے ساتھ  مستقل بنے رہنے  کی توقع ہے۔ باہمی تعاون کے ساتھ، آئی ڈبلیو اے آئی  اور ایمازون جدید ترین حل تلاش کرنے اور ان پر عمل درآمد کرنے کے لیے تیار ہیں وہیں  ای کامرس انڈسٹری کی ابھرتی ہوئی ضروریات کو پورا کرتے ہوئے ایک سرسبز اور زیادہ لچکدار لاجسٹکس ایکو سسٹم میں مدد کرہے ہیں۔

***

 (ش ح –ع ح)

U.No:1274



(Release ID: 1978822) Visitor Counter : 94


Read this release in: English , Hindi