امور صارفین، خوراک اور عوامی تقسیم کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

حکومت عوامی نظام تقسیم  اسکیم کے تحت موٹے اناجوں  کی تقسیم کو بڑھانے کا منصوبہ رکھتی ہے


حکومت موٹے اناجوں کو مقبول بنانے کے لیے خصوصی کوششیں کررہی ہے؛ موٹے اناج کی  بیداری پروگرام منعقد کیا جا رہا ہے اور ہندوستان کی جی-20 صدارت کے دوران موٹے اناجوں کو فروغ دیا جا رہا ہے

Posted On: 02 AUG 2023 6:15PM by PIB Delhi

حکومت عوامی نظام تقسیم اسکیم کے تحت موٹے اناجوں  کی تقسیم کو بڑھانے کا منصوبہ بنایا ہے جو کہ حسب  ذیل ہے:

  1. باجرہ  اور راگی کی بڑی شراکت کے ساتھ موٹے اناج کی خریداری کے اعلیٰ اہداف کو حاصل کرنے کے لیے پیشگی منصوبہ بندی۔
  2. ریاست گیہوں/چاول کے بدلے پردھان منتری غریب کلیان یوجنا(پی ایم جی کے اے وائی) کے تحت تقسیم کے لیے موٹے اناجوں  کو شامل کرے گی۔
  3. خریدار  ریاستوں کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ اضافی مقدار کو پہلے ہی اچھی طرح سے پہنچا دیں۔ خسارے والی ریاستوں کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ موٹے اناج/معمول کے اناج  کی اپنی ضرورت کو پہلے ہی بتا دیں۔

(iv ) ریاستوں سے درخواست ہے کہ وہ زیادہ موٹے اناج/ معمول  کے اناج  کی پیداوار کو بڑھا کر فصلوں کے تنوع کی حوصلہ افزائی کریں۔

(v) این ایف ایس اے کے تحت آنے والے استفادہ کنندگان میں غذائیت کی سطح کو بہتر بنانے کے لیے تمام ریاستوں/ریاست کے زیر انتظام علاقوں  سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ موٹے اناج   خریدیں اور این ایف ایس اے مستفیدین کے لیے مقامی کھپت کی ترجیحات کے مطابق اور اس محکمہ کی طرف سے وقتاً فوقتاً جاری کردہ رہنما خطوط کے مطابق تقسیم کریں۔ .

حکومت ہند نے موٹے اناجوں  کو مقبول بنانے کے لیے خصوصی کوششیں کی ہیں۔ محکمہ خوراک اور عوامی  نظام تقسیم اور فیلڈ دفاتر یعنی فوڈ کارپوریشن انڈیا(ایف سی آئی) اور سنٹرل ویئر ہاؤسنگ کارپوریشن (سی ڈبلیو سی) نے موٹے اناج  کے بارے میں بیداری کے پروگرام/مقابلے/سیمینار وغیرہ کا انعقادکرکے موٹے اناجوں  کے بارے میں بیداری پیدا  کیا ہے۔

زراعت اور کسانوں کی بہبود کا محکمہ (ڈی اے اینڈ ایف ڈبلیو) ہندوستان کی جی20 صدارت کے دوران موٹے اناج کو فروغ دے رہا ہے۔ بین الاقوامی تجارتی میلہ، سورج کنڈ میلہ وغیرہ جیسے مختلف پروگراموں میں بھی موٹے اناج  کی نمائش کی جاتی ہے۔ موٹے اناج  کے بین الاقوامی سال کے حوالے سے منعقدہ ایک اہم تقریب گلوبل ملیٹس (شری انا) کانفرنس تھی، جو 18 سے 19 مارچ 2023 تک آئی اے آر آئی پوسا کیمپس، نیو دہلی میں منعقد ہوئی۔  موٹے اناج  کو مرکزی دھارے میں لانے کی کوششوں کے تسلسل میں، دہلی ہاٹ، آئی این اے، نئی دہلی میں ایک ’ملٹس ایکسپیریئنس سنٹر(ایم ای سی) ‘ کھولا گیا ہے جس کا مقصد موٹے اناج   کے بارے میں بیداری پیدا کرنا اور عام لوگوں میں اسے اپنانے کی حوصلہ افزائی کرنا ہے۔ ڈپارٹمنٹل ٹریننگز/میٹنگز اور ڈیپارٹمنٹل کینٹینوں  میں موٹے اناج کے اسنیکس کے استعمال کی حوصلہ افزائی کرنے کے لیے دی اے اینڈ ایف ڈبلیو نے نیشنل ایگریکلچرل کوآپریٹو مارکیٹنگ فیڈریشن آف انڈیا(نفیڈ) کے ذریعے مختلف وزارتوں/محکموں میں موٹے اناج کی مصنوعات کے لیے

وینڈنگ مشینیں بھی نصب کی ہیں۔ 10 ریاستوں کے 19 اضلاع میں موٹے اناج   اور اس کی مصنوعات کی ون ڈسٹرکٹ ون پروڈکٹ  (او ڈی او پی)کے طور پر شناخت کی گئی ہے۔

انڈین کونسل آف ایگریکلچر ریسرچ- انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ملٹ ریسرچ (آئی سی اے آر-آئی آئی ایم آر)، حیدرآباد بھی باقاعدگی سے موٹے اناج  کی ریسیپی/ موٹے اناج  کی مٹھائی جیسے کھیر اور کوکیز/ موٹے اناج کے ساتھ کھانا پکانے کے بارے میں باورچیوں سمیت تمام شعبوں کے لوگوں کے لیے باقاعدہ ورکشاپ کا انعقاد کر رہا ہے۔آئی آئی ایم آر اپنے نیوٹری ہب کے ذریعے متعلقہ کاروباری پروگرام جیسے نیوٹری سیریلز انٹرپرینیورشپ اور اسٹارٹ اپ ٹریننگ پروگرام(نیسٹ) کا انعقاد کر رہا ہے۔  آئی سی اے آر/آئی آئی ایم آر حیدرآباد نے موٹے اناج پر مبنی  کھانوں کے لئے مختلف قسم کے کھانے کے لیے تیار اور پکانے کے لیے تیار خوراک کو ترقی دی ہے۔ مہم، مقبولیت اور آگاہی کے پروگراموں کے ذریعے موٹے اناج کے کھانے کی "ایٹرائٹ" برانڈنگ کامیابی سے بنائی گئی ہے۔

یہ معلومات صارفین کے امور، خوراک اور عوامی نظام تقسیم کی مرکزی وزیر مملکت محترمہ سادھوی نرنجن جیوتی نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں دی۔

 

ش ح۔ا ک ۔ ج

Uno1276


(Release ID: 1978817)
Read this release in: English , Bengali , Tamil