وزارت اطلاعات ونشریات
azadi ka amrit mahotsav

وکست بھارت سنکلپ یاترا کا مقصد ، اُن لوگوں تک پہنچنا ہے ، جن تک رسائی نہیں ہوئی ہے: مرکزی وزیر پرتیما بھومک  

प्रविष्टि तिथि: 21 NOV 2023 5:50PM by PIB Delhi

وکست بھارت سنکلپ یاترا نے پورے تری پورہ میں قابل قدر رفتار حاصل  کر لی ہے ۔ سماج کے مالی طور پر کمزور طبقے ، خاص طور پر  مرکزی حکومت کی فلاحی اسکیموں کے بارے میں جاننے کے لیے  بہت جوش و خروش کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔ مختلف استفادہ کنندگان اس  ‘وکست بھارت سنکلپ یاترا ’ کے ذریعے سرکاری فوائد سے  حاصل کر  رہے ہیں۔

یاترا کے ساتویں دن،   سماجی انصاف اور  تفویض اختیارات مرکزی وزیر مملکت محترمہ پرتیما بھومک ڈھلائی  ضلع میں امباسا بلاک کے بالا رام گاؤں میں موجود تھیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/39R9K.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/5LAOK.jpg

اس مہم کا مقصد  ، 2047 ء تک ایک ترقی یافتہ  بھارت کی تعمیر ہے۔  عوام کے درمیان سرکاری سطح کے مختلف پروجیکٹوں کے بارے میں بیداری پیدا  کرنے  اور انہیں استفادہ کنندگان تک پہنچانے  کے مقصد سے ایک موبائل آئی ای سی وین اور مختلف سرکاری محکموں کے اہلکار وہاں موجود تھے ۔

سماجی انصاف اور تفویض اختیارات  کی مرکزی وزیر مملکت  محترمہ پرتیما بھومک نے وہاں موجود  مستحق افراد کو مرکزی حکومت کی مختلف سہولیات مستحقین کو سونپیں۔ اُجولا یوجنا کے تحت گیس کنکشن حاصل کرنے پر خوشی کا اظہار کرنے والی خواتین اور دیگر اسکیموں کے حقیقی مستفید ہونے والوں کو بھی سرٹیفکیٹ تقسیم کیے گئے  ، جو اتنے عرصے سے محروم تھے ۔ پردھان منتری ماترو بندنا یوجنا کے ایک حصے کے طور پر، مرکزی وزیر نے حاملہ خواتین کو مٹھائیاں پیش کیں۔  اس کے علاوہ ، چھوٹے بچوں کے لیے کھانا کھلانے کے پروگرام  کا بھی انعقاد کیا گیا اور  مرکزی وزیر مملکت محترمہ بھومک نے بچوں کو کھانا کھلا یا۔ اس موقع پر موجود  گاؤں والوں کے لیے  مفت طبی کیمپ بھی لگایا گیا۔

بالارام گاؤں کمیٹی کے رہائشی پربیر دیب ناتھ  نے مرکزی حکومت کی ایک  معروف اور عوام پر مبنی پروجیکٹ  ، پردھان منتری آواس یوجنا کے تحت ایک مکان  حاصل کیا ۔ مرکزی وزیر مملکت محترمہ بھومک نے ربن کاٹ کر اس کا افتتاح کیا۔  فطری طور پر، پربیر دیب ناتھ کا خاندان نیا گھر ملنے پر  بہت خوش ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/4M4KG.jpg

مرکزی وزیر مملکت محترمی بھومک  نے کہا کہ ‘‘ پچھلے چھ سالوں میں، تری پورہ کے پسماندہ باشندوں کو، جنہوں نے ایک دن پکے گھر میں رہنے کا خواب دیکھا تھا ،  تقریباً 4 لاکھ پردھان منتری آواس یوجنا  کے تحت گھر فراہم کیے گئے ہیں  ۔  محترمہ بھومک نے کہا کہ پربیر دیب ناتھ کے خاندان کو کفالت کے لیے مناسب بیت الخلا اور پالتو جانور بھی  فراہم کئے گئے ۔

مرکزی وزیر مملکت کے علاوہ، ڈھلائی ضلع کی سبھادھی پتی انادی سرکار، ڈھلائی ضلع کے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ بسواجیت پال اور دیگر اس تقریب میں موجود تھے۔ مرکزی وزیر مملکت نے گاؤں کے علاقے میں کئی گھروں کا دورہ کیا اور علاقے کے لوگوں کو ملنے والی سرکاری سہولیات کے بارے میں معلومات حاصل کیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/1SSL8.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/2Y9ZT.jpg

انہوں نے کہا کہ ‘ وکست بھارت سنکلپ یاترا ’ دو  لاکھ 70 ہزار گاؤوں میں شروع  کی گئی ہے۔ اس  یاترا کا  بنیادی مقصد ، اُن لوگوں کو فوائد فراہم کرنا ہے  ، جو  کسی بھی وجہ سے  ، اس تک رسائی حاصل نہیں کر سکے تھے ۔ وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے 15 نومبر  ، 2023 ء کو  ‘ جنجاتیہ گورو دیوس ’ کے موقع پر جھارکھنڈ کے کنٹی ضلع میں ‘ وکست بھارت سنکلپ یاترا ’  کا باضابطہ آغاز کیا۔

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 (ش ح- و ا -  ع ا )

U. No. 1264


(रिलीज़ आईडी: 1978713) आगंतुक पटल : 162
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: English , हिन्दी , Bengali-TR