وزارت اطلاعات ونشریات
azadi ka amrit mahotsav

وِکست بھارت سنکلپ یاترا کا نارتھ گارو ہلس میں آغاز


میگھالیہ میں وِکست بھارت سنکلپ یاترا کے ایک حصے کے طور پر منعقد کیے گئے ہیلتھ کیمپوں میں بڑی تعداد میں  لوگوں نے شرکت کی

Posted On: 21 NOV 2023 10:08PM by PIB Delhi

جامع اور مبنی بر شمولیت ترقی کے لیے پرعزم اور اس بات کو یقینی بناتے ہوئے کہ ہر گاؤں اور ہر شہری کو ترقیاتی اسکیموں سے فائدہ پہنچے، وِکست بھارت سنکلپ یاترا کے حصے کے طور پر ملک بھر میں‘سب کے لیے صحت’ ہیلتھ کیمپ منعقد کیے جا رہے ہیں۔ وِکست بھارت سنکلپ یاترا کے ایک حصے کے طور پر میگھالیہ کے نارتھ گارو ہلس ضلع کے ہرینکاٹا رابھا گاؤں میں بھی ایک طبی صحت کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/WhatsAppImage2023-11-21at3.54.56PMQ8MO.jpeg

 

ڈسٹرکٹ میڈیکل ہیلتھ آفیسر نے آیوشمان بھارت، پردھان منتری جن آروگیہ یوجنا اور صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت کی دیگر اسکیموں کے بارے میں تفصیلات فراہم کیں۔ سنکلپ یاترا کے دوران ریاست کے مختلف اضلاع:ایسٹ خاصی ہلس، ویسٹ جینتیا ہلس، ایسٹ گارو ہلس اور نارتھ گارو ہلس میں ہیلتھ کیمپس کا بھی انعقاد کیا جارہا ہے، جہاں حفظان صحت کی خدمات جیسے آیوشمان کارڈ بنانے، ٹی بی  یعنی تب دق ، سکل سیل، ذیابیطس، اور ہائی بلڈ پریشریعنی بلند فشار خون  جیسی بیماریوں کی جانچ سے متعلق سہولتیں   فراہم کی گئیں۔

ایک مکمل طبی  جانچ کا انعقاد کیا گیا، جس میں صحت کی ضروری جانچ جیسے کہ بلڈ پریشر اور شوگر لیول کا اسسمنٹ شامل تھا۔ حاضرین کو فوری اے بی ایچ اے کارڈز اور آیوشمان ہیلتھ کارڈ حاصل کرنے کا موقع ملا، جس سے انہیں صحت کی دیکھ بھال اورحفظان صحت   کی خدمات تک فوری رسائی حاصل ہوگی۔ حفظان صحت کی خدمات کے علاوہ،ان صحت کیمپوں میں ماہر مشیروں کے ذریعہ زراعت سے متعلق خدشات کو دور کیا گیا۔ ماہرین نے  اس بات کو یقینی بناتے ہوئے کہ کاشتکار برادری کو پیداواری صلاحیت بڑھانے کے لیے قابل قدرمعلومات اور حل مل سکیں،زراعت سے متعلق مسائل کو حل کرنے میں مدد کی۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/WhatsAppImage2023-11-21at12.16.02PMLAGF.jpeg

 

برہم پترا ویلی فرٹیلائزر کارپوریشن لمیٹڈ(بی وی ایف سی ایل) نے میگھالیہ کے ایسٹ  خاصی ہلس ضلع کے مائیلیم میں ڈرون کے ایک مظاہرے کاانعقاد  کیا۔ اس مظاہرے میں زرعی پیداوار بڑھانے کے لیے ٹیکنالوجی کے موثر استعمال کی نمائش کی گئی۔ ڈرون کے ذریعے کیڑے مار ادویات کا چھڑکاؤکو،جس کے سبب غذائی فصلوں کی کاشت کاری میں کیڑوں کا موثر انتظام کیا جاسکے، گاؤں والوں کی طرف سے کافی پذیرائی ملی۔

جبکہ ڈمبو رونگجینگ، سلچانگ گٹیم، ایسٹ گارو ہلز ضلع میں برہم پترا ویلی فرٹیلائزر کارپوریشن لمیٹڈ (بی وی ایف سی ایل) کی طرف سے وِکست بھارت سنکلپ یاترا کے ایک حصے کے طور پر ڈرون کا مظاہرہ بھی کیا گیا جس میں پیداواری صلاحیت کو بڑھانے کے لیے ٹیکنالوجی کے مؤثر استعمال کے بارے میں مطلع کیاگیا۔

اس دوران ، اطلاعات و نشریات کی وزارت کی ایک آئی ای سی وین، میگھالیہ کے نارتھ گارو ہلز ضلع کے ہرین کاتارابھا پہنچی۔ اسے اے ڈی سی نیپون ہاجونگ نے جھنڈی دکھا کر روانہ کیا۔ ملک بھر میں لوگ وِکست بھارت سنکلپ یاترا کے تحت مختلف صحت اسکیموں کے فوائد حاصل کر رہے ہیں۔

جبکہ مغربی جینتیا ہلس ضلع کے تھڈلاسکین بلاک کے تحت لمچاراتو گاؤں اور واہریمبائی گاؤں میں حکومت ہند کی اسکیموں اور پروگراموں کو اجاگر کرنے والی آئی ای سی وین کا موثر مظاہرہ دیکھا گیا۔ دونوں مقامات پر ڈرون مظاہرے بھی کیے گئے۔

وِکست بھارت سنکلپ یاترا کا مقصد مرکزی حکومت کی فلاحی اسکیموں اور پالیسیوں کے بارے میں بیداری پیدا کرنا اورحکومت کی اہم اسکیموں پر 100 فیصد عمل درآمد کو یقینی بنانا ہے۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/IMG-20231121-WA0024(1)DY1F.jpg

*************

ش ح۔  ع م ۔م ش

(U-1263)


(Release ID: 1978711) Visitor Counter : 95
Read this release in: English , Hindi