قبائیلی امور کی وزارت
دیما پور، تیونسانگ اور موکوکچنگ میں وی بی ایس آئی کی قبائلی مہم نے زور پکڑا
Posted On:
21 NOV 2023 6:18PM by PIB Delhi
ناگالینڈ کے تین اضلاع میں وکست بھارت سنکلپ یاترا (وی بی ایس وائی) سینکڑوں دیہاتیوں کی طرف سے اس میں شرکت کرنے کے ساتھ زور پکڑ رہی ہے۔ مہم کے ساتویں دن دیما پور ضلع میں چار مقامات پر، تیونسانگ اور موکوکچنگ ضلع میں دو،دو مقامات پر تقریبات منعقد کی گئیں۔
لونگ کھم بلاک کے لیے وکست بھارت سنکلپ یاترا (وی بی ایس وائی) کا آخری مرحلہ آج تیونسانگ ضلع کے ہولونگبا اور پھرے آہیر گاؤں میں منعقد ہوا۔ ای اے سی کیئلیتانگ نتانگ لونگ کھم، بی ڈی او سدیمونگبا سنگتم، ایس ایم او جناب آئی ٹاکا پونگنیر، نوڈل آفیسر بی بی ایف سی ایل آئیچنگ کے ، نے گاؤں کے عمائدین بشمول دونوں دیہات کے گاؤں کے چیئرمین کے ساتھ اور بڑی تعداد میں عام لوگ وی بی ایس وائی کے پروگراموں کے لیے جمع ہوئے۔
پروگرام کا آغاز وی بی ایس وائی کے مختصر تعارف کے ساتھ ہوا جس کے بعدای اے سی کیئلیتانگ نتانگ کی طرف سے ’ہمارا سنکلپ وکست بھارت ‘ کا عہد لیا گیا۔ گاؤں کی خواتین نے ایک خصوصی گیت اور لوک رقص بھی پیش کیا۔
نوڈل آفیسر ایچینگ کے اور ان کی ٹیم نے فصلوں کی زیادہ پیداوار کے لیے زراعت کے میدان میں استعمال کے لیے ڈرون ٹیکنالوجی کے استعمال کا مظاہرہ کیا۔ پروگرام کا اختتام ای اے سی اور ایس ایم او کی طرف سے کامیاب مستفیدین کے لئے مبارکباد کے ساتھ ہوا۔ پروگرام کے بعد گاؤں والوں کو موقع پر ہی میڈیکل چیک اپ، اجولا رجسٹریشن سروس اور بنیادی طور پر سماجی تحفظ کی اسکیموں پر مبنی بینکنگ خدمات بھی فراہم کی گئیں۔
اسی طرح کی تقریبات موکوک چنگ ضلع کے اونگپنگ کانگ (جنوبی) بلاک کے تحت منگمیٹونگ گاؤں اور لونگ کھم گاؤں میں منعقد کی گئیں۔ تقریبات میں گاؤں والوں کی طرف سےاچھی تعداد میں شرکت کرنا ریکارڈ کیا گیا۔
دیما پور میں، چوموکیڈیما بلاک کے تحت داروگاجن، خوشابیل، دوباگاؤں اور تھیلکسو گاؤں میں وی بی ایس وائی کے پروگرام منعقد کیے گئے۔ لوگوں نے بڑی تعداد میں پروگراموں میں شرکت کی۔ ایل ای ڈی وین تمام جگہوں پرکھڑی کی گئی تھیں اور ان کے ذریعہ لوگوں کو حکومت کی فلاحی اسکیموں کی بصری تفصیل فراہم کی گئی تھی۔
وی بی ایس وائی پروگراموں میں، ہیلتھ کیمپس، اجولا اسکیم کے لیے موقع پر رجسٹریشن اور بینکنگ خدمات اور گاؤں والوں کو آدھار کی تصدیق فراہم کی گئی۔ سرکاری افسران اور ماہرین نے حکومت کی مختلف فلاحی اسکیموں کو عوام کے سامنے بیان کیا۔
************
ش ح۔ س ب ۔ م ص
(U: 1262 )
(Release ID: 1978704)
Visitor Counter : 83