وزارت اطلاعات ونشریات

اِفّی – 54 میں ، افتتاحی فلم ’ کیچنگ ڈسٹ ‘ کے  ہدایت کار اور پروڈیوسرز   نے  میڈیا سے بات چیت کی


انسانی جذبات کی آفاقیت حیرت انگیز ہے کیونکہ ٹیکساس کی  اس کہانی کو ہر جگہ یکساں پذیرائی  حاصل ہو رہی ہے:  ہدایت کار اسٹوئرٹ گٹ

’ چونکہ میری والدہ ہندوستان سے ہیں اور  یہاں  اِفّی  میں افتتاحی فلم کے طور پر کیچنگ ڈسٹ  کا انتخاب ، میری زندگی کا سب سے قابل فخر لمحہ  ہے ‘    

Posted On: 21 NOV 2023 5:16PM by PIB Delhi

ہندوستان کے بین الاقوامی فلم فیسٹیول کے 54 ویں ایڈیشن کا کل  برطانوی فلم ساز اسٹوئرٹ گٹ کی کیچنگ ڈسٹ کے بین الاقوامی پریمیئر کے ساتھ آغاز ہوا۔

فلم  میں انسانی جذبات پر  توجہ مرکوز کرنے کی وضاحت کرتے ہوئے  ، فلم کے ڈائریکٹر نے کہا کہ انسانی جذبات کی آفاقیت حیرت انگیز ہے کیونکہ ٹیکساس کی  ، اس  کہانی کو ہر جگہ یکساں پذیرائی مل رہی ہے۔   ہدایت کار اسٹوئرٹ گٹ اور  شریک پروڈیوسر مارک ڈیوڈ اور جوناتھن کاٹز آج گوا میں اِفّی – 54  میں مندوبین، میڈیا اور فلم کے شائقین کے ساتھ پی آئی بی کی طرف سے منعقدہ میٹنگ میں بات  چیت کر رہے تھے۔

کیچنگ ڈسٹ، جو کہ  امریکہ ، برطانیہ، اسپین کی مشترکہ پروڈکشن ہے، اسٹوئرٹ گٹ کی  ہدایت کاری میں پہلی  فلم ہے ، جو  اس سے پہلے سماجی موضوعات پر مختصر فلمیں بناتے رہے ہیں ۔  مختصر فلموں سے فیچر فلمیں  بنانے تک کے اپنے سفر کے بارے میں بتاتے ہوئے،  جناب اسٹوئرٹ نے کہا کہ ’’  اس میں بہت زیادہ توجہ درکار ہوتی ہے اور دورانیہ بھی واقعی طویل ہوتا ہے۔ لہٰذا آپ کو تھکاوٹ کے خلاف بھی  جنگ  لڑنی ہوگی۔ ‘‘

اپنی پہلی فلم کے لیے پیچیدہ موضوع کے انتخاب کے بارے میں پوچھے جانے پر، جناب اسٹوئرٹ نے کہا کہ وہ انسانی نفسیات کے تاریک پہلوؤں کو تلاش کرنے کا رجحان رکھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ’’ امریکی فلمیں مثبت جذبات پر زیادہ توجہ مرکوز کرتی ہیں لیکن بطور انسان ہم جدوجہد کرتے ہیں اور مختلف جذبات سے گزرتے ہیں۔ شاید میرے بچپن نے بھی اس موضوع کو چننے میں کردار ادا کیا ہو۔

فلم کی ابتدا کے بارے میں بات کرتے ہوئے، اسٹوئرٹ نے اپنے ویژن، اپنے خوابوں  کے بارے میں بتایا اور یہ کہ کس طرح کوئی نظریہ ، اُن کے ذہن میں پیدا ہوا اور پھر انہوں نے اس نظریے  کو حاصل کرنے کس طرح جستجو کی ۔  

ایک اور پروڈیوسر جناب مارک ڈیوڈ نے کہا کہ وہ ان کرداروں سے محبت کرتے  ہیں  اور  مزید بتایا کہ وہ  کس طرح اُن کی کہانی میں آئے اور  یہ کہ  گذشتہ مختصر فلموں کے دوران ، ان کے اسٹوئرٹ کے ساتھ کام کرنے کے اچھے تعلقات  پیدا ہوئے ۔ ایک اور شریک پروڈیوسر  ، جناب جوناتھن کاٹز نے مزید کہا کہ  ’’ میں نے جب کہانی پڑھی  ، تو  میں نے کرداروں کو اور مکالموں کو  بہت پسند  کیا   ،   آپ  ایک ساتھ آکر یہ فلم دیکھ سکتے ہیں ‘‘ ۔

کینری  جزائر میں فلم کی شوٹنگ کے چیلنجز کے بارے میں پوچھے جانے پر  ، مارک نے  بتایا کہ کس طرح تیز ہوا، گرد آلود  موسم  کے ساتھ ساتھ 35 ایم ایم  کی فلم  کی شوٹنگ کے چیلنجوں کا سامنا کرناپڑا ۔ انہیں  اِن شوٹس  کو پروسیس کرنے  کے لیے  لندن لے جانا تھا اور شوٹس کا دیکھنا تھا ، جو خود میں ایک بڑا چیلنج تھا ۔ تاہم اسٹوئرٹ نے مزید کہا کہ اس سے شوٹنگ کے دوران نظم و ضبط کا احساس ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ  ’’ 35 ایم ایم  فلم کیمرکے   میگزین کی آواز عجلت اور وقت کی پابندی کا احساس پیدا کرتی ہے،  جب کہ ڈیجیٹل  طریقے سے شوٹنگ  میں ایک پر سکون رویہ پیدا  ہوتا ہے ‘‘ ۔

افتتاحی فلم کے  طور پر منتخب  کئے جانے کے بعد  ، اپنے جذبے  کے بارے میں ، اسٹوئرٹ نے  کہا کہ یہ ان کی زندگی کا سب سے زیادہ فخر  کا لمحہ  تھا ۔ انہوں نے اپنے اجداد کے بارے میں  وضاحت کی ، ان کی  والدہ ہندوستان سے تھے، والد اٹلی سے ہجرت کرکے آئے تھے اور انہوں نے برطانیہ میں بہت سخت زندگی گزاری ۔ وہ  وسیع برطانیہ – ایشیائی برادری کا حصہ تھے اور نوآبادیاتی نظام کی پیداوار تھے۔ انہوں نے مزید کہا کہ  ’’ فن ہماری عام گفتگو کا ایک اہم حصہ ہے۔ میں اپنی شناخت ایک تارکِ وطن کے طور پر کرتا ہوں اور میں اپنی ایشیائی  برادری کے ساتھ زیادہ آرام دہ محسوس کرتا ہوں۔ انہوں  نے   اپنی ہندوستانی  اجداد کے بارے میں بات کرتے ہوئے ، ہندوستانی فلم  میں  کام کرنے میں بھی اپنی دلچسپی  کا اظہار کیا ۔

پریس کانفرنس کا لنک

فلم کا خلاصہ

96 منٹ طویل یہ فلم  ، ٹیکساس کے بگ بینڈ کی تنہائی میں ترتیب دیا گیا ایک صحرائی ڈرامہ ہے ، جو  ایک دور دراز کے علاقے میں گینا اور اس کے مجرم شوہر کلائیڈ کی آماجگاہ بن گیا تھا ۔ شوہر کے حاکمانہ طور طریقوں سے  پریشان ہوکر ، گینا نے  اُس وقت وہاں سے جانے کا فیصلہ کر لیا ، جب نیو یارک سے ایک ٹریلر ایک جوڑے کو لے کر اچانک وہاں پہنچتا ہے۔   اُن خطرات کو نظر انداز کرتے ہوئے ، جو ان کی موجودگی سے  پیش آ سکتے تھے ،  گینا نے کلائیڈ پر زور دیا کہ وہ انہیں وہاں قیام کرنے دے ۔ یہ ایک ایسا فیصلہ تھا ، جس سے اُن سب پر تباہ کن اثرات مرتب ہو سکتے تھے ۔

کاسٹ اور عملہ

ڈائریکٹر اور اسکرین پلے: اسٹوئرٹ گٹ

پروڈیوسر: مارک ڈیوڈ، جون کاٹز، ایڈورڈ آر پریس مین، اسٹوئرٹ گٹ

ڈی او پی: اورلیئن  مارّا

ایڈیٹر: نکولس گاسٹر

کاسٹ: ایرن موریارٹی، جے  کورٹنی، ڈینہ شیہاپی، ریان کور

 

*************

ش ح۔و  ا ۔  ع ا

U. No. 1236



(Release ID: 1978575) Visitor Counter : 86


Read this release in: Hindi , English , Kannada , Marathi