ٹیکسٹائلز کی وزارت

مورخہ 10 دسمبر کو ممبئی میں منعقد ہونے والی ساڑی واکاتھون میں شرکت کے لیے ای-رجسٹریشن پورٹل کا آغاز


ٹیکسٹائل کی وزیر مملکت محترمہ درشنا جردوش نے پورٹل کا آغاز کیا

Posted On: 21 NOV 2023 5:33PM by PIB Delhi

مرکزی وزیر مملکت برائے ٹیکسٹائل، محترمہ درشنا جردوش نے آج  ہندوستان میں ہینڈلوم ساڑی  کی روایت  کو فروغ دینے کے لیے خواتین کی شراکت داری کے ساتھ ساڑی واکتھون کے ای-رجسٹریشن پورٹل کا آغاز کیا۔ جس میں  مختلف ریاستوں کی ساڑھی پہننے کے طریقے دکھائے گئے اور اس طرح ہندوستان کو ’’تنوع میں اتحاد‘‘ والے ملک کے طور پر پیش کیا گیا ہے، اس واکتھون کا انعقاد ممبئی میں 10 دسمبر 2023 کو ایم ایم آر ڈی اے گراؤنڈ میں کیا جائے گا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001DL3T.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image00200TJ.jpg

شرکاء اس مخصوص ویب سائٹ کے ذریعے ساڑی واکتھون کے لیے اندراج کر سکتے ہیں جس میں رجسٹریشن او ٹی پی کی بنیاد پر ہوگا۔ محترمہ جردوش نے سب سے پہلے خود کو پورٹل کے ساتھ رجسٹر کیا تھا۔

پہلی ساڑی وا کاتھون کا اہتمام سورت میں کیا گیا تھا جہاں مختلف قسم کی ساڑھیوں میں ملبوس 15,000 سے زیادہ خواتین نے فٹنس کے لیے واک کیا جس کا مقصد روایتی ٹیکسٹائل کے جذبے کو فروغ دینا اور مقامی  لوگوں کی بنائی گئی اشیا کے نظریے کی حمایت کرنا تھا۔

ہندوستان کی مالیاتی راجدھانی سورت میں ساری واکتھون کی کامیابی کے بعد، ممبئی، ملک کی اب تک کی سب سے بڑی ساڑی واکتھون کی میزبانی کے لیے تیار ہے۔ حکومت کی ٹیکسٹائل کی وزارت کے زیر اہتمام اس پروگرام کا مقصد خواتین میں فٹنس کے بارے میں بیداری پیدا کرنا اور انہیں صحت مند زندگی گزارنے کی ترغیب دینا ہے۔مذکورہ پروگرام میں ملک بھرسے  شامل خواتین اپنے روایتی انداز میں ساڑھیاں باندھ کر چلیں گی۔

توقع ہے کہ ثقافتی تنوع اور بااختیار بنانے کے اس جشن میں،  ملک بھر سے تقریباً 10,000 خواتین اپنے مخصوص روایتی لباس میں اس تقریب میں شامل ہوں گی۔ یہ اجتماع ایک متحرک ٹیپسٹری بننے کا وعدہ کرتا ہے، جس میں نہ صرف پرجوش شرکاء بلکہ مختلف شعبوں کی قابل ذکر شخصیات بشمول مشہور شخصیات، بااثر شخصیات، فیشن ڈیزائنرز اور پرعزم آنگن واڑی ورکرزبھی شامل ہوں گی،

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003T8P8.jpg

ساڑی واکاتھون کے ساتھ ساتھ سرگرمیوں کا ایک سلسلہ بھی ترتیب دیا گیا ہے:

  29 نومبر تا 13 دسمبر 2023:

نمائش کے ساتھ فروخت – ’’گاندھی شلپ بازار – نیشنل‘‘ جس میں دستکاری اور ہینڈ لوم مصنوعات کے 250 اسٹال ہوں گے جن میں ساڑھیوں کی مختلف اقسام کے 75 اسٹال شامل ہیں۔

ملک بھر سے شرکاء۔

لوم اور دستکاری کے مظاہرے کا براہ راست  پروگرام۔

 

ساڑی واکتھون (10 دسمبر 2023):

فاصلہ - تقریباً 2 کلومیٹر

وقت - صبح 8:00 بجے

 

ورکشاپ (10 اور 11 دسمبر 2023):

ساڑی ڈریپنگ،  سرکولٹری اینڈ سسٹی نیبلیٹی ، قدرتی رنگنے وغیرہ۔

*************

ش ح۔ش م  ۔ را

U-1237



(Release ID: 1978571) Visitor Counter : 73


Read this release in: Hindi , Punjabi , English , Marathi