وزارت اطلاعات ونشریات
azadi ka amrit mahotsav

  سینکڑوں گاؤں والوں  کو، وی بی ایس وائی تقریبات میں اجوولا اسکیم، بینک کاری کی خدمات کے لئے موقع پر ہی  اندراج فراہم کیا گیا

Posted On: 20 NOV 2023 5:54PM by PIB Delhi

آج دیما پور، ٹیون سانگ اور  موکوپ چنگ کے  8 گاؤں میں منعقدہ وکست بھارت سنکلپ یاترا  تقریبا ت میں  سینکڑوں گاؤں والوں نے شرکت کی اور  آدھار کی توثیق ، اجوولا اسکیم اور بینکنگ خدمات کے لئے موقع پر ہی  اندراج حاصل کیا۔

دیما پور میں،  وی بی ایس وائی مہم  کا انعقاد  دیما پور ضلع کے چومو کیڈیما بلاک  کے تحت  پدم پکھری گاؤں، پرانا بازار  بی  گاؤں، تولووی گاؤں اور  بمن پکھری گاؤں میں  منعقد کی گئی۔ مہمات کے دوران  صحت کے کیمپ اجوولا اسکیم اور  بینک خدمات کے لئے موقع پر ہی اندراج  اور آدھار کی توثیق  کی سہولت  گاؤں والوں کو موقع پر  ہی فراہم کی گئی۔ ضلع حکام  کے  اہلکاروں نے  عوام کو  حکومت کی  مختلف  بہبودی اسکیموں  کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/chuuuG4F4.jpeg

ناگالینڈ کے لئے، دیما پور  ،ٹیون سانگ اور موکوک چنگ کے تین اضلاع  کی  دیہی قبائلی مقامات کے طور پر شناخت کی گئی ہے، جس کے بعد  دیہی اور شہری مہمیں ہوں گی۔ ان تین اضلاع میں ہونے والی تمام مہموں میں ایل ای ڈی  نصب  شدہ  وی بی ایس وائی پیش رسائی کی  گاڑیاں بھی ہوں گی، جو  حکومت کی  بہبود کی اسکیموں ، ان کے فوائد  اور  ان کی  کامیابیوں  کی کہانیوں کی نمائش کریں گی۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/firstX1DB.jpeg

 بہبود کی اسکیموں کے مستفیدین نے ، ثقافتی پروگراموں کے علاوہ ، فوائد  اور  اسکیموں کی کامیابی سے متعلق  ذاتی  تاثرات بھی فراہم کئے۔ پروگرام کی دیگر خاص  باتوں میں  زرعی مقاصد کے لئے  ڈرون  کی  نمائش  اور  کلینڈر اور  دیگر تشہیری مواد  کی  تقسیم  شامل ہے۔

موکوک چنگ ضلع میں  اس مہم کا  انعقاد  اونگ پانگ کونگ بلاک کے تحت  سُت سن گاؤں اور  کیننجر گاؤں میں  کیا گیا۔ اس پروگرام میں  بڑی تعداد میں گاؤں والوں، سرکاری حکام  اور مستفیدین نے  شرکت کی۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/secondOM32.jpeg

 وی بی ایس وائی  کے پانچویں دن کا انعقاد ، تیونگ سانگ ضلع کے  لانگ کھم بلاک کے تحت  سینگ سومونگ اور  نیوسینگ سومونگ گاؤں میں کیا گیا۔ اس پروگرام کے لئے،  ای اے سی  کیئلئی ٹانگ نٹانگ لانگ  کھم،  سیڈامونگبا سنگتم کے بی ڈی  او،  ٹکا پانجینر کے ایس ایم او / آئی،بی بی  ایف سی ایل کے نوڈل آفیسر   ایچینگ کے ساتھ ساتھ  گاؤوں کے اکابرین  اور  دونوں گاؤوں کے چیئر مین  نیز  دیگر عام لوگ اکٹھے ہوئے۔

 اس پروگرام کا آغاز وی بی ایس وائی  کے  مختصر تعارف کے ساتھ ہوا، جس کے بعد  بی ڈی او سیڈیمونگبا سنگ تم،نوڈل آفیسر کے ذریعہ  ‘‘ہمارا سنکلپ وکست بھارت’’  کا  عہد  اٹھایا گیا۔ خواتین کے گاؤں کے لوک رقص، ایک خصوصی گیت  اور لوک رقص کے لئے پیش کئے گئے۔

وی بی ایس وائی نوڈل آفیسر ایچینگ کے  اور ان کی ٹیم نے  بڑ ے پیمانے پر  فصلوں کی پیدا وار کرنے کے لئے زراعت کے شعبے میں  گاؤں والوں کو  ڈرون ٹیکنالوجی کے استعمال کی نمائش کی۔ اس پروگرام کا اختتام  کامیاب مستفیدین کو  تکریم دینے ساتھ ختم ہوا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/yyttyttHZ5Q.jpeg

وزیراعظم نریندر مودی  15  نومبر کو  جھارکھنڈ کے کھنٹی  گاؤں سے  اس یاترا کو  جھنڈی دکھا کر روانہ کیا تھا۔ اس  یاترا کا مقصد  مرکزی حکومت کی بہبود کی اسکیموں  اور پالیسیوں  کے بارے میں  آگاہی  پیدا کرنا ہے، تاکہ  ہراول سرکاری اسکیموں کے  صد فیصد  دستیابی کو  یقینی بنایا جاسکے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

(ش ح- اع - ق ر)

U-1219


(Release ID: 1978490) Visitor Counter : 89
Read this release in: English , Hindi