وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav

میگھالیہ کے عمروئی میں بھارت -امریکہ مشترکہ مشق وجرا پرہار کاآغاز

Posted On: 21 NOV 2023 3:13PM by PIB Delhi

بھارت –امریکہ مشترکہ خصوصی فورسز کی مشق ’’وجرا پرہار 2023‘‘ کے 14ویں ایڈیشن کا آج  جوائنٹ ٹریننگ نوڈ، عمروئی میں آغاز ہوا۔ امریکی دستے کی نمائندگی امریکی خصوصی فورسز کے پہلے اسپیشل فورسز گروپ (ایس ایف جی) کے اہلکاروں نےکی، جبکہ بھارتی فوج کے دستے کی قیادت مشرقی کمان  کے اسپیشل فورسز کے اہلکار نے کی۔

مشق وجرا پرہار ہندوستانی فوج اور امریکی فوج کے خصوصی دستوں کے درمیان انجام دی گئی  مشترکہ مشق ہے۔ اس کا مقصد مشترکہ مشن کی منصوبہ بندی اور  تیاریوں سے متعلق حکمت عملی جیسے شعبوں میں بہترین طریقوں اور تجربات کو مشترک کرنا ہے۔

پہلا ایڈیشن سال 2010 میں بھارت میں منعقد کیا گیا تھا اور  بھارت-امریکی مشترکہ  خصوصی  فورسز کی مشق کا 13 واں ایڈیشن اسپیشل فورس ٹریننگ اسکول (ایس ایف ٹی ایس)، بکلوہ (ایچ پی) میں منعقد کیا گیا تھا۔ موجودہ ایڈیشن کا انعقادمیگھالیہ کی عمروئی چھاؤنی میں 21 نومبر سے 11 دسمبر 2023 تک کیا جا رہا ہے۔

آئندہ  تین ہفتے کے دوران، دونوں فریق مشترکہ طور پر پہاڑی علاقوں میں روایتی اور غیر روایتی منظرناموں میں خصوصی کارروائیوں، انسداد دہشت گردی سے متعلق کارروائیوں، ایئر بورن آپریشنز کی ایک سیریز کی منصوبہ بندی اور مشق کریں گے۔ اس سے متعلق کلیدی خصوصیات میں ’فوج کو تصادم سے پاک تعطل کے فاصلے کو برقرار رکھنا‘، ’فوجیوں کو آبی مداخلتوں سے علاحدہ  رکھنا، ’طویل فاصلے والےاہداف کے لئے مخصوص تعیناتی، ’فکسڈ ونگ اور روٹری ونگ ایئر کرافٹ کی جنگی فضائی کنٹرولنگ‘ کے علاوہ’ایئر بورن‘ فوجوں کی شمولیت اور ان کی فراہمی شامل ہیں ۔

مشق وجرا پرہار دونوں ممالک کی خصوصی افواج کے درمیان خیالات کے تبادلے اور بہترین طریقوں کو مشترک کرنے  کے طریقہ کار سے منسلک ہے۔یہ  بھارت  اور امریکہ کی فوجوں کے درمیان باہمی تعاون کو بڑھانے اور دفاعی تعاون کو مضبوط کرنے کا ایک پلیٹ فارم بھی ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/WhatsAppImage2023-11-21at2.57.13PM(1)6JP8.jpeg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/WhatsAppImage2023-11-21at2.57.12PM(1)I18T.jpeg

*************

ش ح۔ش م  ۔ را

U-1227


(Release ID: 1978487) Visitor Counter : 135


Read this release in: English , Hindi , Odia , Tamil