وزارت اطلاعات ونشریات
وکست بھارت سنکلپ یاترا کو عوام کی جانب سے حوصلہ افزا رد عمل حاصل
میگھالیہ میں ڈرون کے مظاہرے کی وسیع پیمانے پر ستائش کی گئی
Posted On:
20 NOV 2023 6:02PM by PIB Delhi
مرکزی حکومت کی ہراول اسکیموں کے بارے میں شہریوں کو معلومات فراہم کرنے اور انہیں با اختیار بنانے پر مرکوز ایک ملک گیر پیش رسائی کی پہل، وکست بھارت سنکلپ یاترا کو میگھالیہ میں نمایاں کامیابی حاصل ہوئی ہے۔ یاترا ، کوکسی سونگ گٹل اور کوکسی سونگما، سونگ سک بلاک، مشرقی گارو ہلز ضلع میں بیداری پیدا کرنے اور افراد کو مختلف سماجی بہبود اور ترقیاتی پروگراموں کے بارے میں معلومات فراہم کرنے کے ساتھ مقامی برادریوں کے ساتھ کامیابی کے ساتھ مصروف ہے۔
پردھان منتری جن دھن یوجنا ، آیوشمان بھارت، کسان سمان ندھی، پی ایم پرنام، اجوولا یوجنا، جن اوشدھی، کھیلو انڈیا کے مستفیدین کے ساتھ وزیراعظم کی ہراول اسکیموں کے مثبت اثرات کو اس تقریب کے دوران اجاگر کیا گیا، جب کہ کسانوں کی پروڈیوسر کمپنی نے اپنے اولین تجربات شراکت کئے۔ آئی ای سی کی وین مغربی جین ٹیا ہلز ضلع میں تھڈلسکین بلاک کے تحت امولانگ اور مکندور بھی پہنچی۔ لوگوں کو سرکار کی مختلف بہبود کی اسکیموں کے بارے میں معلومات فراہم کی گئی اور انہیں کلینڈر ، پمپفلٹ، بروشر وغیرہ جیسا آئی ای سی کا مواد فراہم کیا گیا۔
میگھالیہ کے ایسٹ کھاسی ہلز ضلع میں تین مختلف مقامات پر برہم پترا ویلی فرٹیلائزر کارپوریشن لمیٹڈ (بی وی ایف سی ایل) نے ڈرون کا مظاہرہ کیا۔ اس مظاہرے میں زرعی پیدا وار کو بڑھانے کے لئے ٹیکنالوجی کے مؤثر استعمال کے طور طریقوں کو اگر کیا گیا۔
مشرقی کھاسی ہلز کے پائنورسلا بلاک کے تحت لینگ کرڈیم گاؤں میں ڈرون کا مظاہرہ کیا گیا، جس میں یہ دکھا یا گیا کہ زرعی پیدا وار میں اضافہ کرنے کے لئے ڈرونس کو کس طرح استعمال کیا جاسکتا ہے۔ ضلع میں، موپٹ سی اور آر ڈی بلاک اُمرو گاؤں اور امسولی گاؤں میں بھی ڈرون کے مظاہرے کئے گئے۔ ڈرونوں کے ذریعہ جراثیم کُش دوائیں چھڑکنے سے فصلوں کی فارمنگ میں کیڑے مکوڑا کا مؤثر اور بہتر اثر ہوتا ہے اور اس نے گاؤوں میں بڑے پیمانے پر قبولیت حاصل کی ہے۔ مشرقی کھاسی ہلز ضلع کے مائلم بلاک میں پوملم گاؤں میں بھی ڈرون کا مظاہرہ کیا گیا۔
اب جبکہ یہ یاترا اپنا سفر جاری رکھے ہوئے ہے، یہ میگھالیہ کے مختلف بلاکوں اور گرام پنچایتوں میں پہنچے گی اور ان کی بہتری کے لئے مرکزی حکومت کے عہد کے بارے میں معلومات کے ساتھ بیداری پیدا کرنے اور برادریوں کو با اختیار بنانے کا سلسلہ جاری رکھے گی۔ میگھالیہ کے معلومات اور رابطہ عامہ کے ڈائریکٹر ، اپنی متحرک اعلان کرنے والی گاڑیوں کے ذریعہ گاؤں والوں کو پروگرام سے پہلے ہی معلومات فراہم کرنے کے لئے اعلانات کر رہی ہیں۔
وکست بھارت سنکلپ یاترا ، حکومت اور اس کے شہریوں کے درمیان خلیج کو ختم کرنے کا ایک با اثر طریقہ کار بن کر ابھر رہی ہے، جو اس بات کو یقینی بنا رہی ہے کہ مختلف اسکیموں کے فوائد اُن لوگوں تک پہنچیں، جن کی ان کو زیادہ ضرورت ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
(ش ح- اع - ق ر)
U-1218
(Release ID: 1978476)
Visitor Counter : 93