وزارت اطلاعات ونشریات

چوونواں آئی ایف ایف آئی: سنیما کے ایک دلکش سفر کے لیے تیار ہو جائیں جو داستان گوئی کی ازسر نو تشریح کا وعدہ کرتا ہے


انڈین پینورما کل سے 54ویں آئی ایف ایف آئی میں شروع ہوگا، 25 فیچر اور 20 غیر فیچر فلمیں دکھائی جائیں گی

Posted On: 20 NOV 2023 9:06PM by PIB Delhi

گوا،20 نومبر ،2023

بین الاقوامی  فلم فیسٹیول آف انڈیا (آئی ایف ایف آئی) میں انڈین پینورما سیکشن کے تحت 25 فیچر اور 20 غیر فیچر فلمیں فلم  شائقین  کو سینما کا ایک بہترین تجربہ فراہم کریں گی۔ انڈین پینورما سیشن کا آغاز کل ملیالم فلم اٹّم سے ہوگا۔  کثرت  میں وحدت اور شمولیت کے اہم موضوعات  نےہندوستانی پینوراما سیکشن میں فلموں کو باندھ رکھا ہے، جس میں مختلف طرح کی ثقافتوں، امکانات، شناخت اور  زندگی کے تمام شعبوں کی کہانیوں کی نمائندگی کرنے والی فلموں کا جشن منایا جارہا ہے۔

آنند ایکرساہی کی ہدایت کاری میں بننے والی یہ پہلی فلم ایک خاتون اور بارہ مردوں کی زندگیوں کےارد گرد گھومتی ہے جنہیں بین الاقوامی سطح پر پہچان حاصل کرنے کا موقع ملتا ہے۔  

مینا لونگجام کی ہدایت کاری میں بننے والی دستاویزی فلم 'اینڈرو ڈریمز' غیر فیچر سیکشن میں ابتدائی فلم ہوگی۔ منی پور کے ایک دیہی گاؤں  پر مبنی یہ  دستاویزی فلم ایک بزرگ خاتون، لائیبی، اور تین دہائی پرانے لڑکیوں کے فٹ بال کلب کی کہانی ہے جو شمال مشرقی ہندوستان کے ایک قدیم گاؤں میں معاشی چیلنجوں، پدر شاہی  نظام اور راسخ الاعتقادی   کے خلاف جدوجہد کررہاہے۔

اینڈرو ڈریمز

انڈین پینوراما کے تحت آئی ایف ایف آئی میں دکھائی جانے والی فیچر اور غیر فیچر فلمیں ایک حیرت انگیز تجربہ فراہم کریں گی جو فلم   شائقین کو منفرد بیانیہ انداز اور ہندوستانی سنیما کی ثقافتی  تمول کی دنیا میں لے جائیں گی۔

انڈین پینورما 1978 میں آئی ایف ایف آئی میں شروع کیا گیا تھا تاکہ ہندوستان کی متمول ثقافت اور ورثے کے ساتھ ساتھ سنیمائی آرٹ کی مدد سے ہندوستانی فلموں کو فروغ دیا جا سکے۔ اپنے آغاز کے بعد سے، انڈین پینورما سال کی بہترین ہندوستانی فلموں کی نمائش کے لیے پوری طرح وقف ہے۔

************

ش ح۔ ف ا    ۔ م  ص

 (U: 1211 )



(Release ID: 1978402) Visitor Counter : 75


Read this release in: Kannada , English , Hindi , Marathi