سٹرک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت

میڈیا بریف (20/11/2023 کو شام 06.00 بجے تک کی اپ ڈیٹ)


اترکاشی میں سرنگ منہدم ہونے کے مقام پر عمودی بچاؤ سرنگ کی تعمیر

Posted On: 20 NOV 2023 7:41PM by PIB Delhi

اترکاشی کی سلکیارا سرنگ میں پھنسے 41 مزدوروں کو بچانے کے لیے بچاؤ کا کام زوروں پر جاری ہے۔ تمام مزدوروں کی قیمتی جانیں بچانے کے لیے پرعزم، حکومت مسلسل رابطے میں ہے اور 2 کلومیٹر کی تعمیر شدہ سرنگ کے حصے میں پھنسے مزدوروں کے حوصلے بلند رکھنے کے لیے تمام تر کوششیں کر رہی ہے۔ سرنگ کا یہ 2 کلومیٹر حصہ مکمل ہے جس میں کنکریٹ کا کام شامل ہے جو کارکنوں کو تحفظ فراہم کرتا ہے۔

سرنگ کے اس حصے میں بجلی اور پانی دستیاب ہے اور مزدوروں کو 4 انچ کی کمپریسر پائپ لائن کے ذریعے کھانے پینے کی اشیا اور ادویات وغیرہ فراہم کی جاتی ہیں۔ آج، ایک اہم پیش رفت اس وقت حاصل ہوئی ہے جب این ایچ آئی ڈی سی ایل نے خوراک، ادویات اور دیگر ضروری اشیا کی فراہمی کے لیے مزید 6 انچ قطر کی پائپ لائن کی کھدائی مکمل کر لی ہے۔ اس کے علاوہ، آر وی این ایل ضروری اشیا کی فراہمی کے لیے ایک اور عمودی پائپ لائن پر کام کر رہا ہے۔

مختلف سرکاری ادارے راحت اور بچاؤ کے کام میں مصروف ہیں اور انہیں مخصوص کام سونپے گئے ہیں۔ یہ ایجنسیاں مزدوروں کے محفوظ انخلا کے لیے انتھک محنت کر رہی ہیں۔ ذیل میں عمودی بچاؤ سرنگ کی تعمیر کے اپ ڈیٹ دیے گئے ہیں:

 

مزدوروں کو بچانے کا آپریشن:

 

  • آگور بورنگ مشین کے ذریعے کارکنوں کو بچانے کے لیے سلکیارا سرے سے این ایچ آئی ڈی سی ایل کی طرف سے افقی بورنگ آج شام دوبارہ شروع ہونے والی ہے۔
  • عمودی بچاؤ سرنگ کی تعمیر کے لیے ایس جے وی این ایل کی پہلی مشین پہلے ہی ٹنل سائٹ پر پہنچ چکی ہے اور بی آر او کے ذریعے رسائی سڑک کی تکمیل کے بعد آپریشن شروع کیا جا رہا ہے۔ عمودی سرنگ کی تعمیر کے لیے دو دیگر مشینوں کی نقل و حرکت گجرات اور اوڈیشہ سے سڑک کے ذریعے شروع ہو رہی ہے۔
  • ٹی ایچ ڈی سی کی جانب سے بریکوٹ اینڈ سے 480 میٹر لمبی بچاؤ ٹنل کی تعمیر کا کام شروع کر دیا گیا ہے۔
  • آر وی این ایل کی طرف سے مزدوروں کو بچانے کے لیے افقی ڈرلنگ کے ذریعے مائیکرو ٹنلنگ کے لیے مشینری ناسک اور دہلی سے منتقل کی جا رہی ہے۔
  • عمودی بورنگ کے لئے مشینری او این جی سی کے ذریعہ امریکہ، ممبئی اور غازی آباد سے متحرک کی جا رہی ہے۔
  • بی آر او نے قابل ستائش کام کیا ہے جبکہ آر وی این ایل اور ایس جے وی این ایل کی عمودی ڈرلنگ کے لیے اپروچ روڈ 48 گھنٹوں کے اندر تعمیر کی گئی ہے۔ اس کے علاوہ، اب او این جی سی کے لیے بھی اپروچ روڈ کے لیے کام جاری ہے۔

***********

ش ح۔ ف ش ع- م ف

U: 1207



(Release ID: 1978351) Visitor Counter : 70


Read this release in: English , Marathi , Hindi , Punjabi