الیکٹرانکس اور اطلاعات تکنالوجی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav g20-india-2023

نیشنل ای گورننس ڈویژن كی جانب سے ڈیجیٹل انڈیا کے تحت ڈیجیٹل گورنمنٹ سینئر لیڈرس پروگرام کا اہتمام

Posted On: 20 NOV 2023 7:16PM by PIB Delhi

آئی آئی ایم-بنگلور کے تعاون سے 20 تا 25 نومبر، 2023 ایک ڈیجیٹل گورنمنٹ سینئر لیڈرس پروگرام منعقد کیا جا رہا ہے جس میں مرکزی حکومت اور آٹھ ریاستی اور مركزی خطوں كے محکموں کے 21 اہلکاروں کی شرکت كر رہے ہیں۔ اس چھ روزہ انتہائی شدید نوعیت كے ورکشاپ کا مقصد شرکاء کو سرکاری شعبے میں ڈیجیٹل انقلاب کی پیچیدگیوں کا سامنا كرنے کے لیے ضروری علم اور مہارت سے آراستہ کرنا ہے۔

اس پروگرام کا اہتمام نیشنل ای گورننس ڈویژن، برقی اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی کی وزارت نے اپنی صلاحیت سازی اسکیم کے تحت کیا ہے اور اسے ڈیجیٹل حکومت کے تصور کو اجاگر کرنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔ اس کے فوائد اور عوامی خدمات کی فراہمی، شہریوں کی مصروفیت اور تنظیمی تاثیر پر ممکنہ اثرات؛ وسیع ای-گورننس منصوبوں کے انتظام میں عصری مسائل، منصوبوں کے کامیاب نفاذ اور درپیش چیلنجز كا احاطہ كریں گے۔

اگست 2022 میں شروع کردہ سیریز کا یہ تیسرا پروگرام ہے جس پر حوصلہ افزا رد عمل سامنے آیا ہے۔

***

ش ح۔ ع س۔ ک ا



(Release ID: 1978324) Visitor Counter : 73


Read this release in: English , Hindi , Kannada