بہت چھوٹی، چھوٹی اور درمیانی صنعتوں کی وزارت
کھادی مصنوعات پر رعایت
Posted On:
03 AUG 2023 5:10PM by PIB Delhi
کھادی کی بڑھتی ہوئی فروخت میں اس کی تاثیر کا اندازہ لگانے کے لیے کئی کمیٹیوں نے ریبیٹ(رعایت) اسکیم کا مطالعہ کیا تھا۔ ان کمیٹیوں کی سفارشات کی بنیاد پر، حکومت نے کھادی کی پیداوار پر چھوٹ کی جگہ پر مارکیٹ ڈیولپمنٹ اسسٹنس (ایم ڈی اے) کی اسکیم متعارف کروائی تھی، جو یکم اپریل 2021 سے نافذ ہوئی ، تاکہ کھادی اداروں کو کاریگروں کی کمائی بڑھانے کے ساتھ ساتھ کھادی صارفین کے لیے کھادی کے معیار کو یقینی بنانے میں مدد مل سکے ۔ ایم ڈی اے اسکیم کے تحت، 25% امداد اسپنرز اور بنکرس میں تقسیم کرنے کے لیے اضافی ترغیب کے طور پر مختص کی گئی ہے جو ان کے بینک/پوسٹ آفس اکاؤنٹس کے ذریعے ادا کی جائے گی۔
مزید یہ کہ حکومت نے موڈیفائیڈ مارکیٹ ڈیولپمنٹ اسسٹنس (ایم ایم ڈی اے) اسکیم جو 2016-17 کی تیسری سہ ماہی سے نافذ العمل ہے، کا تعارف کرایا ہے۔ ترمیم شدہ ایم ڈی اے اسکیم کا مقصد ٹیکنالوجی کو اپ گریڈ کرنا، نئی مصنوعات تیار کرنے کے لیے ڈیزائن کنسلٹنٹس کو شامل کرنا، فیبرک کے بعد کے مرحلے/ عمل میں جدید ترین ٹیکنالوجیز کو اپنا کر ویلیو ایڈیشن، سیلز آؤٹ لیٹس کی جدید کاری اور کمپیوٹرائزیشن، موبائل سیلز وین کا تعارف، بیرونی مارکیٹنگ کنسلٹنٹس کو شامل کرنا، سیلز ڈسکاؤنٹ میں توسیع، سیلز اہلکاروں کی استعداد کار میں اضافہ اور کاریگروں اور کارکرتاؤں وغیرہ کو مراعات وغیرہ ہے۔ 19اکتوبر 2022 نافذ العمل اسکیم کے رہنما خطوط پرنظر ثانی کی گئی ہے۔ اور نظر ثانی شدہ رہنما خطوط کے مطابق ایم ایم ڈی اے کے تحت تعاون یافتہ ترغیب حسب ذیل ہے:
تفصیلات
|
کاٹن/مسلن/وولن اور پولسٹر کے لیے
|
ریشم کے لیے
|
اسپنر/بنکرس/دیگر دستکار
|
35فیصد
|
30 فیصد
|
کاریہ کرتا کا حصہ
|
14 فیصد
|
10فیصد
|
کے آئیز کا حصہ
|
51 فیصد
|
60 فیصد
|
تاخیر سے بچنے اور شفافیت لانے کے مقصد سے،کے وی آئی سی کی طرف سےا سکیموں کے موثر اور بروقت نفاذ کے لیے آن لائن پورٹل تیار کیے گئے ہیں اور متعارف کرائے گئے ہیں، خاص طور پر سہ ماہی بنیادوں پرایم ایم ڈی اے کی تقسیم کے لیے۔
کےوی آئی سی کھادی اور گاؤں کی صنعت کی مصنوعات کی فروخت کو بڑھانے کے لیے سرکاری محکموں اور بڑے خریداروں جیسے کہ ریلوے، دفاع، صحت اور خاندانی بہبود کے محکموں، نیم فوجی دستوں اور دیگر مرکزی اور ریاستی حکومت کی وزارتوں کی ضرورت کو پورا کر رہا ہے۔ جی ای ایم پورٹل کے تعارف کے بعد، کے وی آئی سی نے جی ای ایم پورٹل پر کھادی کی 30 اقسام کو اپ لوڈ کیا ہے۔
گزشتہ دو سالوں کے دوران مختلف سرکاری محکموں/ ایجنسیوں کو فراہم کی گئی کے وی آئی مصنوعات کی تفصیلات درج ذیل ہیں:
(لاکھ روپے میں)
سال
|
سپلائی کی رقم
|
2021-22
|
8765.15
|
2022-23
|
9202.27
|
وی آئی سی کے ذریعے حکومت کی طرف سے ملک اور بیرون ملک کے وی آئی مصنوعات کی فروخت کو فروغ دینے اور بڑھانے کے لیے اٹھائے گئے اقدامات کی تفصیلات درج ذیل ہیں:
- کے وی آئی مصنوعات 8 ڈپارٹمنٹل سیلز آؤٹ لیٹس "کھادی انڈیا" کے نیٹ ورک اور وی آئی سی کی اس کی 18 شاخوں اور ملک بھر میں کھادی اداروں (کے آئیز) کی ملکیت والے 8035 ملک گیر کھادی آؤٹ لیٹس کے ذریعے فروخت کی جاتی ہیں۔
- وی آئی سی نے کھادی اور وی آئی مصنوعات کی فروخت کے لیے ایک پورٹل khadiindia.gov.in ڈیزائن کیا ہے۔
- کےوی آئی سی نے 14 سے 27 نومبر 2022 سےنئی دہلی میں انڈیا ٹریڈ پروموشن آرگنائزیشن(آئی ٹی پی او) کے زیر اہتمام آئی آئی ٹی ایف 2022 میں حصہ لیا اوراس ایونٹ سے 12.10 کروڑ روپے کی فروخت کی اطلاع موصول ہوئی۔
- کے وی آئی سی نے سال کے دوران ملک بھر میں بارہ ریاستی سطح کی نمائشیں اور دس خصوصی نمائشوں کا انعقاد کیا جس میں مجموعی طور پر 22.68 کروڑ روپے کی فروخت کا تعاون ہوا۔
- کے وی آئی سی نے دیگر حکومتوں،محکموں/این جی اوز کے زیر اہتمام 28 پروگراموں میں حصہ لیا/اسپانسر کیا، جس کامقصدفروغ دینے کے ساتھ ساتھ کےوی آئی سی اور کے وی آئی مصنوعات کی اسکیموں کو فروغ دینا اور ان کے بارے میں بیداری پیدا کرنا ہے۔
- وی آئی سی نے 9 مارچ 2023 کو جیو ورڈ گارڈن، ممبئی میں ایف ڈی سی آئی کے ساتھ مل کر ریلائنس برانڈ لمیٹڈ (آر بی ایل) اور ہندوستان یونی لیور لمیٹڈ(ایچ یو ایل) کے اشتراک سے لکمے فیشن ویک میں شرکت کی۔
- "ہر گھر ترنگا" کے پروگرام کے تحت تمام کے وی آئی سیلز آؤٹ لیٹس سے قومی پرچم کی فروخت کی مہم 13 سے 15 اگست 2022 تک منائی گئی۔
- سوشل میڈیا کے اقدامات بشمول سوشل میڈیا پلیٹ فارمز جیسے فیس بک، ٹویٹر، انسٹاگرام، یوٹیوب، لنکڈ اِن وغیرہ اور کے وی آئی سیکٹر سے منسلک او آر یم پر تمام سوشل میڈیا مواد کی ہینڈلنگ، آپریشن اور انتظام کیے جا رہے ہیں۔
- ڈیزائن ڈیولپمنٹ اور کھادی فیشن گارمنٹس کی ترقی کے لیے این آئی ایف ٹی کے ساتھ ہم آہنگی شروع کی گئی ہے۔
- کھادی برانڈز کے مفادات کے تحفظ کے لیے کھادی ٹریڈ مارک رجسٹریشن متعارف کرایا گیا ہے۔
- صارفین کو راغب کرنے اور کھادی اوروی آئی کی مصنوعات کی فروخت کو بڑھانے کے لیے مختلف مواقع/تہواروں پر خصوصی رعایت کا اعلان کیا گیا ہے۔
یہ اطلاع مائیکروا سمال اینڈ میڈیم انٹرپرائزز کے وزیر مملکت بھانو پرتاپ سنگھ ورما نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں دی۔
********
ش ح۔ ا ک۔ ج ا
U. No.1197
(Release ID: 1978279)
Visitor Counter : 60