سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

کے اے ایم پی اور سی بی ایس ای کے اشتراک سے ، سی ایس آئی آر-سی ایس آئی او، چندی گڑھ میں "نانو کی جستجو -عالمِ نینو کے ذریعہ جستجو کاسفر" پر اساتذہ کی تربیتی ورکشاپ کامیاب

Posted On: 20 NOV 2023 5:30PM by PIB Delhi

مورخہ 20 نومبر 2023 کو چندی گڑھ میں سی ایس آئی آر-سی ایس آئی او میں منعقد کی گئی اساتذہ کی ایک خصوصی تربیتی  ورکشاپ نے سائنس کی تعلیم کے میدان میں ایک اہم سنگ میل حاصل کیا۔ ورکشاپ، سی ایس آئی آر – سنٹرل سائنٹیفک انسٹرومینٹس آرگنائزیشن (سی ایس آئی او) اور سنٹرل بورڈ آف سیکنڈری ایجوکیشن (سی بی ایس ای) کے تعاون سے معلمین کے لیے نالج اینڈ اویئرنس میپنگ پلیٹ فارم(کے اے ایم پی) کے تیسرے مسلسل پیشہ ورانہ ترقی(سی پی ڈی) پروگرام کے ایک حصے کے طور پر منعقد کی گئی۔ متنوع اسکولوں کے 40 سے زیادہ پرجوش اساتذہ کو اکٹھا کیا۔

ورکشاپ کا مرکزی موضوع، "نانو کی جستجو -عالمِ نینو کے ذریعہ جستجو کاسفر" ، سائنس کی تعلیم کے میدان میں اپنے علم اور تدریسی صلاحیتوں کو بڑھانے کے لیے ماہرین تعلیم کے عزم کو اجاگر کرتا ہے۔ متنوع تربیتی ماڈیولز نے سائنس کی تعلیم کے مختلف پہلوؤں کا احاطہ کیا ہے، جو اساتذہ کو سی ایس آئی آر-سی ایس آئی او ، چندی گڑھ سے وابستہ معزز سائنسدانوں اور ماہرین سے آموزش کا ایک منفرد موقع فراہم کرتے ہیں۔

سی ایس آئی آر-سی ایس آئی او کے پرنسپل سائنس دان ڈاکٹر سچن تیاگی نے "مائکرو ویو اوشوشن انپریوگ - "مائیکروویواوشوشن انوپریوگ – چوبھنکیہ سامگری آدھیرت  سمیشرن" پر ایک روشن تکنیکی سیشن پیش کیا جس کا مطلب "مائیکرو ویو جذب ایپلی کیشنز - مقناطیسی مواد پر مبنی مرکب" ہے۔ ورکشاپ میں سی ایس آئی آر-سی ایس آئی او کے سینئر سائنسدان ڈاکٹر ابھے سچدیو کا ایک اجلاس بھی منعقد کیا گیا، جس میں "نینو ادویہ کے امکانات اور اطلاقات" کی تحقیق کی گئی۔ ایک عملی اقدام میں، سی ایس آئی آر-سی ایس آئی او کے سائنسدانوں، ڈاکٹر بی سری کانت اور ڈاکٹر اندرپریت کورنے ، سائنسی تناظر میں مہارت کی نشوونما کے بارے میں بصیرت فراہم کرتے ہوئے ماحولیات کی نگرانی پر اساتذہ کی رہنمائی کی ۔

کے اے یم پی کے ریجنل ہیڈ جناب دھیرج سنگھ راجپوت اور کے اے یم پی کے ریجنل مینیجر جناب کوشل پائل نےکے اے ایم پی سے متعلق ایک تفصیلی پرزینٹیشن سے سامعین کو مسحور کر دیا جو کہ سی ایس آئی آر-این آئی ایس سی پی آر اور این سی پی ایل کی ایک پہل ہے ۔ نصابی کتب اور کلاس رومز سے بالاتر سائنس کی تعلیم کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے،جناب دھیرج نے ایک متحرک اور عمیق تجربے کی ضرورت پر زور دیا ،جو طلباء کو سوال کرنے، دریافت کرنے اور جدت طرازی  کی ترغیب دیتا ہے۔

ورکشاپ نے ماہرین تعلیم اور منتظمین کے لیے سائنس کی تعلیم کے بارے میں تازہ نقطہ نظر حاصل کرنے، موثر تدریسی حکمت عملیوں کے بارے میں خیالات کا تبادلہ کرنے اوراس شعبے میں ہونے والی تازہ ترین پیشرفت سے ہم آہنگ ہونے کے لیے، ایک پلیٹ فارم کے طور پر کام کیا۔ سائنسدانوں کی طرف سے مشترکہ علم اور تجربہ ،سائنس کی تعلیم کے مستقبل پر دیرپا اثر چھوڑنے کا وعدہ کرتا ہے۔

اس نوعیت کے پیشہ ورانہ ترقی کے مسلسل پروگرام، اساتذہ کو جدید ترین آلات اور علم سے آراستہ کرنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں تاکہ ان کے طلباء کے آموزشی تجربات کو تقویت مل سکے۔ ان اقدامات کا مقصد سائنسی تصورات کے بارے میں اساتذہ کی فہم میں اضافہ کرنے کے علاوہ، طلباء میں سائنسی تحقیق کے لیے گہرا جوش و ولولہ پیدا کرنا ہے۔

سی ایس آئی آر-سی ایس آئی او کے بارے میں:

سی ایس آئی آر -سینٹرل  سائنٹفک  انسٹرومنٹس آرگنائزیشن (سی ایس آئی او)، ایک اہم قومی تجربہ گاہ ہے جو سائنسی اور صنعتی آلات کی تحقیق، ڈیزائن اور ترقی کے لیے وقف ہے۔ ایک کثیر الشعبہ اور کثیر جہتی اعلیٰ صنعتی تحقیق اور ترقی کی تنظیم کے طور پر، سی ایس آئی او،  ہندوستان میں آلات کی صنعت کی ترقی کو تحریک دیتا ہے۔

سی بی ایس ای کے بارے میں (تربیت/صلاحیت سازی کے  پروگرام):

سی بی ایس ای اساتذہ اور پرنسپل کی ترقی کو ترجیح دیتے ہوئے ،اسکولی تعلیم میں معیار کے خدشات کو دور کرنے کے لیے پرعزم ہے۔ بورڈ، نصاب، ترسیل کے طریقہ کار اور دیگر پیشہ ورانہ خوبیوں کے بارے میں ان کی سمجھ کو بڑھانے کے لیے مختلف تربیتی پروگرام فراہم کرتا ہے۔

کے اے ایم پی  کے بارے میں:

کےاے ایم پی ،سی ایس آئی آر-سائنسی مواصلات اور پالیسی تحقیق کا قومی ادارہ (این آئی ایس سی پی آر)اور میسرز نائیسا کمیونی کیشنز پرائیورٹ لمیٹیڈ (این سی پی ایل) کا صنعتی شراکت دار ہے۔  اس کا مقصد تخلیقی صلاحیتوں، بامعنی آموزش، تنقیدی مطالعہ اور فکری مہارتوں کو فروغ دینا ہے، جس سے طلباء کی فطری صلاحیتوں کو سامنے لایا جائے۔

******

ش ح۔ا ع ۔ ج

UNO-1196


(Release ID: 1978278) Visitor Counter : 116


Read this release in: English , Hindi