وزارت اطلاعات ونشریات

فلموں کی دنیا میں ایک تعلیمی پیش کش: میڈیا کے لیے فلمی تعریف کی   ورکشاپ نے گوا میں ہندستان کے 54ویں بین الاقوامی فلم فیسٹیول کےلئے راہ ہموار کی

Posted On: 17 NOV 2023 10:08PM by PIB Delhi

ہندوستان کے 54 ویں بین الاقوامی فلم فیسٹیول کی پیش کش کے طور پر جو پیر کو یہاں شروع ہونے والا ہے، پریس انفارمیشن بیورو، گوا نے فلم اینڈ ٹیلی ویژن انسٹی ٹیوٹ آف انڈیا (ایف ٹی آئی آئی )، پونے اور نیشنل فلم ڈیولپمنٹ کارپوریشن (این ایف ڈی سی) کے اشتراک سے گوا میں صحافیوں کے لیے فلمی توصیفی ورکشاپ کا اہتمام کیا۔ یہ ورکشاپ پی آئی بی اور این ایف ڈی سی کا ایک نیا اقدام ہے،تاکہ میڈیا کے پیشہ ور افراد کے لیے مزید افزودہ اور بامعنی سنیما کے تجربے کو یقینی بنایا جا سکے۔

نامور سرکردہ  شخصیات نے ریسورس پرسن کے طور پر اس تقریب میں شرکت کی، جنہوں نے ورکشاپ کو سینما کی دنیا کے لیے اپنی گہری مہارت اور جذبے سے متاثر کیا۔ معزز پینل میں سینٹر فار اوپن لرننگ (سی ایف او ایل) کے ایگزیکٹو ہیڈ ڈاکٹر ملند ڈملے، اور ایف ٹی آئی ایل پونے میں ٹی وی ڈائریکشن کے شعبہ کے سربراہ پروفیسر پنکج سکسینہ ، افّی 2023 کے آرٹ ڈائریکٹر اور ایک تجربہ کار کیمرہ شخصیت اور ایف ٹی آئی آئی  میں فیکلٹی رکن ڈاکٹر بسوا بہورا شامل تھے۔

سنیما کے میدان میں ایک روشن شخصیت ڈاکٹر ملند دملے نے ورکشاپ کا آغاز 'فلم  کی تعریف کیا ہے اور کیوں؟' پر ایک اجلاس   سے کیا۔ شرکاء میں فلموں کے لیے دلچسپی اور جذبہ پیدا کرتے ہوئے، ڈاکٹر ڈاملے نے فلم کی تعریف کے جوہر پر روشنی ڈالی اور ان رازوں سے پردہ اٹھایا جو اس فن کو ہمارے ثقافتی تانے بانے کا ایک گہرا اور ناگزیر پہلو بناتے ہیں۔

پروفیسر پنکج سکسینہ نے فلمی تجزیہ کی پیچیدہ تہوں کی کھوج کی اور شرکاء کو اس ہنر کے بارے میں گہری فہم فراہم کی جو سنیما کے شاہکار تخلیق کرنے میں مدد کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ میڈیا اور فلم ساز، دونوں ہی معاشرے اور لوگوں کی زندگیوں میں تبدیلی لانے کی طاقت رکھتے ہیں۔

کہانی سنانے میں تصویروں کی طاقت کو روشن کرتے ہوئے، ڈاکٹر بشوا بہورا نے اس بات پر زور دیا کہ فلموں میں مواد اور بصریات، دونوں  لازم و ملزوم ہوتے ہیں اور یہ ویژول ہی ہیں جو فلم میں مواد کو اجاگر ہونے میں مدد  دیتے ہیں۔

دن کے آخر میں ڈاکٹردملے نے سینما کے سماعتی اور ادارتی دائروں کو کھولتے ہوئے اپنے اجلاس  کو جاری رکھا۔ اس بات کی کھوج کی کہ کس طرح صوت اور ایڈیٹنگ سنیما کے تجربے کی عمیق اور تبدیلی کی نوعیت میں حصہ رسدی کرتے ہیں۔ ورکشاپ کا اختتام کرتے ہوئے ڈاکٹر دملے نے امید ظاہر کی کہ یہ ورکشاپ صحافیوں کو فلموں کے بارے میں لکھنے اور فلم فیسٹیول کو زیادہ اہمیت کے ساتھ کور کرنے میں مدد دے گی۔ انہوں نے اس اعتماد کا اظہار بھی کیا کہ فلم کی تعریفی ورکشاپ ہر افّی سے پہلے ایک سالانہ تقریب  بن جاتی ہے اور اگلے سال یہ اور بڑی اور بہتر ہوگی۔ ورکشاپ کے سلسلے میں منتخب مختصر فلموں کی نمائش بھی کی گئی۔

ورکشاپ  میں شرکت کرنے والے میڈیا کے نمائندوں نے ماہرین کے ساتھ پرجوش بات چیت میں حصہ لیا اور اس نئے اقدام کا حصہ بنائے جانے پر اظہار تشکر کیا۔

 

 

*****

ش ح۔ا ع ۔ ج

UNO-1183



(Release ID: 1978183) Visitor Counter : 90


Read this release in: English , Hindi , Marathi , Kannada