قبائیلی امور کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

ریاست بھر میں سات مقامات پر وکست بھارت سنکلپ یاترا تقریبات منعقد کی گئیں

Posted On: 17 NOV 2023 5:50PM by PIB Delhi

ناگالینڈ کے قبائلی اضلاع کے لیے وکست  بھارت سنکلپ یاترا(وی بی ایس وائی) کا آج تیسرا دن ہے ۔اس کے دوران دیما پور میں چار مقامات پر، تیونسانگ میں دو اور ضلع موکوک چنگ میں ایک مقام پر مختلف تقریبات  کا انعقاد کیا جارہا ہے۔ اس یاترا کو وزیر اعظم نریندر مودی نے 15 نومبر کو جھارکھنڈ کے کھنٹی گاؤں سے جھنڈی دکھا کر روانہ کیا تھا۔ اس یاترا کا مقصد مرکزی حکومت کی فلاحی اسکیموں اور پالیسیوں کے بارے میں لوگوں کے مابین بیداری پیدا کرنا ہے تاکہ فلیگ شپ سرکاری اسکیموں کی 100 فیصد تکمیل کو یقینی بنایا جاسکے۔

 

تیونسانگ ضلع کے لونگکھم بلاک کے تحت پرانے مانگاکھی اور نیو مانگاکھی گاؤں میں منعقدہ تقریبات میں، حکومت ہند  کے آیوش محکمہ کے ڈائریکٹر وکرم سنگھ مہمان خصوصی تھے۔ سی ٹی آرکے  ٹیکنیکل آفیسر پرساد داس ،  کیلیٹنگ،  نٹانگ لونگکیم کے  ای اے سی ، بی ڈی او   سادےمونگبا سنگتم، ایس ایم او آئی  ٹاکا پونگینر، بی ڈی  او،ایس ایم او، ایچنگ بی بی ایف سی ایل نوڈل آفیسر بی بی ایف سی ایل کے ساتھ گاؤں کے بزرگوں اور عام لوگوں نے پروگرام میں شرکت کی۔

 

اس سے پہلے پروگرام کا آغاز 'ہمارا سنکلپ وکست بھارت' کے عہد کے ساتھ ہوا۔ پروگرام کی  دیگر اہم  سرگرمیوں میں  فلاحی اسکیموں سے مستفید ہونے والوں کی عزت افزائی کرنے، کامیابی کی کہانیوں کا اشتراک کرنے اور  موقع پر ہی میڈیکل چیک اپ کرنا تھیں۔ پروگرام کے بعد عوام کو اجولا رجسٹریشن اور بینکنگ کی مبارکبادی خدمات بھی فراہم کی گئیں۔

 

 

دیماپور ضلع کے لیے، چوموکیڈیما بلاک کے تحت کڈا گاؤں، پدم پکھری، ایکرانی پاتھر اور ایرالی بل میں تقریبات کا انعقاد ،ضلعی حکام اور ایریا نوڈل افسران کی موجودگی میں کیا گیا۔ تقریبات کے دوران ا یل ای ڈی اسکرینوں کے ساتھ نصب وی بی ایس وائی پیش رسائی کی  وین بھی موجود تھیں۔

 

 

کیلنڈروں کی تقسیم، حکومت کی کامیابیوں کو ظاہر کرنے والے پمفلٹ، مرکزی حکومت کے فلیگ شپ پروگراموں کے استفادہ کنندگان کی ذاتی شہادتوں کا اشتراک، ہیلتھ کیمپ، موقع پر ہی اجولا اور بینکنگ رجسٹریشن اس پروگرام کی خاص بات تھی۔

 

 

موکوک چنگ ضلع میں، یہ پروگرام اونگپانگ کانگ ساؤتھ بلاک کے تحت علیبا گاؤں میں منعقد ہوا۔ مہم کے دوران بھی ایسی ہی سرگرمیاں کی گئیں۔ تقریبات میں مدد کے لیےپیش رسائی کی  ایک وین بھی آج شام ضلع موکوکچنگ پہنچ گئی ہے۔

 

ش ح۔ا ع۔ ج

UNO-1179


(Release ID: 1978167) Visitor Counter : 107


Read this release in: English , Hindi