وزارتِ تعلیم
azadi ka amrit mahotsav

جناب دھرمیندر پردھان نے اوڈیشہ میں 37 پی ایم شری کیندریہ ودیالیوں اور 26 پی ایم شری جواہر نوودیا ودیالیوں کا آغاز کیا


2047 تک ترقی یافتہ ہندوستان کے ہدف کو حاصل کرنے کے لیے ہمارے تعلیمی شعبے کو آگے بڑھنے کی ضرورت ہے :جناب دھرمیندر پردھان

دیہی بچوں کو 21ویں صدی میں تعلیم دی جانی چاہئے تاکہ انہیں مستقبل کے لئے تیار کیا جا سکے :جناب دھرمیندر پردھان

Posted On: 19 NOV 2023 9:09PM by PIB Delhi

تعلیم اور ہنر مندی کے فروغ اورصنعت کاری کے مرکزی وزیر جناب دھرمیندر پردھان نے اوڈیشہ میں 37 پی ایم ایس آر کیندریہ ودیالیوں اور 26 پی ایم ایس آر آئی جواہر نوودیا ودیالیوں کا آغاز کیا۔ تقریب میں معززین علاقہ، عہدیداران، ماہرین تعلیم اور طلباء بھی موجود تھے۔

  تقریب سے خطاب کرتے ہوئے،جناب پردھان نے وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے لیے اظہار تشکر کیا اور کہا، یہ اسکول قومی تعلیمی پالیسی2020 کےبھرپور اور سچے جذبے کے ساتھ کام کریں گے اور طلباء کو جامع اور جامع  اورہمہ گیر تعلیم کے ساتھ معیاری تعلیم فراہم کریں گے۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ اڈیشہ میں تقریباً 800 سرکاری اسکولوں کو پی ایم شری اسکولوں کی شکل  میں ترقی دی جائے گی اور اس کے لیے 1600کروڑ روپے سے زیادہ کی لاگت آئے گی۔ انہوں نے اوڈیشہ کے وزیر اعلیٰ نوین پٹنائک سے بھی درخواست کی کہ وہ اڈیشہ کے سرکاری اسکولوں میں پی ایم شری یوجنا کو لاگو کرنے کے لیے ایک مفاہمت نامے پر دستخط کریں جس کے ذریعے اوڈیشہ کے ہر بلاک اور شہری علاقے میں دو تحریری  خواندگی والےاسکولوں کوترقی دے کر پی ایم شری اسکولوں میں تبدیل کردیا جائے گا۔

  جناب پردھان نے کہا کہ 2047 تک ترقی یافتہ ہندوستان کے ہدف کو حاصل کرنے کے لیے ملک کے تعلیمی شعبے کو آگے بڑھنے کی ضرورت ہے۔ اس کے لیے، دیہی بچوں کو 21ویں صدی میں تعلیم دی جانی چاہیے تاکہ انھیں مستقبل کے لیے تیار کیا جا سکے۔

  اس سے پہلے دن میں،وزیرموصوف نے انڈین لینگویج انسٹی ٹیوٹ، بھونیشور کے اورینٹل لینگویج سینٹر میں انتظامی اور تعلیمی عمارت، ہاسٹلری اور گیسٹ ہاؤس کا افتتاح کیا۔ جناب پردھان نے اس تقریب میں اظہار خیال کرتے ہوئے ترقیاتی منصوبوں کی اہمیت پر روشنی ڈالی جو اوڈیا، شانتالی، بنگالی اور میتھلی کی تربیت کے لیے سہولیات کو بڑھانے میں مدد کریں گے۔

جناب پردھان نے سنبل پور اور گنجم میں بولی جانے والی زبان کی مٹھاس اور میور بھنج اور ڈھینکنال میں زبان کی خوبصورتی کو بیان کرتے ہوئے اوڈیا زبان کی منفرد شناخت پر بھی زور دیا۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ اڈیشہ کے قبائل کی مختلف زبانیں ہیں۔

  وزیر موصوف نے یہ بھی بتایا کہ 11 دسمبر کو ممتاز تمل شاعر مہاکبی چناسوامی سبرامنیا بھارتی کے یوم پیدائش پر منائے جانے والے بھارتیہ بھاشا دیوس کے موقع پر تمام اسکولوں اورکالجوں میں نئی نسل کی حوصلہ افزائی کے لیےاوڈیا زبان پر لیکچر اور مضمون نویسی کا مقابلہ منعقد کیا جائے گا۔

  قومی تعلیمی پالیسی 2020 کو نافذ کرنے کے لیے وزیر اعظم جناب نریندر مودی سے اظہار تشکر کرتے ہوئے، جناب پردھان نے اس بات کاذکر کیا کہ نہ صرف زبان کو بطور مضمون پڑھانے بلکہ دیگر مضامین کو بھی مادری زبان میں پڑھانے کو ترجیح دی گئی ہے۔ انہوں نے تبصرہ کیا کہ جب بچے ابتدائی مرحلے میں اس زبان میں تحریریں پڑھتے ہیں جو وہ بولتے اور سنتے ہیں تو ان کی تحقیق، استدلال اور تجزیہ کرنے کی صلاحیت میں اضافہ ہوتا ہے۔

پی ایم شری اسکول قومی تعلیمی پالیسی 2020 کے نفاذ کو ظاہر کریں گے اور طلباء کے روشن مستقبل کی طرف راہیں طے کرنے والے مثالی اسکول بن کر ابھریں گے۔ وہ 21 ویں صدی کی کلیدی مہارتوں سے آراستہ ،بھرپور صلاحیتوں کی حامل اورلائق و فائق افراد تیار کریں گے۔

Image

Image

Image

 

Image

*************

ش ح۔  س ب ۔م ش

(U-1178)


(Release ID: 1978166) Visitor Counter : 103


Read this release in: English , Marathi , Hindi , Telugu