وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav

جی 20 تھنک کوئز مقابلے کا قومی فائنل اختتام  پذیر ، جس میں ایک ٹیم  نے بین الاقوامی راؤنڈ کے لیے کوالیفائی کیا

Posted On: 19 NOV 2023 9:30PM by PIB Delhi

جی 20 تھنک  کوئز مقابلہ 18 نومبر ،  2023 ء کو اپنے  نقطۂ عروج پر پہنچ گیا  ،  کیونکہ قومی فائنل کا مشہور گیٹ وے آف انڈیا پر شاندار اختتام  ہوا ۔ یہ ملک کے اعلیٰ اسکولوں کے درمیان ذہانت، تعاون اور پختہ عزم کے مظاہرے کا اختتام تھا ۔ قومی فائنل کے لیے مہمان خصوصی مہاراشٹر کے معزز گورنر جناب رمیش بیس نے فاتحین کو انعامات پیش کیے۔

آٹھ غیر معمولی ٹیموں نے قومی فائنلز کے دوران علم اور اسٹریٹجک صلاحیتوں کا شاندار مظاہرہ   کیا ۔ دانشورانہ قابلیت کے متاثر کن مظاہرے کے بعد، گرو گرام کا ڈی اے وی پبلک اسکول  فاتح رہا ، جب کہ  ملا پورم کا جی ایم ایچ ایس ایس پہلا رنر اپ اور  کوچی کا بھونس  ودیا مندر دوسرا رنر اپ  رہا ۔ اس کے علاوہ  ، جی ڈی گوینکا اسکول، سلی گڑی کے کشاگرا اوم شرما اور رونیت بوتھرا کو  فائنلسٹ میں سے بہترین کوئزر کے طور پر منتخب کیا گیا۔  گرو گرام کے ڈی اے وی پبلک اسکول کے ونشج اروڑہ اور خوشمیت نروال نئی دلّی کے انڈیا گیٹ  پر 23 نومبر  ، 2023 ء کو    ہونے والے بین الاقوامی راؤنڈ میں شرکت کے لیے  ’’ ٹیم بھارت ‘‘ تشکیل دیں گے۔

بھارتی بحریہ نے ، نیوی ویلفیئر اینڈ ویلنس ایسوسی ایشن  ( این ڈبلیو ڈبلیو اے )  کے ساتھ مل کر، تمام حصہ لینے والے اسکولوں کو  ، ان کی شاندار کارکردگی اور گرانقدر تعاون کے لیے دلی مبارکباد پیش کی ، جنہوں نے اس مقابلے کو شاندار کامیابی سے ہمکنار کیا ۔  

 

*************

ش ح۔ف ا ۔  ع ا

U. No. 1175


(Release ID: 1978150) Visitor Counter : 93


Read this release in: English , Hindi