وزارت دفاع

چیف آف آرمی اسٹاف،جنرل منوج پانڈےجمہوریہ کوریا کے سرکاری دورے پر روانہ

Posted On: 19 NOV 2023 10:01PM by PIB Delhi

چیف آف آرمی اسٹاف (سی او اے ایس)جنرل منوج پانڈے، آج جمہوریہ کوریا (آر او کے) کے سرکاری دورے پر روانہ ہوئے۔ اس دورے کا مقصد دونوں ممالک کے درمیان مضبوط دفاعی تعلقات کو مزید تقویت دینا ہے۔ یہ دورہ 20 نومبر کو شروع ہو رہا ہے، جو ہندوستان-آر او کے تعلقات کی تاریخ کا ایک اہم دن ہے۔ 20 نومبر 1950 کو، 73 سال پہلے، ہندوستانی فوج کی 60 پیرا فیلڈ ایمبولینس کوریائی جنگ کے دوران انتہائی ضروری طبی امداد فراہم کرنے کے لیے بوسان میں اتری تھی۔

سی او اے ایس کے سفر میں آر او کے کی سینئر فوجی قیادت کے ساتھ بات چیت اور دفاعی اداروں کے دورے شامل ہیں۔ دورے کی اہم جھلکیوں میں آر او کے آرمی چیف آف سٹاف جنرل پارک این سو کے ساتھ دو طرفہ ملاقات کے علاوہ آر او کے مسلح افواج کے چیئرمین جوائنٹ چیف آف اسٹاف جنرل کم سیونگ کیم سے بات چیت شامل ہے۔ بات چیت کا مقصد باہمی افہام و تفہیم کو فروغ دینا، علاقائی سلامتی کی صورتحال پر خیالات کا تبادلہ کرنا اور دوطرفہ دفاعی تعاون کو مضبوط بنانے میں کردار ادا کرنا ہوگا۔

جنرل منوج پانڈے نیشنل سیمیٹری اور وار میموریل بھی جائیں گے اور شہید ہونے والے ہیروز کی یاد میں گلہائے عقیدت نذرکریں  گے۔ وہ کوریائی جنگ میں اہم کردار ادا کرنے والے ہندوستانی فوجیوں کے اعزاز میں وار میموریل کے ہندوستانی حصے کا خصوصی دورہ کریں گے۔

سی او اے ایس ڈیفنس ایکوزیشن پروگرام ایڈمنسٹریشن (ڈی اے پی اے)، کورین آرمی سینٹر فار فیوچر اینڈ انوویشن (کے اے آر سی ایف آئی) اور ڈیجیون میں ڈیفنس ڈیولپمنٹ ایجنسی جیسے اداروں کا دورہ کرنے والےہیں۔ وہ باہمی دلچسپی کے امور پر بریفنگ لیں گے اور ڈرون کمبیٹ یونٹ کا دورہ بھی کریں گے۔ اس کے علاوہ بارڈر مینجمنٹ اور سرویلنس فیسیلٹی کے دورے کا بھی منصوبہ بنایا گیا ہے۔

ہندوستان اور آر او کے 2023 میں سفارتی تعلقات کے 50 سال مکمل ہونے کا جشن منارہے ہیں۔ یہ دورہ خصوصی اسٹریٹجک شراکت داری کو مضبوط بنانے کے لیے دونوں ممالک کے عزم کو واضح کرتا ہے۔ ہندوستان اور آر او کے کے درمیان گزشتہ برسوں کے دوران پروان چڑھنے والی پائیدار دوستی کا مظاہرہ کرتے ہوئے، یہ دورہ کئی اسٹریٹجک مسائل بالخصوص دفاعی تعاون میں دو طرفہ تعاون کو مزید فروغ دے گا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔م م ۔ع ن

(U: 1176)



(Release ID: 1978149) Visitor Counter : 58


Read this release in: English , Hindi