وزارت اطلاعات ونشریات
وِکست بھارت سنکلپ یاترا کو مشرقی گارو پہاڑیوں کے سمندا بلاک میں مثبت پذیرائی حاصل ہوئی
Posted On:
17 NOV 2023 10:16PM by PIB Delhi
ایسٹ گارو ہلز ضلع انتظامیہ نے حکومت میگھالیہ کے لائن محکمے کے اشتراک سےگرام پنچایت کے ساتھ مل کر وکست بھارت سنکلپ یاترا کے تحت سمندا بلاک کے رونگونگرے اور چرانگرے میں ملک میں لاگو کی جارہی مرکزی حکومت کی مختلف اسکیموں پر بیداری کے پروگرام کا انعقاد کیا۔
میگھالیہ دیہی بینک اور ریزرو بینک آف انڈیا کے عہدیداروں اور وسائل کے افراد نے مالی شمولیت اور سماجی تحفظ کی اسکیموں، جیسے کہ پی ایم جن دھن یوجنا، پی ایم سرکشا بیمہ یوجنا، پی ایم جیون جیوتی بیمہ یوجنا، اٹل پنشن یوجنا پر بات کی۔ ان اسکیموں کے لیے نئے استفادہ کنندگان کا بھی اس مقام پر اندراج کیا گیا۔
محکمہ پی ایچ ای کے افسران نے دیہی گھرانوں کو پینے کا محفوظ اور مناسب پانی فراہم کرتے ہوئے جل جیون مشن کی کامیابیوں پر بات کی۔
محکمہ زراعت اور کسانوں کی بہبود، زرعی ٹیکنالوجی بندوبست کی ایجنسی (اے ٹی ایم اے )، ایسٹ گارو ہلز، نے نامیاتی کاشتکاری کی اہمیت اور مٹی کی زرخیزی کے بندو بست کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔
ڈسٹرکٹ کامرس اینڈ انڈسٹریز سنٹر، ایسٹ گارو ہلز، ولیم نگر کے عہدیداروں نے پی ایم وشوکرما اسکیموں کے بارے میں بات کی، جو لوگوں کو مختلف تربیتی کورسس جیسے بڑھئی، درزی، معمار، مٹی کے برتن بنانے وغیرہ کے لیے داخلہ لینے کے مواقع فراہم کرتی ہیں۔
کرشی وگیان کیندر (سنٹرل ایگریکلچر یونیورسٹی، امپھال)، میگاگرے، ایسٹ گارو ہلز، میگھالیہ کے سائنسدانوں نے شرکاء پر زور دیا کہ وہ نامیاتی کاشتکاری کو فروغ دیں اور اس پر عمل کریں اور بہترین زرعی پیداوار کو جاننے کے لیے اپنی مٹی کی جانچ کروائیں، جس سے زیادہ پیداوار حاصل ہو سکتی ہے۔ انہوں نے دیہی افراد سے اپیل کی کہ وہ ماہی پروری شروع کریں اور یہ جاننے کی کوشش کریں کہ مختلف قسم کی مچھلیاں ان کے لیے بہتر پیداوار فراہم کریں گی۔
ولیم نگر کی ایل پی جی ایجنسی نے اجولا اسکیم کے تحت مفت گیس کنکشن کے لیے خود کو رجسٹر کرنے میں گاؤں والوں کی مدد کی۔
نینگ منڈل پی ایچ سی اور سمپلگری ہیلتھ سب سنٹر، ایسٹ گارو ہلز، میگھالیہ کے ڈاکٹروں، نرسوں اور عملے کے افراد نے بھی گاؤں والوں سے اپیل کی کہ وہ ملیریا، بلڈ شوگر لیول، این سی ڈی، ٹی بی وغیرہ کے لیے اپنا ٹیسٹ کروائیں۔
پنڈال میں میڈیکل ہیلتھ چیک اپ کیا گیا۔ حاملہ ماؤں، بچوں اور دودھ پلانے والی ماؤں کو خدمات فراہم کی گئیں۔ ان کی مجموعی صحت کا پتہ لگانے کے لیے باڈی ماس انڈیکس بھی چیک کیا گیا۔
برہم پترا ویلی فرٹیلائزر کارپوریشن لمیٹڈ (حکومت ہند کا ایک انڈر ٹیکنگ) کے عہدیداروں اور عملے کے افراد نے ایک ڈرون مظاہرہ کیا، جس کا استعمال کھادوں، کیڑے مار ادویات اور بیجوں کو چھڑکنے کے لیے کیا جا سکتا ہے ،جو ایک بڑے زرعی رقبے پر محیط ہے۔
اطلاعات و نشریات کی وزارت کی موبائل آئی ای سی وین نے غریب لوگوں کی فلاح و بہبود کے لیے نافذ کی جارہیں حکومت ہند کی مختلف اسکیموں کی ویڈیوز دکھائیں۔
کیلنڈر 2024، لوگوں کے لیے مختلف ترقیاتی اور فلاحی اسکیموں کے بارے میں معلومات پر مشتمل پمفلٹ اور کتابچے بھی موقع پر تقسیم کیے گئے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
(ش ح- ح ا - ق ر)
U-1164
(Release ID: 1978130)
Visitor Counter : 66