کیمیکلز اور فرٹیلائزر کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

نورتن کمپنی آر سی ایف لمیٹڈ، وکست بھارت سنکلپ یاترا میں کھادوں  کے متوازن استعمال کے بارے میں کسانوں میں بیداری پیدا کرے گی

Posted On: 17 NOV 2023 6:14PM by PIB Delhi

ایک سرکردہ نورتنا کا درجہ حاصل کرنے والی کمپنی راشٹریہ کیمیکلز اینڈ فرٹیلائزرس لمیٹڈ (آر سی ایف لمیٹڈ) دیگر کھاد بنانے والی کمپنیوں کے ساتھ، 'وکست بھارت سنکلپ یاترا' (وی بی ایس وائی) مہم میں حصہ لے رہی ہے۔ ملک گیر مہم کا مقصد حکومت ہند کی اہم اسکیموں کے فوائد کو ہدف سے مستفید ہونے والوں تک پہنچانا ہے۔ زرعی شعبے میں جدید ڈرون ٹیکنالوجی کے ذریعے نینو یوریا، نینو ڈی اے پی اور دیگر مائیکرو نیوٹرینٹ کھادوں کے سپرے کے ساتھ کیمیائی کھادوں کے زیادہ استعمال سے گریز کرکے زمین کی زرخیزی کو درست رکھنے کے لیے کھادوں کے متوازن استعمال کے حوالے سے اہم معلومات دی جارہی ہیں۔ آر سی ایف کسانوں کی میٹنگ کے ذریعہ، مٹی کی جانچ، زرعی نمائشیں اور میلے، فصل کے مظاہرے وغیرہ کر کے کسانوں کی برادری میں بیداری پیدا کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/1MYRT.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/2QEO7.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/3EDA9.jpg

قابل ذکر بات یہ ہے کہ وی بی ایس وائی  مہم کا افتتاح وزیر اعظم جناب نریندر مودی جی نے 15 نومبر 2023 کو جن جاتیہ گورو دیوس کے موقع پر جھارکھنڈ کے کھنٹی ضلع میں کیا تھا۔ یہ مہم حکومت ہند کے تحت مختلف وزارتوں کے ذریعہ اطلاعات و نشریات کی وزارت، زراعت کی وزارت اور کھاد کے محکمے کی خصوصی شراکت سے چلائی جارہی ہے۔ یہ اقدام ہندوستان کے تمام قبائلی اضلاع سے شروع کیا گیا ہے اور یہ 24 جنوری 2024 تک پورے ہندوستان میں جاری رہے گا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

(ش ح- ح ا - ق ر)

U-1163


(Release ID: 1978129) Visitor Counter : 93


Read this release in: Bengali , English , Marathi , Hindi