وزارت اطلاعات ونشریات
azadi ka amrit mahotsav

مہاراشٹر کے دیہی اور قبائلی علاقوں میں گاؤں والوں نے ‘وِکست بھارت سنکلپ یاترا’ (وی بی ایس وائی) آئی ای سی وین کا خیر مقدم کیا

Posted On: 17 NOV 2023 5:21PM by PIB Delhi

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے 15 نومبر 2023 کو جھارکھنڈ کے کھونٹی میں  آئی ای سی (معلومات، تعلیم اور مواصلات) وینوں کو ہری جھنڈی دکھا کر روانہ کیا تھا، جوکہ‘وکست بھارت سنکلپ یاترا’ کا آغاز تھا۔ یاترا ابتدائی طور پر اہم قبائلی آبادی والے اضلاع سے شروع ہوئی اور 25 جنوری 2024 تک ملک بھر کے تمام اضلاع کا احاطہ کرے گی۔ مہاراشٹر میں، گورنر جناب رمیش بیس اور وزیر اعلیٰ جناب ایکناتھ شندے نے اسی دن نندوربار ضلع میں آئی اینڈ بی وزارت کی وین کو ہری جھنڈی دکھائی تھی۔ اسی دن آئی ای سی وین کو چار دیگر اضلاع یعنی گڈچرولی، ناندیڑ، ناسک اور پالگھر کے معززین نے بھی جھنڈی دکھا کر روانہ کیا جہاں کافی قبائلی آبادی ہے۔ ان آئی ای سی وینوں نے پچھلے دو دنوں میں کچھ دیہاتوں کا احاطہ کیا ہے اور  اس طرح لوگوں تک پہنچ کر بیداری پیدا کی ہے اور فلاحی اسکیموں جیسے صفائی کی سہولیات، ضروری مالی خدمات، بجلی کے کنکشن، ایل پی جی سلنڈر تک رسائی، غریبوں کے لیے رہائش ، غذائی تحفظ ، مناسب غذائیت، قابل اعتماد صحت دیکھ بھال، پینے کا صاف پانی وغیرہ کے فوائد پہنچائے ہیں۔

آج (17 نومبر، 2023) کوناندیڑ ضلع کے کنوت تعلقہ کے جورالا اور مانڈوی گاؤں میں وی بی ایس وائی ،  آئی ای سی وین کے ارد گرد کافی جوش و خروش دیکھا گیا۔ گاؤں والوں، نوجوانوں اور بزرگوں،جن میں سے بہت سے قبائلی ہیں، نے جوش و خروش سے حصہ لیا اور یہ جاننے کے لیے گہری دلچسپی ظاہر کی کہ وہ سرکاری فلاحی اسکیموں کے استفادہ کنندہ کیسے بن سکتے ہیں۔ ناندیڑ ضلع کے شہریوں نے وی بی ایس وائی ،  آئی ای سی وین کا پرتپاک خیرمقدم کیا جب یہ بدھ کو کنوت اور منڈوا تعلقہ میں داخل ہوئی۔ بلاک ڈیولپمنٹ آفیسر جناب پی جی ویشنو، بلاک ایجوکیشن آفیسر جناب گیانوبا بنے، چائلڈ ڈیولپمنٹ پروجیکٹ آفیسر جناب اشونی ٹھاکروڈ، ایکسٹینشن آفیسر نیورتی مکنار نے مرکزی حکومت کی اسکیموں اور ان کے فوائد کے بارے میں جانکاری دی۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/12MFWV.jpg

کنوت تعلقہ کے جوارالہ میں گاؤں کے لوگ وی بی ایس وائی ،  آئی ای سی وین کے گرد جمع ۔

ضلع نندوربار کی تحصیل شہادے کے ملونی گاؤں میں، گاؤں والوں نے سرکاری اسکیموں کے فوائد حاصل کرنے کے بارے میں معلومات حاصل ہونے پر اطمینان کا اظہار کیا۔ گاؤں والوں کا ایک بڑا اجتماع ان جگہوں پر بھی پایا گیا جہاں سے یہ وین نندوربار ضلع کے نواپور تعلقہ کے اومارن گاؤں میں گزری۔ سرکاری فلاحی اسکیموں سے فائدہ اٹھانے کے عمل کے بارے میں قیمتی معلومات وہاں کے گاؤں والوں کو بھی پہنچائی گئیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/6F4ZM.jpg

اینکر نندوربار ضلع کے ملونی گاؤں میں فلاحی اسکیموں کے بارے میں بات کرتی ہوئی۔

 

 مہاراشٹر کے گڈچرولی تعلقہ کے راجولی گاؤں میں بھی، گاؤں والوں کو، جن میں سے بہت سے قبائلی ہیں، کو مختلف سرکاری فلاحی اسکیموں کے فوائد حاصل کرنے کے بارے میں بتایا گیا۔ آئی ای سی وین اہیری سے بھی گزری۔ یہ گڈچرولی ضلع کاایک تعلقہ ہے جس میں کافی قبائلی آبادی ہے۔ اہیری کے تحصیلدار جناب سنیل سودانے، سرپنچ محترمہ رینوکا آترم، نائب سرپنچ محترمہ اوما مدگلوار، پنچایت سمیتی آفیسر جناب منوہر رامٹیکے، مقامی بینک آف مہاراشٹرا برانچ کے منیجر جناب پربھاکر رائے پورے، کئی گرام پنچایت ممبران اور گاؤں والوں نے بڑی تعداد میں بیداری سیشن میں شرکت کی۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/9J2OU.jpg

گڈچرولی تعلقہ کے راجولی گاؤں میں وی بی ایس وائی ، آئی ای سی وین

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/13VR1G.jpg

گڈچرولی کےاہیری گاؤں والے بیداری پروگرام میں شرکت کر تے ہوئے  جب وی بی ایس وائی ، آئی ای سی وین وہاں تعینات تھی

کل (16 نومبر، 2023) کو کل 4 آئی ای سی وین پالگھر ضلع کے پالگھر، واڈا، ڈہانو اور وکرم گڑھ تعلقہ میں داخل ہوئی تھیں۔ شرگاؤں، بورڈی، بلاولی اور کونڈگاؤں کے شہریوں نے دل سے سنکلپ رتھ کا خیر مقدم کیا اور رتھ سے مفید معلومات حاصل کیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/1411CO.jpg

بیداری مہم میں شرکت کرتے گاؤں والے جب وی بی ایس وائی  ،آئی ای سی وین پالگھاٹ تعلقہ میں کھڑی تھی

ناسک میں، وی بی ایس وائی آئی ای سی وین دیوسانے اور بھنواڈ میں ڈنڈوری تعلقہ اور ناسک ضلع کے ببلی تعلقہ کے ببلی گاؤں میں کھڑی تھیں۔ گاؤں کے لوگ بڑی تعداد میں وین کے ارد گرد جمع ہوئے اور مرکزی حکومت کی اسکیموں کے بارے میں بیداری مہم میں شرکت کی۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/15IQYO.jpg

ناسک ضلع کے دیوسانے گاؤں میں وی بی ایس وائی بیداری مہم میں گاؤں کے لوگ  شرکت کر تے ہوئے۔

وزیر اعظم کی یہ مسلسل کوشش رہی ہے کہ حکومت کی فلیگ شپ اسکیموں کے فائدے تمام ہدف شدہ  استفادہ کنندگان تک مقررہ وقت میں پہنچیں۔ اسکیموں کی تکمیل کے اس مقصد کے حصول کی طرف ایک اہم قدم میں، وزیر اعظم نے ‘‘وکست بھارت سنکلپ یاترا’’ کا آغاز کیا جو جنوری 2024 تک جاری رہے گی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔م م۔ع ن

(U: 1166)


(Release ID: 1978126) Visitor Counter : 103


Read this release in: English , Hindi , Marathi