وزارت دفاع
وزیر دفاع جناب راج ناتھ سنگھ نے انڈونیشیا کے اپنے دو روزہ دورے کے بعد واپس لوٹتے ہوئے سنگاپور کا دورہ کیا
انڈین نیشنل آرمی کے یادگاری نشان پر گلہائے عقیدت نذر کرکے نیتاجی سبھاش چندر بوس کو خراج عقیدت پیش کیا
Posted On:
18 NOV 2023 11:33AM by PIB Delhi
انڈونیشیا کا دورہ مکمل کرنے کے بعد، وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے 18 نومبر 2023 کو وطن واپس لوٹتے ہوئے، سنگاپور کا مختصر دورہ کیا۔ انہوں نے وہاں انڈین نیشنل آرمی (آئی این اے) کے یادگاری نشان پر گلہائے عقیدت نذر کرکے نیتاجی سبھاش چندر بوس کو خراج عقیدت پیش کیا۔
’’غیر معروف سورماؤں‘‘ کی یاد میں ایک یادگاری نشان تعمیر کرنے کی تجویز خود نیتاجی کے ذریعہ پیش کی گئی تھی اور انہوں نے ہی جولائی 1945 میں اس کا سنگ بنیاد رکھا تھا۔ 1995 میں سنگاپور کے قومی ورثہ بورڈ نے اصل یادگار کے طور پر اسی جگہ آئی این اے کا نشان کھڑا کیا تھا۔
وزیر دفاع نے بھگوان وشنو کے مندر شری سری نواسا پیرومل میں عبادت بھی کی جو کہ سنگاپور کے قدیم ترین مندروں میں سے ایک ہے اور جس کا قیام 1855 میں عمل میں آیا تھا۔ انہوں نے لٹل انڈیا میں انڈیا ہیریٹیج سینٹر کا بھی دورہ کیا۔ یہ مرکز قومی ورثہ بورڈ کے تحت 2015 میں قائم کیا گیا تھا جس میں سنگاپور میں آباد بھارتیوں کی داستان دستاویز بند کی گئی ہے۔ اس میں پانچ مستقل گیلریز ہیں۔
***
(ش ح –ا ب ن۔ م ف)
U.No:1131
(Release ID: 1977814)
Visitor Counter : 110