وزارت دفاع

ہندوستانی بحریہ كی سمندری مسابقتی كشتی رانی 2023

Posted On: 18 NOV 2023 11:20AM by PIB Delhi

ہندوستانی بحریہ ہندوستان میں سمندری مسابقتی كشتی رانی میں سب سے پیش پیش رہی ہے۔ سمندر میں مہم جوئی  کی حوصلہ افزائی کے لیے کوچی سے گوا تک ایک انٹر کمانڈ اوشین سیلنگ ریس کا انعقاد ہندوستانی بحریہ نے نیول ہیڈکوارٹر ، نئی دہلی میں واقع انڈین نیول سیلنگ ایسوسی ایشن  کے زیراہتمام  22 سے 26 نومبر 23 تک کیا ہے۔ اس ریس کا انعقاد ہیڈکوارٹر، سدرن نیول کمانڈ  کے ذریعے کیا جا رہا ہے اور اے ایس ڈبلیو اسکول، کوچی میں واقع انڈین نیوی کے آف شور سیلنگ کلب اور آئی  این ایس منڈووی، گوا میں واقع اوشین سیلنگ نوڈ کے تعاون سے کیا جا رہا ہے۔

 

چالیس فٹ کے چار انڈین نیول سیلنگ جہاز جیسے بلبل، نیل کنٹھ، کدل پورہ اور ہریال اس پروگرام میں حصہ لیں گے۔ یہ مسابقتی دوڑ تقریباً پانچ دنوں میں نیول بیس، کوچی سے گوا کے سٹارٹ پوائنٹ کے درمیان تقریباً 360 سمندری میل کا فاصلہ طے کرے گی۔

 

كشتی رانی کی ان مہمات کے لیے عملے کا انتخاب ایسے رضاکاروں سے کیا جاتا ہے جن کے پاس سمندری كشتی رانی کا مناسب تجربہ ہو۔ اوشین سیلنگ ایک انتہائی مشکل مہم جویانہ کھیل ہے۔ ہندوستانی بحریہ اپنی ضروری بحری جہازوں اور مشینری کے انتظام کی مہارتوں کا احترام کرتے ہوئے مہم جوئی کا جذبہ پیدا کرنے اور عملے کی رسک مینجمنٹ کی صلاحیتوں کو بڑھانے کے لیے سمندری کشتیوں کا استعمال کرتی ہے۔

 

32 اہلکار بشمول آٹھ خواتین افسران/ اگنی ویر ہندوستانی بحریہ كی چار كشتیوں پر اس دوڑ میں حصہ لیں گے۔ ہر كشتی میں بحریہ کی تین کمانوں اور انڈمان اور نکوبار کمانڈ اور بحری صدر دفتر کی مشترکہ ٹیم کے آٹھ اہلکار شامل ہوں گے۔ سب سے سینئر حصہ لینے والا کموڈور كے درجے كا اور سب سے جونیئر اگنی ویر کے درجہ کا ہوتا ہے۔

 

ہندوستانی بحریہ اس بات پر یقین ركھتی ہے کہ ان چھوٹے بحری جہازوں كو چلانا  اہلکاروں میں "ناقابل تشریح سمندری احساس" اور فطرت کے عناصر کا احترام پیدا کرنے کا بہترین طریقہ ہے جنہیں محفوظ اور کامیاب سمندری سفر سے الگ نہیں كیا جا سكتا۔ اس طرح ابھرتے ہوئے بحریہ کے اہلکاروں میں ہمت، دوستی، برداشت اور ایسپرٹ ڈی کور کا جذبہ پیدا ہوتا ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/Pix(1)INDIANNAVYOCEANSAILINGRACE2023EU4K.jpeg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/Pix(3)INDIANNAVYOCEANSAILINGRACE2023XB1N.jpeg

***

ش ح۔ ع س۔ ک ا



(Release ID: 1977813) Visitor Counter : 85


Read this release in: English , Marathi , Hindi , Tamil