قبائیلی امور کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

قبائلی مجاہد آزادی کے جنگجو بھگوان برسا منڈا کے یوم پیدائش پر، پورے  ہندوستان میں جن جاتیہ گورو دیوس کی  تقریبات منائی جا رہی ہیں


وزیر اعظم نے ‘وکست بھارت سنکلپ یاترا’ کو جھنڈی دکھائی، تاکہ یہ یقینی بنایا جا سکے کہ  اہم اسکیموں کے فائدے مقررہ وقت میں مطلوبہ استفادہ کنندگان تک پہنچیں

صدرجمہوریہ، نائب صدر اور اسپیکر نے پارلیمنٹ ہاؤس میں بھگوان برسا منڈا کو خراج عقیدت پیش کیا

وزیر اعظم نے سب سے کمزور قبائلی گروپوں کی ترقی کے لیے ‘پی ایم-جن من’ مشن کا آغاز کیا

وزیراعظم مودی  کے ایک ترقی یافتہ ہندوستان کے عزم کے ساتھ خواتین کی طاقت، قبائلی بہبود اور ترقی کے ستونوں پر زور دیا گیا

Posted On: 17 NOV 2023 4:22PM by PIB Delhi

بھگوان برسا منڈا کو ان کے یوم پیدائش پر خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے 15 نومبر 2023 کو پورے  ہندوستان میں جن جاتیہ گورو دیوس کی تقریبات منائی جارہی ہیں ۔ یہ دن بہادر قبائلی مجاہدین آزادی کی یاد کے لیے بھی وقف ہے، تاکہ آنے والی نسلیں ملک کے لیے ان کی قربانیوں کے بارے میں جان سکیں۔

  جن جاتیہ گورو دیوس کی تقریبات کی قیادت صدر جمہوریہ ہند محترمہ دروپدی مرمو؛ وزیر اعظم  جناب نریندر مودی؛ نائب صدر  جمہوریہ جناب  جگدیپ دھنکڑ، اور اسپیکر  جناب او ایم برلانے کی۔ جشن کی تقریبات میں 6 وزیراعلیٰ، 22 گورنرز، مرکزی حکومت کے 7 وزراء اور کئی ارکان پارلیمنٹ؛ ریاستی حکومتوں کے  وزراء اور ایم ایل ایز نے شرکت کی،جو جھارکھنڈ کے کھنٹی میں وزیر اعظم کی تقریب میں ورچوئل  طور پر شامل ہوئے۔ قبائلی تحقیقی ادارے، ایکلویہ ماڈل رہائشی اسکول، عمدگی کے مراکز، مرکزی وزارتوں، ریاستی قبائلی بہبود کے محکموں اور دیگر شراکت دار تنظیموں نے جن جاتیہ گورو دیوس کے موقع پر ملک بھر میں کئی تقریبات کا اہتمام کیا۔

یہ موقع ملک گیر ’وکست بھارت سنکلپ یاترا‘ کے آغاز کے ساتھ  وقوع  پذیر  ہوا۔  وزیر اعظم نے 'وکست بھارت سنکلپ یاترا' کے آغاز کے موقع پر جھارکھنڈ کے کھنٹی میں آئی ای سی (اطلاع، تعلیم اور مواصلات) وین کو ہری جھنڈی دکھا کر روانہ کیا۔ یہ  یاترا، ابتدائی طور پر اہم قبائلی آبادی والے  68 اضلاع کی گرام پنچایتوں سے شروع ہوئی، جو  ملک بھر کی تمام گرام پنچایتوں کا احاطہ کرے گی۔  اس یاترا کے پیچھے بنیادی مقصد یہ ہے کہ حکومت کی اہم  اسکیموں کی تکمیل کے حصول کے لئے  اس بات کو یقینی بناتے ہوئے کہ ان اسکیموں کے فائدے تمام مطلوبہ استفادہ کنندگان تک مقررہ وقت میں پہنچیں۔ قبائلی علاقوں میں سکل سیل کی جانچ، بیداری اور ایکلویہ ماڈل رہائشی اسکولوں میں اندراج اور اسکالرشپ اسکیموں  کے پانچ  شعبوں  پر توجہ مرکوز کی جائے گی۔ قبائلی برادریوں کی روزی روٹی کو جنگل کے حقوق کے عنوانات کی کوریج کے ذریعے بھی یقینی بنایا جائے گا اور ون دھن وکاس کیندر کے سیلف ہیلپ گروپس پر بھی توجہ دی جارہی ہے۔ تقریبات کا اہتمام 200 سے زیادہ گرام پنچایتوں میں بھی کیا گیا۔

محترمہ دروپدی مرمو نے 15 نومبر 2023 کو پارلیمنٹ ہاؤس میں بھگوان برسا منڈا کو، ان کی یوم پیدائش پر پھول چڑھاکر خراج عقیدت پیش کیا۔ نائب صدر جناب جگدیپ دھنکڑ، او ایم برلا، وزیر محترمہ میناکشی لیکھی اور کئی ممبران پارلیمنٹ نے بھی بھگوان برسا کو خراج عقیدت پیش کیا۔ صدر کا روایتی استقبال قبائلی رقاصوں نے کیا، جو رنگ برنگے لباس پہنے ہوئے قبائلی موسیقی کے آلات بجا رہے تھے۔

صدر جمہوریہ نے ایک ریکارڈ شدہ آڈیو ویژول پیغام کے ذریعے ’’جن جاتیہ گورو دیوس‘‘ کے موقع پر اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا، جو کہ کھنٹی میں میگا ایونٹ میں پیش  کیا گیا،جس میں وزیر اعظم  جناب نریندر مودی؛ قبائلی امور کے مرکزی وزیر جناب ارجن منڈا؛ جھارکھنڈ کے گورنر  جناب سی پی رادھا کرشنن؛ جھارکھنڈ کے وزیر اعلیٰ جناب  ہیمت سورین، اور تعلیم کی وزیر مملکت محترمہ اناپورنا دیوی، نیز سابق وزیراعلیٰ جناب بابولال مرانڈی اور کھنٹی کے کئی ایم ایل اے نے شرکت کی۔  صدر کا پیغام مختلف ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں 100 سے زیادہ مقامات پر دکھایاکیا گیا۔

کھنٹی میں عوامی پروگرام کے دوران وزیر اعظم نے پی ایم جن من (پی ایم جن جاتی آدیواسی نیا مہا ابھیان) کا آغاز کیا اور ریاست میں کئی ترقیاتی پروجیکٹوں کا افتتاح کیا۔  وزیر اعظم نے 'وکست بھارت سنکلپ یاترا' کو بھی جھنڈی دکھائی۔ اس بڑی تقریب میں کھنٹی اور آس پاس کے اضلاع سے تقریباً 50,000 افراد نے شرکت کی۔

وزیر اعظم نے، جھارکھنڈ کے رانچی میں بھگوان برسا منڈا قبائلی فریڈم فائٹر میوزیم کا دورہ کرکے دن کی شروعات کی۔ انہوں نے بھگوان برسا منڈا کے مجسمے پر پھول چڑھائے اور دیگر 10 قبائلی مجاہدین آزادی کو خراج عقیدت پیش کیا،  جن کے مجسمے میوزیم میں نصب کیے گئے ہیں۔ میوزیم پہلے ایک جیل تھا، جہاں برسا منڈا کو (کاراککش) میں قید کیا گیا تھا۔ میوزیم میں وزیراعظم نے کاراککش، چلچترا ککش اور میوزیم کے اندر تیار کردہ الیہاتو گاؤں کی نقل کا دورہ کیا۔

اس کے بعد وزیر اعظم نے جھارکھنڈ کے اولیہاتو گاؤں کا دورہ کیا، جو رانچی سے تقریباً 60 کلومیٹر دوری پر بھگوان برسا منڈا کی جائے پیدائش ہے۔ انہوں نے ان کے مجسمے پر پھول چڑھائے اور بھگوان برسا کی ورثا ، برسائیت برادری کے ارکان اور  بھگوان برسا کے پیروکاروں سے بات چیت کی۔ جناب مودی اولیہاتو گاؤں کا دورہ کرنے والے پہلے وزیر اعظم بن گئے ہیں۔  جناب ارجن منڈا،  جناب  ہیمت سورین، اور جناب  سی پی رادھا کرشنن رانچی میوزیم اور الیہاتو کے دورے کے دوران ان کے ساتھ تھے۔

پی ایم جن من (پی ایم جن جاتی آدیواسی نیا مہا ابھیان) کا مقصد 18 ریاستوں اور  ایک  مرکز کے زیر انتظام علاقے میں مقیم 75 کمزور قبائلی برادریوں کی جامع ترقی کرنا ہے، جو تعلیمی، صحت اور ذریعہ معاش کے سماجی اقتصادی اشاریوں میں مسلسل پیچھے ہیں اور اس لیے انہیں  مخصوص،  کمزور قبائلی  گروپس (پی وی ٹی جیز) کہا جاتا ہے۔  ان برادریوں کی آبادی تقریباً 28 لاکھ ہے اور یہ 200  اضلاع میں واقع 800 سے زائد بلاکس میں تقریباً 22000 بستیوں میں رہ رہے ہیں۔ آزادی کے 75 سال بعد بھی، مرکزی اور ریاستی حکومت کی مختلف ترقیاتی اسکیمیں دور دراز کے علاقوں اور بہت کم آبادی کے ساتھ واقع ان کمیونٹیوں کے گاؤں اور رہائش گاہوں کے بنیادی ڈھانچے کی اہم ضروریات کو مناسب طریقے سے پورا نہیں کر سکیں۔

وزیراعظم نے پی ایم گتی شکتی پلیٹ فارم پر پورٹل کا بھی آغاز کیا، جو پی ایم جن من کی پیش رفت اور نتائج تک پہنچنے اور ان کی نگرانی کے لیے استعمال ہوگا۔

https://www.youtube.com/watch?v=MfgQyBtTYLc

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001BRXN.jpg https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002SJ2A.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003M0XK.jpg https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image004J25X.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image005D4EE.jpg

ہمارے قبائلی ہیروز کی قربانیوں کو یاد کرتے ہوئے وزیراعظم نے ملک کے مختلف حصوں میں تحریک آزادی میں ان کے کردار کا ذکر کیا۔ وزیر اعظم نے کہا کہ پچھلے 75 سالوں میں بہت سے قبائلی ہیروز غیر معروف  رہے اور آزادی کے امرت مہوتسو کے دوران ان کی پیش کردہ قربانیوں کو یاد کیا گیا۔

جناب مودی نے چار 'وکست بھارت کے امرت استمبھ' -  خواتین کی طاقت، کسانوں، نوجوانوں اور ہندوستان کے نو متوسط طبقے اور غریبوں پر پر توجہ مرکوز کرنے کی اہمیت پر زور دیا۔  پی ایم جن من  پر گفتگو کرتے ہوئے، وزیر اعظم نے قبائلی برادریوں اور قدیم قبائل کی زندگیوں کو جوڑنے کے لیے حکومت کے عزم کو اجاگر کیا۔ قبائلی برادری کی ترقی کے لیے صدر  جمہوریہ دروپدی مرمو کا شکریہ ادا کرتے ہوئے وزیر اعظم نے خواتین کی زیر قیادت ترقی کی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے خواتین کو بااختیار بنانے کی مختلف اسکیموں پر روشنی ڈالی، جیسے بیٹی بچاؤ بیٹی پڑھاؤ، پی ایم آواس یوجنا، اور اپنے مدد آپ گروپوں کی حمایت کرنے والے اقدامات۔  وزیر اعظم نے پی ایم وشوکرما یوجنا کے بارے میں بات کی، جس میں ہر فرد کی صلاحیت کو بروئے کار لانے کے لیے حکومت کے عزم کو ظاہر  کیا گیا ہے  اور  جدید تربیت اور آلات کے لیے 13 ہزار کروڑ روپے مختص کیے گئے ہیں۔

برائے مہربانی مکمل پریس ریلیز کے لئے یہاں کلک کریں

کھنٹی میں منعقدہ تقریب میں اپنے ریمارکس میں، جناب ارجن منڈا نے کہا کہ یہ ایک تاریخی لمحہ ہے کیونکہ جناب  نریندر مودی ملک کے پہلے وزیر اعظم ہیں، جو بھگوان برسا منڈا ،جنہوں نے ملک کے لئے اپنی جان کا نذرانہ پیش کیا، کی جائے پیدائش الیہاتو گاؤں آئے ہیں،  اور مجاہد آزادی کو خراج عقیدت پیش کیا۔ وزیر اعظم سےاپنا  اظہار تشکر کرتے ہوئے، وزیر موصوف نے مزید کہا کہ 15 نومبر کو جن جاتیہ گورو دیوس کے طور پر منانے سے تاریخ میں ایک نئے باب کا آغاز ہوا ہے۔ جناب  ارجن منڈا نے کہا کہ یہ ایک اہم موقع ہے کیونکہ وکست بھارت سنکلپ یاترا،  15 نومبر کو شروع ہو رہی ہے، جو گاؤں گاؤں، قصبوں اور مختلف علاقوں میں جا کر لوگوں تک پہنچے گی اور بیداری پیدا کرے گی۔  یہ فلاحی اسکیموں ،  جیسے ایل پی جی سلنڈر تک رسائی، غریبوں کے لیے رہائش، خوراک کی سلامتی ، مناسب غذائیت، قابل اعتماد صحت کی دیکھ بھال، پینے کا صاف پانی، صفائی ستھرائی کی سہولیات، ضروری مالی خدمات، بجلی کنکشن وغیرہ کے فوائد فراہم کرنے پر توجہ مرکوز کرے گا۔

جناب  ارجن منڈا نے مزید خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم نے 75 خاص طور پر کمزور قبائلی گروپوں (پی وی ٹی جیز) کے لیے 24,000 کروڑ روپے کی اسکیم  پی ایم- جن من بھی شروع کی ہے، جو کہ بے مثال ہے۔ انہوں نے جھارکھنڈ کے لوگوں سے 7200 کروڑ روپے کے منصوبوں کے لیے بھی اظہار تشکر کیا۔

پی ایم –جن من

سال  2023-24 کے بجٹ میں حکومت نے اعلان کیا تھا کہ خاص طور پر کمزور قبائلی گروپس  (پی وی ٹی جیز)  کی سماجی و اقتصادی حالت کو بہتر بنانے کے لیے پردھان منتری پی  وی ٹی جی ڈیولپمنٹ مشن شروع کیا جائے گا۔ اس سے پی وی ٹی جی  گھرانوں اور رہائش گاہوں کو بنیادی سہولیات جیسے محفوظ رہائش، پینے کا صاف پانی اور صفائی ستھرائی، تعلیم تک بہتر رسائی، صحت اور غذائیت، سڑک اور ٹیلی کام کنیکٹی ویٹی، اور پائیدار ذریعہ معاش کے مواقع فراہم ہوں گے۔  اس کے بعد، قبائلی امور کی وزارت نے ریاستی حکومت کی مدد سے  بی آئی ایس اے جی – این  کے ذریعہ تیار کردہ ایک موبائل ایپ پر کئے گئے سروے کے ذریعے؛ ان علاقوں میں انفراسٹرکچر کے حوالے سے خلا کا ڈیٹا بیس تیار کیا۔ یہ مشن ایم او ٹی اے سمیت 9 وزارتوں کے ذریعے 11 اہم اقدامات پر مشتمل ہوگا۔  وزارتوں/ محکموں کی متعلقہ اسکیموں/ پروگراموں کو مشن کے مقصد سے ہم آہنگ کیا جائے گا۔ مشن کا  کل تخمینہ 3 سالوں کے لیے تقریباً 24000 روپے لگایا گیا ہے۔

مطلوبہ پی وی ٹی جی گاؤں / رہائش گاہوں اور گھرانوں کی کلیدی بنیادی ڈھانچہ جاتی  ضروریات میں پردھان منتری آواس یوجنا – گرامین (پی ایم اے وائی - جی) اور وزارت دیہی ترقی کی پردھان منتری گرامین سڑک یوجنا (پی ایم جی ایس وائی) کے ذریعے پکے مکانات کی فراہمی اور سڑک رابطہ ہے۔  پی وی ٹی جی بستیوں میں پینے کے صاف پانی کی فراہمی کو وزارت جل شکتی کے جل جیون مشن (جے جے ایم) کے ذریعے پورا کیا جائے گا۔ صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت کا قومی صحت مشن، وزارت تعلیم کا سمگرا شکشا ابھیان، خواتین اور بچوں کی ترقی کی وزارت کا پوشن ابھیان ان علاقوں میں تعلیم، صحت اور غذائیت کی سہولیات کو بہتر بنانے کے لیے تمام کوششیں کرے گا، بشمول آیوشمان کارڈ کی فراہمی، ادارہ جاتی ترسیل اور ٹیکہ کاری۔ بجلی کے بغیر رہ جانے والے گھروں کی گھریلو بجلی کی فراہمی بجلی کی وزارت کی اصلاح شدہ ترقیاتی سیکٹر اسکیم (آر ڈی ایس ایس) کے ذریعے یا نئی اور قابل تجدید توانائی کی وزارت کی سولر پاور اسکیم کے ذریعے سڑکوں اور کثیر مقصدی مراکز میں شمسی روشنی کی فراہمی کے ساتھ فراہم کی جائے گی۔ پردھان منتری جن جاتیہ وکاس مشن (پی ایم جے وی ایم) کے تحت ون دھن کیندر (وی ڈی وی کیز) اور پائیدار ذریعہ معاش فراہم کرنے کے لیے کثیر مقصدی مرکز قائم کیے جائیں گے۔ وزارت مواصلات کے یونیورسل سروس اوبلیگی شن فنڈ (یو ایس او ایف) کے تحت موبائل ٹاورز کی تنصیب کے ذریعے غیر منسلک بستیوں کو ٹیلی کام کنیکٹی ویٹی کے لیے  ہدف بنایا جائے گا۔ اس کے علاوہ، پی ایم جے اے وائی، سکل سیل ڈیزیز کے خاتمے، ٹی بی کے خاتمے، 100 فیصد ٹیکہ کاری، پی ایم سورکشت ماترتوا یوجنا، پی ایم ماترو وندنا یوجنا، پی ایم پوشن، پی ایم جن دھن یوجنا وغیرہ کے لیے تکمیل کو یقینی بنایا جائے گا۔

بھگوان برسا منڈا قبائلی فریڈم فائٹر میوزیم

اگست 2016 میں لال قلعہ سے وزیر اعظم کی کال پر، رانچی میں 150 سے زیادہ پرانی ہیریٹیج عمارت، جو کہ ایک جیل تھی، جہاں برسا منڈا، کو مرکزی اور ریاستی حکومت کی مشترکہ کوششوں سے فریڈم فائٹر میوزیم کے طور پر محفوظ اور بحال کیا گیا تھا۔  25 ایکڑ رقبے پر پھیلے اس میوزیم میں سیاحوں کے لیے بہت سے پرکشش مقامات ہیں، جن میں انڈمان جیل کے خطوط پر سحر انگیزلائٹ اور ساؤنڈ شو کا اہتمام کیا جاتا ہے اور تقریباً 20 منٹ کی ایک آڈیو ویژول فلم 3 گیلریز (چل چتر ککش) میں دکھائی گئی ہے، جس میں پیدائش سے موت تک بھگوان برسا کی زندگی کے مختلف مراحل دکھائے گئے ہیں۔  الیہاتو گاؤں کو میوزیم کے بیرونی لان میں دوبارہ بنایا گیا ہے۔ میوزیم میں بھگوان برسا منڈا کا 25 فٹ کا مجسمہ بھی ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ میوزیم میں مختلف تحریکوں سے وابستہ دیگر مجاہدین آزادی کے 9  فٹ کے مجسموں کو بھی نمایاں کیا گیا ہے، جیسے کہ شاہد بدھ بھگت، سدھو- کانہو، نیلمبر- پیتامبر، دیوا- کسون، تلنگا کھڈیا، گیا منڈا، جاترا بھگت، پوٹو ایچ، بھاگیرتھ  مانجھی، گنگا نارائن سنگھ۔  اسمرتی ادیان پڑوسی 25 ایکڑ میں تیار کیا گیا ہے اور اس میں میوزیکل فاؤنٹین، فوڈ کورٹ، چلڈرن پارک، انفینٹی پول، باغ اور دیگر تفریحی سہولیات موجود ہیں۔ اس میوزیم کا افتتاح وزیر اعظم نے 15 نومبر 2021 کو پہلے جن جاتیہ گورو دیوس پر کیا تھا۔

  جن جاتیہ گورو دیوس

سال 2021 سے جن جاتیہ گورو دیوس پورے ملک میں جوش اور جذبے کے ساتھ منایا جاتا ہے، تاکہ قبائلی مجاہدین آزادی کی قربانیوں کو یاد کیا جا سکے۔  ہندوستان کی آزادی کی جدوجہد کو قبائلی برادریوں جیسے سنتھال، تمر، کول، بھیل، خاصی اور میزو کی قیادت میں کئی تحریکوں سے تقویت ملی۔ قبائلی برادریوں کی طرف سے منظم انقلابی تحریکیں اور جدوجہد ان کی بے پناہ حوصلے اور عظیم قربانیوں سے عبارت  ہیں۔  برطانوی استعمار کے خلاف ملک کے مختلف خطوں میں قبائلی تحریکیں قومی آزادی کی جدوجہد سے جڑی ہوئی تھیں اور پورے ملک میں ہندوستانیوں کو متاثر کرتی تھیں۔ تاہم، بڑے پیمانے پر عوام ان قبائلی ہیروز کے بارے میں زیادہ آگاہ نہیں تھے۔ آنے والی نسلوں کو ملک کے لیے ان کی قربانیوں سے آگاہ کرانے کے لیے، حکومت نے 15 نومبر کو جن جاتیہ گورو دیوس کے طور پر اعلان کیا ہے، جب ملک آزادی کا امرت مہوتسو منا رہا ہے، جو ہندوستان کی آزادی کا 75 واں  سال ہے۔ یہ تاریخ سری برسا منڈا کی یوم پیدائش ہے، جسے ملک بھر میں قبائلی برادریاں بھگوان کے طور پر مانتی ہیں۔ برسا منڈا نے برطانوی نوآبادیاتی نظام کے استحصالی نظام کے خلاف ملک کے لئے بہادری سے لڑا اور ’الگلان‘ (انقلاب) کی کال دیتے ہوئے برطانوی جبر وتشدد کے خلاف تحریک چلائی۔ یہ اعلان  قبائلی برادریوں کی شاندار تاریخ اور ثقافتی ورثے کا اعتراف کرتا ہے۔ ملک بھر میں مختلف تقریبات اور سرگرمیاں منعقد کی جاتی ہیں، جو ملک کی تاریخ میں مالا مال ثقافتی ورثے اور قبائلی برادریوں کے تعاون کے تنوع کو دکھا کر اتحاد اور فخر کے احساس کو فروغ دیتی ہیں۔ یہ تیسرا سال تھا، جب ملک بھر میں ہندوستان کی قبائلی آبادی کی منفرد روایات اور رسوم و رواج کے بارے میں بیداری اور تعریف کو فروغ دینے کے لیے ثقافتی پرفارمنس ، نمائشوں اور مباحثوں پر مشتمل مختلف تقریبات کا اہتمام کیا جاتا ہے۔ پچھلے سال، صدر جمہوریہ ہند نے جھارکھنڈ کے گاؤں اولیہاتو بھگوان برسا منڈا کی جائے پیدائش کا دورہ کیا تھا،اور نائب صدر جمہوریہ  ہند نے دہلی میں پارلیمنٹ ہاؤس میں پھول چڑھاکر خراج عقیدت پیش کیا تھا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

(ش ح- اک - ق ر)

U-1115


(Release ID: 1977714) Visitor Counter : 155


Read this release in: English , Hindi , Telugu