وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav

 جی 20  تھنک کوئز مقابلے کاقومی سیمی فائنل اختتام پذیر- فائنل کے لیے  آٹھ چنندہ ٹیموں نےکوالیفائی کیا


نیشنل فائنلز 18 نومبر 23 کو گیٹ وے آف انڈیا  پر منعقد ہوں گے

Posted On: 17 NOV 2023 4:57PM by PIB Delhi

ہندوستانی بحریہ اور این ڈبلیو ڈبلیو اے (نیوی ویلفیئر اینڈ ویلنیس ایسوسی ایشن)، بحریہ کی ہفتہ وار سرگرمیوں کے ایک حصے کے طور پر، اسکولی بچوں کے لیے ایک کوئز مقابلہ کا اہتمام  پچھلے  کئی سالوں سے کر رہے ہیں۔‘‘ دی انڈیا نیوی کوئز- تھنک’’ کے نام سے، کوئز کے 2023 ایڈیشن نے ایک عالمی سطح پر رسائی حاصل کر لی ہے،  شراکت داری  اور تعاون سے فائدہ اٹھاتے ہوئے  اس نے ایک سال میں  جی 20  سیکریٹریٹ میں رسائی حاصل  کی  ہے جو کہ  جی 20 کی بھارت کی صدارت کی علامت  ہے۔ اس لئے بہت مناسب طور پر  اس  تقریب کو جی 20  تھنک بھی کہا جا رہا ہے۔

 کوئز مقابلہ ایک سنسنی خیز موڑ پر پہنچ گیا کیونکہ قومی سیمی فائنل 17 نومبر 2023 کو نیشنل سینٹر فار پرفارمنگ آرٹس(این سی پی اے) ، ممبئی میں ہوا۔ سیمی فائنل کے دو راؤنڈز کے ایک شدید دور کے بعدمندرجہ ذیل آٹھ اسکول فائنل کے دعویدار کے طور پر ابھرے ہیں، جنہوں نے قومی فائنل کے لیے اپنی جگہیں محفوظ  کرلی ہے۔

  1. نیوی چلڈرن اسکول، ممبئی
  2. کرشنا پبلک اسکول، رائے پور
  3. جی ڈی گوینکا پبلک اسکول، سلی گوڑی
  4. دہلی پبلک اسکول، بھوپال
  5. بھون کا ودیا مندر، کوچی
  6. سنجے گوداوت انٹرنیشنل اسکول، کولہاپور
  7. ڈی اے وی پبلک اسکول، گروگرام
  8. جی ایم ایچ ایس ایس  کالی کٹ یونیورسٹی کیمپس، ملاپورم

یہ کامیاب ٹیمیں اب قومی فائنل میں بالادستی کے لیے مقابلہ کریں گی، جو فکری تبادلے اور مقابلے کا ایک تماشا ہے، جو 18 نومبر 2023 کو گیٹ وے آف انڈیا پر سامنے آئے گا۔ قومی راؤنڈ کی تکمیل پر، ایک جیوری ان میں سے دو بہترین کوئزر کی شناخت کرے گی۔ تمام فائنلسٹ 23 نومبر 2023 کو انڈیا گیٹ، نئی دہلی میں شیڈول بین الاقوامی راؤنڈ میں شرکت کے لیے ‘‘ٹیم انڈیا’’ بنائیں گے۔

********

ش ح۔  ح ا۔ رض

U. No.1118


(Release ID: 1977686) Visitor Counter : 95


Read this release in: English , Marathi , Hindi , Tamil