کوئلے کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

کوئلے کی وزارت میں سکریٹری امرت لال مینا نےآئی آئی ٹی ایف2023 میں کول انڈیا لمیٹڈ پویلین کا دورہ کیا


ہندوستان کے کوئلے کے شعبے کے ذریعہ حاصل کردہ پیشرفت   کی نمائش

Posted On: 17 NOV 2023 4:12PM by PIB Delhi

کوئلہ کی وزارت کے سکریٹری جناب امرت لال مینا نے نئی دہلی کے پرگتی میدان میں دو ہفتے تک جاری رہنے والے انڈیا انٹرنیشنل ٹریڈ فیئر (آئی آئی ایف ٹی) 2023 میں کول انڈیا لمیٹڈ کے نمائشی میدان کا دورہ کیا۔ ان کے ساتھ  ایڈیشنل سکریٹری  محترمہ وسمتا تیج اور وزارت کے دیگر افسران بھی تھے ۔ جناب مینا نے کول انڈیا کی کوششوں کی تعریف کی اور سی آئی ایل سے، ہندوستان کے کوئلے کے شعبے کی طرف سے کی گئی پیش رفت کے بارے میں شہریوں میں بیداری پیدا کرنے کے لیے اقدامات کو منظم کرتے ہوئے ترقی کی راہ پر گامزن رہنے پر زور دیا۔ حکومت ہند کی تمام پالیسیوں پر عمل کرتے ہوئے قوم کے مفادات کے تحفظ کے لیے مختلف اقدامات کیے جا رہے ہیں، جن میں کمیونٹی کی فلاح و بہبود اور ماحولیاتی تحفظ کو اولین ترجیح دی جارہی ہے۔

Also, on display are CMPDI's capabilities and its commitment to take expert consultancy services on global platforms through diversification efforts and various international collaborations and assignments.

پویلین نے گزشتہ دہائی کے دوران کول انڈیا کی کامیابیوں کی نمائش کی، جس میں ملک کی توانائی کی حفاظت کو یقینی بنانے اور ماحولیاتی پائیداری اور گرد ونواح کی برادریوں کی فلاح و بہبود کے لیے اپنے عزم  کا اعادہ کیا ۔ نمائش میں مختلف اقدامات  شامل ہیں جو اس بات کی عکاسی کرتے ہیں کہ کس طرح ایک ہندوستانی پی ایس یو، حفاظت، معیار کو ترجیح دیتے ہوئے اور ایک ترقی پذیر ملک کو ایندھن کی فراہمی کے لیے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے شفاف طریقے سے کام کرتا ہے۔

’کول ڈیش بورڈ‘ جیسے لائیو پورٹل کوئلے کی پیداوار اور ذیلی ادارے کے لحاظ سے نیز نئے شامل کیے گئے تجارتی کان کنوں کے ذریعہ، ترسیل کی اصل وقتی حیثیت کو نمایاں کرتے ہیں۔ ایک اور پورٹل، ’اتم‘، سی آئی ایل کے مختلف علاقوں میں پیدا ہونے والے کوئلے کے معیار کو اجاگر کرتا ہے۔ کول مائن سرویلنس مینجمنٹ سسٹم (سی ایم ایس ایم ایس) کا شہری مرکوز اقدام بھی ڈسپلے پر ہے، جس سے کسی بھی شہری کو کوئلے کی کان کے قریب غیر قانونی یا مشکوک سرگرمی کی اطلاع ’کھنن پرہاری‘ ایپ استعمال کرکے اپنے فون کے ذریعے دینے کی اجازت ملتی ہے۔ اس کے بعد حکام کو نوٹس لینے اور ضروری کارروائی کرنے کے لیے رپورٹیں سی ایم ایس ایم ایس پورٹل پر اپ لوڈ کی جاتی ہیں۔

Coal India has placed an exhibition arena at IITF displaying its achievements over the last decade and highlights of its efforts dedicated towards ensuring energy security of nation and its strong commitment towards environment and welfare of nearby community.

’گتی شکتی‘ پورٹل میں، کوئلے کی کانوں کی تہوں، ریل اور سڑک کے ذریعے نکالنے کے راستےکی نشاندہی، اور او سی بی آئی ایس، ایک ماسٹر پلان جو ہندوستانی کوئلے کے بلاکس میں کوئلے کے شعبے کے آپریشن میں اہم تفصیلات کے ساتھ بصیرت فراہم کرتا، شامل ہے۔ مزید برآں، کنسلٹنسی بازو کی سی ایم پی ڈی آئی صلاحیتیں نمائش کے لیے موجود ہیں، جو کہ تنوع کی کوششوں، بین الاقوامی تعاون اور مختلف اسائنمنٹس کے ذریعے ماہرین کی مشاورتی خدمات کو عالمی پلیٹ فارمز تک لے جانے کے عزم کو اجاگر کرتی ہے۔

آئی آئی ٹی ایف 2023 میں دکھائے گئے اقدامات، کوئلے کے شعبے میں پائیدار ترقی کے ساتھ ساتھ قومی مفادات، کمیونٹی کی بہبود کے لیے مضبوط وابستگی کو ظاہر کرتے ہیں۔

*************

ش ح۔ا ع ۔ را

U-1117


(Release ID: 1977684) Visitor Counter : 81


Read this release in: Kannada , English , Hindi , Tamil