وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav

صدرجمہوریہ محترمہ دروپدی مرمو 18 نومبر 2023 کو نئی دہلی میں ’ 2047میں ایرو اسپیس اور ایوی ایشن ‘ پر دو روزہ بین الاقوامی کانفرنس-نیز-نمائش کا افتتاح کریں گی

Posted On: 17 NOV 2023 2:01PM by PIB Delhi

ایروناٹیکل سوسائٹی آف انڈیا (اے ای ایس آئی)،18 اور 19 نومبر 2023 کو نئی دہلی کے یشو بھومی کنونشن سینٹر میں ’2047 میں ایرو اسپیس اور ایوی ایشن‘ پر ایک بین الاقوامی کانفرنس- نیز-نمائش کا انعقاد کر رہی ہے۔ صدر  جمہوریہ محترمہ دروپدی مرمو، تقریب کی مہمان خصوصی ہوں گی اور وہ کانفرنس و نمائش کا افتتاح کریں گی۔ اعزازی مہمانوں میں سائنس اور ٹیکنالوجی کے وزیر مملکت (آزادانہ چارج) اور وزیر اعظم کے دفتر کے وزیر مملکت ڈاکٹر جتیندر سنگھ ،شہری ہوا بازی اور روڈ ٹرانسپورٹ اور ہائی ویز کے وزیر مملکت جنرل (ڈاکٹر) وی کے سنگھ (ریٹائرڈ) اور رکشا راجیہ منتری شری اجے بھٹ   شامل ہوں گے۔

یہ کانفرنس- نیز –نمائش، اے ای ایس آئی  کے 75 سال کی شاندار کارکردگی کی یاد میں منعقد کی جا رہی ہے۔ تقریب  کے افتتاحی اجلاس  میں ہندوستان میں ایرو اسپیس اور ایوی ایشن کے 75 سال کے سفر کے بارے میں کمپینڈیم کی ریلیز کے ساتھ ساتھ، ویژن دستاویز 2047 بھی شامل ہوگی۔ یہ تقریب گزشتہ 75 سالوں کے دوران اس میدان میں ہندوستان کے سفر پر توجہ مرکوز کرے گی، جس میں کامیابیوں اور ٹیکنالوجی  نیز ترقی اور عظیم بصیرت کے کردار کی نمائش کی جائے گی۔

تقریب میں 1500 مندوبین شرکت کریں گے جن میں معززین، بین الاقوامی ماہرین، سائنسدان، صنعت کار، ماہرین تعلیم، اسٹارٹ اپس اور طلباء شامل ہیں۔ نمائش میں 75 سے زیادہ اسٹارٹ اپس  سمیت تقریباً 200 صنعتیں اور ایم ایس ایم ایز شامل ہوں گےجو  مقامی صلاحیتوں کا مظاہرہ کریں گے۔ کانفرنس کے دوران کئی تنظیموں/محکموں کے سربراہان بصیرت انگیز گفتگو کریں گے۔

یہ کانفرنس، سفران، رولز رائس، لاک ہیڈ مارٹن، ایم آئی ٹی امریکہ، کرین فیلڈ برطانیہ کے مقررین کے ساتھ ہندوستان کی طرف سے ممتاز سائنسدان/تکنیکی ماہرین/سروس افسران کے ساتھ تکنیکی اجلاس  پر مشتمل ہوگی۔ تقریب میں ایک اسٹارٹ اپ چیلنج بھی پیش کیا جائے گا جو ملک کے طول و عرض پر پھیلا ہوا ہے۔ فائنلسٹ اپنے اختراعی نظریات اور مصنوعات کے ساتھ 2047 تک ہندوستان کی ایرو اسپیس کی ترقی کے لیے اپنے وژن پیش کریں گے۔ نوجوانوں کے ساتھ مشغول ہونے کے لیے بہت سے دوسرے پروگراموں کا بھی منصوبہ بنایا گیا ہے۔

اے ای ایس آئی  کا قیام 1948 میں، وزیر اعظم کے بطور سرپرست اعلیٰ  کے،ملک میں ایرو اسپیس اور ہوا بازی کو فروغ دینے کے لیے کیا گیا تھا۔ سوسائٹی کا مقصد صنعت، اکیڈمیا اور تحقیقی لیباریٹریوں سمیت مختلف شعبوں میں ایروناٹیکل سائنسز اور ایئر کرافٹ انجینئرنگ کے علم کی ترقی اور ملک گیر پھیلاؤ کو فروغ دینا ہے۔

اے ای ایس آئی نے ایرو اسپیس اور ایوی ایشن کے شعبے میں اپنے ممبران اور صدور کے ساتھ نمایاں قیادت فراہم کی ہے ،جس میں ڈاکٹر اے پی جے عبدالکلام، ڈاکٹر ستیش دھون، ڈاکٹر وی ایس اروناچلم، ڈاکٹر وی کے سارسوت وغیرہ شامل ہیں۔ یہ ہندوستان کی ایرو اسپیس صنعت اور ایک مضبوط ایرو اسپیس ماحولیاتی نظام کی پرورش کے لیے حکومت، نجی شعبے اور اکیڈمی کے درمیان تعاون کو فروغ  دینے میں کلیدی رہی ہے۔

سوسائٹی کی نمائندگی، تحقیقی تنظیموں، ایرو اسپیس انڈسٹریز اور اکیڈمی کے ممتاز ایرو اسپیس پروفیشنلز کرتے ہیں۔ ، دفاعی تحقیق وترقی کے محکمے  کے سابق سکریٹری  اورڈی آر ڈی او کے چئرمین ڈاکٹر جی ستیش ریڈی اس کے موجودہ صدر  ہیں اور اسرو کے چیئرمین جناب ایس سومانتھ اس کے  صدر منتخب ہیں۔

*************

ش ح۔ا ع ۔ را

U-1108


(Release ID: 1977629) Visitor Counter : 91