سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت

تقریباً 50 ملین سال پہلے زیادہ بارش نے ٹروپکل بارشی جنگلات کو لچک فراہم کی تھی

Posted On: 16 NOV 2023 4:54PM by PIB Delhi

ایک ایسے وقت میں جب زمین عالمی سطح پر گرم تھی اور تقریباً 50 ملین سال پہلے ماحول میں کاربن ڈائی آکسائیڈ کا ارتکاز 1000 پی پی ایم وی  سے زیادہ تھا۔

وہ طریقہ کار جس میں بائیوٹا منفی حالات میں زندہ رہتا ہے کے بارے میں ابھی تک ناقص معلومات ہے۔ وسط اور اونچے عرض بلد کے موجودہ پیلئوکلائمیٹ   کے اعداد و شمار تقریباً 50 ملین سال قبل بارش میں بڑے اتار چڑھاو کی تجویز کرتے ہیں۔ تاہم، خط استوا سے زمینی پیلئوکلائمیٹ ڈیٹا کی مقدار درست کرنے کی کبھی کوشش نہیں کی گئی۔ سائنسدان منفی حالات میں بقا کے اسرار کی تحقیقات کے لیے پیلئوکلائمیٹ ڈیٹا کو تلاش کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

بیربل ساہنی انسٹی ٹیوٹ آف پیلیو سائنسز(بی ایس آئی پی) کے سائنس دانوں نے، جو کہ سائنس اور ٹیکنالوجی کے شعبہ کے ایک خودمختار ادارے ہے، نے پلانٹ پراکسی کا استعمال کرتے ہوئے تقریباً 50 ملین سال پہلے کی زمینی استوائی آب و ہوا کی مقدار درست کی ہے۔ انہوں نے آب و ہوا کے اعداد و شمار کو دوبارہ تشکیل دیا اور پایا کہ اس وقت کے دوران نمایاں طور پر زیادہ بارش موجود تھی۔ سائنسدانوں نے اندازہ لگایا ہے کہ زیادہ بارشوں نے، زیادہ تر ممکنہ طور پر، تقریباً 50 ملین سال قبل انتہائی گرم اور بلند کاربن ڈائی آکسائیڈ کے ارتکاز کے تحت پودے کی پانی کے استعمال کی کارکردگی میں اضافہ کیا اور زندہ رہنے اور فعال رہنے کے لیے لچک پیدا کی۔

اس سے پہلے یہ معلوم ہوا تھا کہ زمین موجودہ سے 13 ° C زیادہ گرم تھی اور اس دوران کاربن ڈائی آکسائیڈ کا ارتکاز 1000 پی پی ایم وی  سے زیادہ تھا۔ اس نے ہائیڈروولوجیکل سائیکل میں تبدیلیوں کی وجہ سے وسط اور اونچے عرض بلد کے جنگلات کی بقا کو شدید طور پر متاثر کیا، لیکن خط استوا کے جنگلات کامیابی سے بچ گئے۔ پیلئو جئوگرافی، پیلئوکلائمیٹولوجی کلائمیٹ، پیلئوایکولوجی نامی جریدے میں شائع ہونے والی حالیہ تحقیق میں پہلی بار استوائی جنگلات کی بقا کا طریقہ کار اس وقت سامنے آیا جب زمین موجودہ سے کہیں زیادہ گرم تھی۔

مطالعہ نے کم عرض بلد والے خطوں سے ایک انشانکن فائل تیار کرنے پر توجہ مرکوز کرنے میں بھی مدد کی ہے جو موسمی گہرے وقت کے زمینی آب و ہوا کی مقدار کے تعین میں کارآمد ہوگی۔بارش کے جنگلات کی بقا کے اسرار کا سراغ لگانا- دنیا کے حیاتیاتی تنوع کے ہاٹ سپاٹ موجودہ اور مستقبل میں ہونے والی موسمی اور حیاتیاتی تبدیلیوں کو سمجھنے کی کلید ہے۔

اشاعت کا لنک: https://doi.org/10.1016/j.palaeo.2023.111762

******

ش ح۔   ش ت۔ج

Uno-1085



(Release ID: 1977518) Visitor Counter : 60


Read this release in: Bengali , English , Hindi