بہت چھوٹی، چھوٹی اور درمیانی صنعتوں کی وزارت

جناب نارائن رانے نے 42ویں انڈیا انٹرنیشنل ٹریڈ فیئر (آئی آئی ٹی ایف)، 2023 میں ’’ایم ایس ایم ای پویلین‘‘ کا افتتاح کیا

Posted On: 16 NOV 2023 6:51PM by PIB Delhi

بہت چھوٹی، چھوٹی اور درمیانی صنعتوں (ایم ایس ایم ای) کے مرکزی وزیر جناب نارائن رانے نے آج یہاں 42ویں انڈیا انٹرنیشنل ٹریڈ فیئر (آئی آئی ٹی ایف) میں وزارت اور اس کی تنظیموں کے سینئر افسران کی موجودگی میں ’’ایم ایس ایم ای پویلوین‘‘ کا افتتاح کیا۔ ایم ایس ایم ای پویلین کا اہتمام نئی دہلی کے پرگتی میدان کے ہال نمبر 4 میں کیا گیا ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image00157AU.jpg

WhatsApp Image 2023-11-16 at 16.44.50.jpeg

اس سال 42 ویں انڈیا انٹرنیشنل ٹریڈ فیئر (آئی آئی ٹی ایف) میں ایم ایس ایم ای پویلین ’’پی ایم وشو کرما‘‘ تھیم پر مبنی ہے۔ ایم ایس ایم ای کی وزارت کی اس فلیگ شپ اسکیم کو ہندوستان کے وزیر اعظم نے 17.09.2023 کو شروع کیا تھا۔

WhatsApp Image 2023-11-16 at 16.44.22.jpeg

روایتی کاریگروں اور دستکاروں کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے، جنہیں روایتی طور پر ’وشو کرما‘ کہا جاتا ہے، جناب رانے نے کہا کہ وشوکرما اس ملک کے معمار ہیں۔

افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے، جناب رانے نے کہا کہ یہ میلہ ایم ایس ایم ای صنعت کاروں، خاص طور پر خواتین، ایس سی/ ایس ٹی اور آرزومند اضلاع کے کاروباریوں کو اپنی صلاحیتوں/مصنوعات کی نمائش کرنے اور ترقی کے نئے مواقع پیدا کرنے کا موقع فراہم کرے گا۔

اس بار 85 فیصد سے زیادہ اسٹال پہلی بار کے شرکاء کے لیے مختص کیے گئے تھے۔ 64 ایم ایس ای نے ملک کے آرزومند اضلاع کی نمائندگی کی۔ 66 فیصد اسٹال خواتین کاروباریوں کے لیے اور 55 فیصد ایس سی/ ایس ٹی زمروں کے کاروباری اداروں کو مفت مختص کیے گئے تھے۔ پویلین میں 29 ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی نمائندگی تھی۔

WhatsApp Image 2023-11-16 at 16.46.12.jpeg

جناب رانے نے ایم ایس ایم ای پویلین میں مختلف ایم ایس ایم ای نمائش کنندگان سے ملاقات کی، جہاں ایم ایس ایم ای کاروباری افراد مختلف شعبوں میں اپنی مصنوعات کی نمائش کر رہے ہیں جن میں ٹیکسٹائل، ہینڈلوم، کشیدہ کاری کے کام، کپڑے کی روایتی سلائی، دستکاری، جواہرات اور زیورات، چمڑے کے جوتے، کھیل اور کھلونے، بانس کے سامان، بید کی اشیاء، فرنیچر، سیرامکس اور مٹی کے برتن، کھانے کی مصنوعات، کاسمیٹکس، کیمیائی مصنوعات، میکینکل اشیاء وغیرہ شامل ہیں۔

*****

ش ح – ق ت – ت ع

U: 1080



(Release ID: 1977484) Visitor Counter : 63


Read this release in: English , Marathi , Hindi