وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav

بحریہ کی جنوبی کمان نے، ایڈمرل (ریٹائرڈ) رونالڈ لینسڈیل پریرا کا صد سالہ یوم پیدائش منایا

Posted On: 16 NOV 2023 4:42PM by PIB Delhi

بحریہ کی جنوبی کمان نے 14 اور 15 نومبر 23 کو کوچی میں بحریہ  کے مایہ ناز  لیڈر آنجہانی ایڈمرل رونالڈ لِنسڈیل 'رونی' پریرا کے صد سالہ  یوم پیدائش کی یاد منانے کی غرض سے لیڈرشپ کے بارے میں ایک دو-  روزہ پینل مباحثہ کا انعقاد کیا۔   چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمیرل ہری کمار نے اس موقع پر مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کی اور 14 نومبر 23 کو تقریب سے افتتاحی خطاب کیا۔ سابق چیفس آف دی نیول اسٹاف سمیت سینئر لیڈر شپ اور ممتاز سابق فوجیوں کی ایک بڑی تعداد  بحریہ کے نویں سربراہ اور  ہندوستان کی جدید بحری تاریخ کی ایک قابل احترام شخصیت کی یاد کے اعزاز میں اس تقریب میں موجود  تھی۔  ایڈ مرل مادھویندر سنگھ (ریٹائرڈ) نے بحث کا آغاز کرتے ہوئے کلیدی خطبہ دیا۔

پینل مباحثے میں سامعین نے 'رونی پریرا -  دی ایڈمرل، دی مین اینڈ اے لیڈر ود کریڈیبلٹی'، ' لیڈر  شپ - مختلف اسٹروکس اور 'فیلڈ لیول پر لیڈرشپ' کے عنوانات کی حوصلہ افزائی کی۔  معروف مقررین نے ایڈمرل  پریرا کے چار دہائیوں پر محیط شاندار کیریئر کو یاد کیا،  جس نے ہندوستانی بحریہ کے مستقبل پر انمٹ نقوش چھوڑے ہیں۔ اپنی دیانتداری، ہمت ، حوصلے اور عزم کے لیے مشہور ایڈمرل پریرا نے جدید ہندوستانی بحریہ کی تشکیل میں اہم کردار ادا کیا۔ ہر لحاظ سے ایک صاحب بصیرت شخصیت ، جناب  رونالڈ لِنسڈیل 'رونی' پریرا، ایک مقامی اور بلیو واٹر نیوی کے لیے راہ ہموار کرنے میں  مشعل راہ  رہے ہیں ۔

اس موقع پر چیف آف دی نیول اسٹاف نے ایڈ مرل آر ایل پریرا کی وراثت پر خصوصی پوسٹل کور اور ایک دستا ویزی فلم 'کیپ دی فیتھ' کا اجراء کیا ، جبکہ اس موقع پر وائس  ایڈمرل وی اے ڈی ایم ایم اے ہمپی ہولی، ایف او سی اِن سی، ساؤتھ اور دیگر معززین بھی موجودتھے ۔ یہ تقریب ایڈمرل پریرا کی پائیدار قیادت کا ثبوت  ہے،جو موجودہ  اور آنے والی نسلوں کو مسلسل متاثر کررہی ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/Pics(1)IJ4L.JPG

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/Pics(2)TGB4.JPG

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/Pics(4)G44R.JPG

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

(ش ح- ع م - ق ر)

U-1073


(Release ID: 1977437) Visitor Counter : 101


Read this release in: English , Hindi