کامرس اور صنعت کی وزارتہ
بھارت بین الاقوامی تجارتی میلے کے دوران جغرافیائی انڈیکیشن (جی آئی) پویلین میں 200 سے زیادہ منفرد جغرافیائی انڈیکیشن (جی آئیز) مصنوعات کی نمائش کی گئی
جی آئی پویلین میں 28 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے 600 سے زیادہ کاریگر حصہ لے رہے ہیں
Posted On:
15 NOV 2023 8:40PM by PIB Delhi
صنعت اور داخلی تجارت کے فروغ کا محکمہ، تجارت و صنعت کی وزارت 14 سے 27 نومبر، 2023 تک آئی ٹی پی او ، پرگتی میدان میں بھارت بین الاقوامی تجارتی میلے میں سب سے بڑے جغرافیائی انڈیکیشن (جی آئی) پویلین کی میزبانی کر رہی ہے۔ عزت مآب مرکزی وزیر مملکت برائے تجارت و صنعت جناب سوم پرکاش نے آج قبائلی یوم افتخار کے موقع پر پویلین کا افتتاح کیا۔ اس کے ساتھ ہی اسے لوگوں کے دیکھنے کے لیے کھول دیا گیا ہے۔
جی آئی پویلین میں ہر عمر کے لوگوں کی دلچسپی کو ذہن میں رکھتے ہوئے زراعت،خوراک سے لے کر دستکاری اور ہینڈ لوم تک سے متعلق 200 سے زیادہ منفرد جغرافیائی انڈیکیشن (جی آئی) مصنوعات کے ساتھ 28 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے 600 سے زیادہ کاریگروں شرکت کررہے ہیں۔ جی آئی مصنوعات میں خاص طرح کی خصوصیات ہوتی ہیں اوران میں جغرافیائی آغاز سے منسلک خصوصیات موجود ہوتی ہیں۔
اس میں مختلف قبائل کے دستکاروں اور خواتین کاروباریوں کو اپنے فن کے مظاہرے کے لیے ایک مرکزی پلیٹ فارم مہیا کیا گیا ہے۔ انتہائی جوش و خروش کے ساتھ کاریگروں کی شرکت اس جی آئی پویلین کو ثقافتی تبادلے اور تجارت کے مواقع کا سنگم بنا رہی ہے۔
پویلین میں پدم شری اور قومی ایوارڈ حاصل کرنے والوں کے ذریعہ گونڈ پینٹنگ، ورلی پینٹنگ، پتھورا پینٹنگ، شیمفی لانفی، سندر لمبانی کشیدہ کاری، اوڈیشہ پٹ چتر وغیرہ جیسی روایتی فن پاروں کی نمائش اور عکاسی لوگوں کو بھارت کی مالا مال روایتی اور ثقافتی روح کا احساس دلاتی ہے۔
نوجوان شرکا کے لیے دن کا لطف اٹھانے کے مقصد سے ، پویلین میں فزیکل اور ڈیجیٹل سرگرمیوں کے امتزاج کے ساتھ کڈز پلے زون بھی تیار کیا گیا ہے۔
*************
ش ح۔ ف ا ۔ع ر
(U-1054)
(Release ID: 1977301)
Visitor Counter : 80