نیتی آیوگ

نیتی آیوگ نے فیلوشپ رہنما خطوط کے تحت چار ممتاز فیلوز کی تقرری کی

Posted On: 15 NOV 2023 5:24PM by PIB Delhi

حکومت ہند کے اہم پالیسی تھنک ٹینک نیتی آیوگ نے حال ہی میں ایک سال کی مدت کے لیے چار معزز فیلوز کا تقرر کیا ہے۔ نیتی آیوگ کے چار نئے ممبران اہم سماجی، اقتصادی اور تکنیکی مسائل کے بارے میں اپنی ذہانت اور مہارت کے ساتھ اہم کام کے تجربےسے فیض پہنچائیں گے۔

نیتی آیوگ میں شامل ہونے والے چار معزز افراد یہ ہیں:

(i) پروفیسر (ڈاکٹر) انوپ سنگھ:

پندرہویں مالیاتی کمیشن کے ایک رکن، ڈاکٹر انوپ سنگھ نے بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کے ساتھ ایشیا پیسیفک ڈیپارٹمنٹ کے ڈائریکٹر، مغربی نصف کرہ کے محکمے کے ڈائریکٹر اور منیجنگ ڈائریکٹر کے دفتر میں خصوصی آپریشنز کے ڈائریکٹر کے طور پر کام کیا ہے۔ وہ ریزرو بینک آف انڈیا کے ، اُس وقت کے گورنروں کے خصوصی مشیر بھی رہ چکے ہیں ۔ ڈاکٹر انوپ سنگھ نے ابھرتی ہوئی منڈیوں میں آئی ایم ایف کے تعاون والے پروگراموں کو مرتب کرنے میں مدد کرنے ، جنوب اور جنوب مشرقی ایشیا ، یوروپ اور لاطینی امریکہ میں ترقی پذیر ملکوں میں تبدیلی کے پروگرام مرتب کرنے سمیت میکرو اکنامک، نگرانی اور بحران کے انتظام کے مسائل پر بڑے پیمانے پر مقالے لکھے ہیں ۔ ان کی تحقیق بھارت کے مالیاتی ڈھانچے، مالیاتی حکمرانی اور مالی وفاقیت کے موضوعات پر مرکوز ہے۔

(ii) ڈاکٹر او پی اگروال

1979 بیچ کے آئی اے ایس افسر، ڈاکٹر او پی اگروال کو شہری ٹرانسپورٹ میں وسیع تجربہ اور مہارت حاصل ہے۔ وہ قومی شہری ٹرانسپورٹ پالیسی کی تشکیل میں بھی شامل تھے۔ انہوں نے واشنگٹن ڈی سی میں عالمی بینک کے ساتھ 6 سال تک ، اس کے گلوبل اربن ٹرانسپورٹ ایڈوائزر کے طور پر بھی کام کیا ہے۔ وہ انڈین اسکول آف بزنس میں ایگزیکٹو ڈائریکٹر تھے اور ورلڈ ریسورس انسٹی ٹیوٹ کے سی ای او بھی رہ چکے ہیں ۔ انہوں نے 6 سال کی مدت کے لیے ترقی پذیر ممالک میں ٹرانسپورٹ سے متعلق یو ایس ٹرانسپورٹ ریسرچ بورڈز کمیٹی کی سربراہی کی۔ انہوں نے شہری ٹرانسپورٹ پالیسی اور گورننس کے مسائل پر کئی مقالے لکھے ہیں۔ انہوں نے دلّی کے انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی سے ٹرانسپورٹ اکنامکس میں پی ایچ ڈی، میساچوسٹس انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی، امریکہ کے ٹرانسپورٹیشن اور ٹیکنالوجی پالیسی میں ماسٹرز کی ڈگریاں اور انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی مدراس سے الیکٹریکل انجینئرنگ میں بیچلر کی ڈگری حاصل کی۔

(iii) ڈاکٹر اجے چودھری

ڈاکٹر اجے چودھری ، ایچ سی ایل  کے شریک بانیوں میں سے ایک ہیں اور انہوں نے بھارت میں الیکٹرانکس کی صنعت کے قیام میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ انہوں نے 1999 ء سے مختلف سرکاری کمیٹیوں میں خدمات انجام دی ہیں۔ 2009 ء میں، انہوں نے الیکٹرانکس اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کی وزارت کی طرف سے بنائی گئی ٹاسک فورس کی سربراہی کی ، جس نے ملک کے الیکٹرانکس درآمدی بل کے حوالے سے اہم سفارشات پیش کی تھیں ۔ ان سفارشات نے الیکٹرانکس پالیسی کی بنیاد رکھی۔ انہیں ایم ای آئی ٹی وائی  نے انڈیا سیمی کنڈکٹر مشن میں ایڈوائزری بورڈ کے ممبر کے طور پر نامزد کیا ہے۔ وہ سائنس اور ٹیکنالوجی اور انوویشن سیکٹر پر کنسلٹیشن گروپ کے ممبر اور نیتی آیوگ میں سیمی کنڈکٹر سیکٹر پر کمیٹی کے ممبر کے طور پر بھی شامل تھے۔ ان کے تعاون کے اعتراف میں، انہیں 2011 ء میں باوقار پدم بھوشن ایوارڈ سے نوازا گیا ۔ ڈاکٹر اجے چودھری نے آئی آئی ٹی حیدر آباد اور آئی آئی ٹی نیا رائے پور سمیت سیکھنے کے مراکز کی تشکیل اور دانشورانہ ترقی اور ترقی کے لئے جگہیں کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے ۔ ڈاکٹر اجے چودھری نے جبل پور انجینئرنگ کالج سے الیکٹرانکس اور ٹیلی کمیونیکیشن انجینئرنگ میں بیچلر کی ڈگری حاصل کی ۔ انہوں نے امریکہ میں یونیورسٹی آف مشیگن کے اسکول آف بزنس ایڈمنسٹریشن میں ایگزیکٹو پروگرام میں شرکت کی تھی ۔ انہیں آئی آئی ٹی روڑکی، انڈین انسٹی ٹیوٹ آف انفارمیشن ٹیکنالوجی، ڈیزائن اور مینوفیکچرنگ، جبل پور اور یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ مینجمنٹ کولکتہ نے اعزازی ڈی ایس سی ڈگری سے بھی نوازا ہے۔

(iv) جناب وی  لکشمی کمارن

جناب وی لکشمی کمارن ایک قانونی ماہر ہیں اور انہیں قانون میں 35 سال کا تجربہ ہے۔ وہ ٹیکس کے تمام شعبوں میں بین الاقوامی ٹیکسیشن اور ٹرانسفر پرائسنگ، گڈز اینڈ سروسز ٹیکس (جی ایس ٹی)، کسٹمز، ایکسائز، سروس ٹیکس، ویلیو ایڈڈ ٹیکس (وی اے ٹی)، غیر ملکی تجارتی پالیسی، خصوصی اقتصادی زونز، مشاورتی پیشکش ، قانونی چارہ جوئی اور تعمیل کی خدمات سمیت کمپنیوں کو مشورہ دیتے ہیں ۔ انہوں نے بھارت کی طرف سے شروع کی گئی متعدد اینٹی ڈمپنگ، سبسڈی اور تجارتی تحقیقات میں کئی ممالک کے کلائنٹس  کی کامیابی کے ساتھ نمائندگی بھی کی ہے۔ انہوں  نے مختلف ممالک میں کمپنیوں اور سرکاری حکام کے درمیان کئی تنازعات کو حل کرنے مدد کی ہے۔ بین الاقوامی چیمبر آف کامرس کے مندوب کے طور پر، جناب لکشمی کمارن نے برسلز میں درجہ بندی پر ڈبلیو سی او – ایچ ایس (ورلڈ کسٹمز آرگنائزیشن – ہارمونائزڈ سسٹم) کمیٹی کے اجلاسوں میں شرکت کی۔

دانشورانہ تنوع، عالمی اور قومی ادراک، ان کی ممتاز شخصیات کی سماجی-اقتصادی شعبوں میں مہارت نیتی آیوگ کو ملک کے ہمیشہ بدلتے ہوئے سماجی و اقتصادی منظر نامے میں اپنا تعاون دینے میں مدد کرے گی۔

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ ۔ ۔۔ ۔ ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ ۔ ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

( ش ح ۔ و ا ۔ ع ا  )

U.No.   1037



(Release ID: 1977181) Visitor Counter : 97


Read this release in: English , Hindi , Telugu