پیٹرولیم اور قدرتی گیس کی وزارت

پیٹرولیم کے مرکزی وزیر نے ہاکی انڈیا کی سینئر خواتین کی تیسری بین محکمہ جاتی قومی چمپئن شپ کا افتتاح کیا

Posted On: 15 NOV 2023 1:31PM by PIB Delhi

پیٹرولیم وقدرتی گیس اور ہاؤسنگ وشہری امور کے مرکزی وزیر جناب ہردیپ سنگھ پوری نے کھیل کود اور پرجوش ماحول میں ہاکی انڈیا کی سینئر خواتین کی تیسری بین محکمہ جاتی قومی چمپئن شپ 2023 ٹورنامنٹ ٹرافی کا آغاز کیا۔ یہ تقریب نئی دلّی کے شیوا جی اسٹیڈیم میں منعقد ہوئی۔ تقریب کا آغاز اور ٹرافی کی نقاب کشائی پیٹرولیم وقدرتی گیس کی وزارت کے سکریٹری جناب پنکج جین نے کی۔ اس موقع پر انڈین آئل کے چیئرمین جناب شری کانت مادھو ویدیہ اور ہاکی انڈیا کے جنرل سکریٹری جناب بھولا ناتھ نیز اجیت پال سنگھ اور ظفراقبال جیسی بھارتی ہاکی کی تاریخ ساز ہستیاں بھی موجود تھیں۔ اس ٹورنامنٹ کی میزبانی انڈین آئل کارپوریشن لمیٹڈ کر رہا ہے۔

جناب ہردیپ سنگھ پوری نے اپنے پیغام میں بھارتی ہاکی کی خواتین کی ٹیم کو مبارکباد دی، جو  خواتین کی ایشیائی ہاکی چمپئن شپ میں حال ہی میں فتح یاب ہوئی ہیں۔ انھوں نے حصہ لینے والی آٹھ ہاکی ٹیموں کی سبھی ارکان کو اِس شاندارٹورنامنٹ پر مبارک باد دی۔

جناب پوری نے کہا کہ ’’آج آپ بین محکمہ جاتی سینئر خواتین کا ٹورنامنٹ کھیل رہی ہیں، لیکن کل آپ میں سے کئی خواتین بھارت کی نمائندگی کریں گی اور ایک عالمی چمپئن کے طور پر ابھریں گی۔  ہمیں اپنی طرف سے اپنی لڑکیوں کے لیے بہترین سہولیات اور ماحول فراہم کرنے میں کوئی کسر باقی نہ رکھنی ہے تاکہ وہ بین الاقوامی پلیٹ فارم پر شاندار طریقے سے ظاہر ہوں‘‘۔

جناب پنکج جین نے اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے اپنے ماضی کے دنوں کو یاد کیا جب وہ 1982 کے ایشیائی کھیلوں کے ہاکی میچوں میں اسی شیواجی اسٹیڈیم میں  ایک میڈیکل والنٹیئر کے طور پر خدمات انجام دیتے  تھے۔  جناب جین نے  آٹھ ٹیموں کی نوجوان ہاکی کھلاڑیوں میں جذبہ پیدا کرتے ہوئے اور ان کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے کہا ’’اس وقت میں ایک نوجوان تھا اور وہ یادیں میرے ذہن پر آج بھی نقش ہیں۔ آپ بہت سی لڑکیوں اور جواں سال لوگوں کے لیے مثالی شخصیتیں ہیں۔ آپ اپنی کارکردگی سے آنے والی نسلوں کو جذبہ فراہم کر رہی ہیں اور  ان کی آنکھوں میں امید اور خوشی آپ کی وجہ سے ہے‘‘۔

انڈین آئل کے چیئرمین جناب شری کانت مادھو نے  نہ صرف خاتون ہاکی کھلاڑیوں کی ہرممکن مدد کا وعدہ کیا بلکہ دیگر کھلاڑیوں کے لیے بھی یہ وعدہ کیا۔ جناب ویدیہ نے کہا ’’ ہم ذمے داری کو سمجھتے ہیں اور ہم سے جب کبھی کہا گیا ہم نے ہمیشہ تیزرفتاری کامظاہرہ کیا ہے۔ ہم نے نوجوان ہاکی کھلاڑیوں کی ایک ٹیم تشکیل دی اور ہمیں امید ہے کہ دیگر لوگ  بھی ہماری ممتاز خاتون کھلاڑیوں کے بہت سے موقع دیتے ہوئے اس پر عمل کریں گے۔

ہاکی انڈیا کے جنرل سکریٹری جناب بھولا ناتھ سنگھ نے اپنے خطاب میں نوجوان کھلاڑیوں کو ٹورنامنٹ کے لیے بہترین خواہشات پیش کیں۔ خاتون ہاکی کھلاڑیوں کے لیے مختلف شعبوں  کی حمایت سے خوش ہوتے ہوئے انھوں نے کہا کہ وہ دن دور نہیں جب خواتین کی ہاکی ٹیم ،اولمپکس سے تمغے جیت کر لائے گی۔

تقریب میں بھارت کے مورخ اور ہاکی  کے مصنف جناب کے اروموگم کی بھی اس کھیل میں ان کے تعاون پر عزت ا فزائی کی گئی۔ اپنی این جی او کی پچیس  لڑکیوں ، ون تھاؤزنڈ ہاکی لیگز (او ٹی ایچ ایل) سے وابستہ پچیس لڑکیوں کو بھی وزیر موصوف اور تقریب میں موجودشخصیتوں نے نئی ہاکی اسٹکس فراہم کیں۔

چیئرمین شپ نے عمدہ صلاحیت کے پرجوش  اظہار کا وعدہ کیا۔ انھوں نے پورے ملک سے حصہ لینے والی بہترین  آٹھ خاتون  کھلاڑیوں  کی صلاحیت کو سراہا۔ شرکا میں 12 سے زیادہ کھلاڑیوں نے بین الاقوامی اسٹیج پر فخریہ انداز سے بھارت کی نمائندگی کی۔

ٹورنامنٹ میں جن  آٹھ ٹیموں نے حصہ لیا وہ ہیں : آل انڈین پولیس اسپورٹس کنٹرول بورڈ، ریلوے اسپورٹس پرموموشن بورڈ، یوکوبینک، اسپورٹس اتھارٹی آف انڈیا، یونین بینک آف انڈیا، سشترسیما بل، تمل ناڈو پولیس اور میزبان انڈین آئل کارپوریشن کی خواتین۔

************

 

ش ح۔ اس   ۔ر ا

 (U.No. 1027)



(Release ID: 1977057) Visitor Counter : 100


Read this release in: Telugu , English , Hindi , Tamil