اسٹیل کی وزارت

وزارت اسٹیل کے سکریٹری نے آئی آئی ٹی ایف 2023 میں ’اسٹیل پویلین‘ کا افتتاح کیا


’اسٹیل پویلین‘اسٹیل سیکٹر میں تعاون اور معلومات کے تبادلے کو فروغ دینے کا کام کرے گا

Posted On: 14 NOV 2023 8:05PM by PIB Delhi

اسٹیل کی وزارت کے سکریٹری جناب ناگیندر ناتھ سنہا نے آج (14.11.2023) نئی دہلی کے پرگتی میدان میں انڈیا انٹرنیشنل ٹریڈ فیئر (آئی آئی ٹی ایف) 2023 میں وزارت اسٹیل کے پویلین کا افتتاح کیا۔ سکریٹری نے وزارت اسٹیل کے جوائنٹ سکریٹری جناب سنجے رائے، سیل کے چیئرمین جناب امرندو پرکاش، وزارت اسٹیل کے سینئر عہدیداروں اور سٹیل کی مختلف کمپنیوں کے اعلی عہدیداروں کے ہمراہ پویلین کا افتتاح کیا اور سیل، این ایم ڈی سی، ایم او آئی ایل، ایم ایس ٹی سی، ٹاٹا اسٹیل، جے ایس ڈبلیو اسٹیل لمیٹڈ ، جندل سٹینلیس سٹیل اینڈ جندل اسٹیل اینڈ پاور لمیٹڈ کے ساتھ وزارت اسٹیل کے اسٹالز کا رسمی افتتاح کیا۔

افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزارت اسٹیل کے سکریٹری نے بھارت کی ترقی کے راستے میں اسٹیل صنعت کے اہم کردار پر زور دیا اور اسٹیل سیکٹر کے لیے سازگار ماحول کو فروغ دینے کے لیے حکومت کے عزم پر روشنی ڈالی۔ انھوں نے اسٹیل پویلین میں سٹالز کا افتتاح کرتے ہوئے مزید کہا کہ ’’ان نمائشوں میں ہم اپنے اسٹیل سیکٹر کے متحرک جذبے اور جدت طرازی کا مشاہدہ کرتے ہیں اور ایکسیلینس مرکزی حیثیت رکھتی ہے۔‘‘ انھوں نے بہترین کارکردگی اور جدت طرازی کے لیے بھارتی اسٹیل انڈسٹری کی غیر متزلزل وابستگی کی بھی ستائش کی۔

اسٹالز پر وزارت اسٹیل (1) اور سیل (2) کے سکریٹری اور سینئر افسران

اس سال کے آئی آئی ٹی ایف کا مرکز توجہ’اسٹیل پویلین‘ بھارتی اسٹیل انڈسٹری کے اندر مضبوطی اور جدت طرازی کا غماز ہے۔ افتتاحی تقریب میں اہم اسٹیک ہولڈروں، صنعت کے رہنماؤں اور سرکاری عہدیداروں نے شرکت کی، جو ملکی معیشت میں اسٹیل کے شعبے کی پیشرفت اور شراکت اور مشترکہ کوششوں کی عکاسی کرتی ہے۔

***

(ش ح – ع ا – ع ر)

U. No. 1018



(Release ID: 1976983) Visitor Counter : 70


Read this release in: English , Hindi