وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav

انڈین نیوی گنری سمپوزیم 2023

Posted On: 14 NOV 2023 7:31PM by PIB Delhi

گنری سمپوزیم 2023 کا انعقاد 13 اور 14 نومبر 23 کو ہیڈ کوارٹر سدرن نیول کمانڈ کے زیر اہتمام نیوی کے سینٹر فار ایکسیلینس ان گنری اینڈ میزائل وارفیئر آئی این ایس دروناچاریہ میں کیا گیا۔

سمپوزیم ہر تین سال میں ایک بار منعقد ہونے والا ایک اہم پروگرام ہے جو گنری فیلڈ کے ماہرین کو مستقبل کی ٹیکنالوجیز اور سینسرز کے آپریشنل استعمال سے متعلق معاملات پر اپنے تحقیقی مقالے پیش کرنے کے لیے ایک پلیٹ فارم فراہم کرتا ہے۔ تقریب کے مہمان خصوصی چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل آر ہری کمار تھے جو گنری اسپیشلسٹ بھی ہیں۔ اس کے علاوہ وی اے ڈی ایم ایم اے ہمپیہولی، فلیگ آفیسر کمانڈنگ ان چیف، سدرن نیول کمانڈ اور بھارتی بحریہ کے بیڑے اور فرنٹ لائن جہازوں کے کئی سینئر افسران اور گنری ماہرین نے بھی سمپوزیم میں شرکت کی۔

اس سال کے سمپوزیم کا گورننگ تھیم ‘گنری اور میزائل وارفیئر میں ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجیز‘ تھا  جس میں ممتاز پینلسٹوں نے متعدد مقالے پیش کیے۔ سمپوزیم کے دوران اگلی نسل کے مشنز اور ٹیکنالوجیز، جدید بحریہ کی مخصوص ٹیکنالوجیز کی تلاش اور فیوچر پروف فورس کے لیے تربیت جیسے موضوعات زیر بحث آئے۔ سمپوزیم کے دوران پیش کردہ مقالات کا مجموعہ بھی جاری کیا گیا۔

اس تقریب کی میزبانی سابق سی این ایس مرحوم ایڈمرل آر ایل پریرا (ریٹائرڈ) کی صد سالہ تقریبات کے ایک حصے کے طور پر کی جا رہی ہے۔

***

(ش ح – ع ا – ع ر)

U. No. 1017


(Release ID: 1976982) Visitor Counter : 98


Read this release in: English , Marathi , Hindi