جدید اور قابل تجدید توانائی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

نیشنل گرین ہائیڈروجن مشن کے تحت ہدف کے مطابق گرین ہائیڈروجن کی پیداوار اور استعمال کے ذریعے تقریباً 50 ایم ایم ٹی سالانہ سی او2 کے اخراج کو روکا جا سکتا ہے: نئی اور قابل تجدید توانائی کے وزیر

Posted On: 01 AUG 2023 5:49PM by PIB Delhi

نئی اور قابل تجدید توانائی اور بجلی کے مرکزی وزیر جناب آر کے سنگھ نے آج یکم  اگست 2023 کو راجیہ سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں  یہ معلومات دی ہے کہ 22 جولائی 2023 کو ہندوستان کی جی20 صدارت کے تحت منعقدہ جی 20 توانائی کی تبدیلی کے وزراء کی میٹنگ کے دوران، اراکین نے ایک پائیدار اور مساوی عالمی ہائیڈروجن ماحولیاتی نظام کی تعمیر کی اہمیت پر تبادلہ خیال کیا جس سے تمام ممالک کو فائدہ پہنچے، اور ہائیڈروجن سے متعلق اعلیٰ سطحی رضاکارانہ اصولوں کی توثیق کی، جس میں صفر اور کم اخراج والی ٹیکنالوجیز اور اس کے مشتقات سے پیدا ہونے والی ہائیڈروجن کی آزادانہ اور منصفانہ تجارت کو فروغ دینا شامل ہے۔

حکومت گرین ہائیڈروجن سیکٹر کی ترقی کے لیے دو طرفہ طور پر متعدد ممالک کے ساتھ تعاون کر رہی ہے۔

مرکزی وزیر نے معلومات دی کہ 4 جنوری 2023 کو مرکزی کابینہ نے قومی گرین ہائیڈروجن مشن کو 19774 کروڑ روپے کی لاگت سے منظوری دی۔ مشن کے تحت مختلف مالیاتی اور غیر مالیاتی اقدامات کا اعلان کیا گیا ہے، جن میں دیگر امور بھی شامل ہیں

* برآمدات اور گھریلو استعمال کے ذریعے طلب پیدا کرنے میں سہولت فراہم کرنا؛

گرین ہائیڈروجن ٹرانزیشن (ایس  آئی جی ایچ ٹی) پروگرام کے لیے اسٹریٹجک مداخلت، جس میں الیکٹرولائزرز کی تیاری اور گرین ہائیڈروجن کی پیداوار کے لیے مراعات شامل ہیں۔

اسٹیل، نقل و حرکت، شپنگ، وغیرہ کے لیے پائلٹ پروجیکٹس؛

گرین ہائیڈروجن ہب کا فروغ؛

بنیادی ڈھانچے کی ترقی کے لیے تعاون؛

ضوابط اور معیارات کا ایک مضبوط فریم ورک قائم کرنا؛

ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ پروگرام؛

مہارت کی ترقی کے پروگرام؛ اور

عوامی آگاہی اور آؤٹ ریچ پروگرام۔

گرین ہائیڈروجن ٹرانزیشن (سائٹ) پروگرام کے لیے اسٹریٹجک مداخلت،  17,490 کروڑ کے اخراجات کے ساتھ ایک بڑا مالی اقدام ہے۔ یہ پروگرام الیکٹرولائزرز کی گھریلو مینوفیکچرنگ اور گرین ہائیڈروجن کی پیداوار میں معاونت کے لیے دو الگ الگ مالی ترغیباتی میکانزم پر مشتمل ہے۔ حکومت نے الیکٹرولائزر مینوفیکچرنگ اور گرین ہائیڈروجن کی پیداوار کے لیے ترغیبی اسکیموں کے لیے رہنما خطوط جاری کیے ہیں۔

وزیر محترم نے بتایا کہ مشن سے 2030 تک 5 ایم ایم ٹی گرین ہائیڈروجن کی سالانہ پیداواری صلاحیت کی ترقی کی توقع ہے۔ انہوں نے کہا کہ اندازہ لگایا گیا ہے کہ تقریباً 50 ایم ایم ٹی سالانہ سی او2 کے اخراج کو پیداوار اور ہدف شدہ گرین ہائیڈروجن کی مقدار کے استعمال سے روکا جا سکتا ہے۔

 

ش ح۔ج ق ۔ ج

UNO-1000


(Release ID: 1976896) Visitor Counter : 89


Read this release in: English , Telugu