وزارت دفاع

بھارتی بحریہ کا سیمینار آتم نربھر ایئر آرم -2023

Posted On: 14 NOV 2023 3:47PM by PIB Delhi

جنوبی بحریہ کی کمان، کوچی، 13 سے 14 نومبر 23 تک ایک دو روزہ سیمینار کی میزبانی کر رہی ہے، جس کا موضوع بھارتی  بحریہ کا آتم  نربھر ایئر آرم 2023' ہے۔ ایڈمرل آر ہری کمار، چیف آف دی نیول اسٹاف نے بطور مہمان خصوصی سیمینار کی صدارت کی۔

  13 نومبر 23 کو اپنے کلیدی خطاب میں، سی این ایس نے میری ٹائم ڈومین میں چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے خود انحصاری کے نقطہ نظر کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی حکومت  کی آتم نربھر پہل بھارتی  بحری ہوابازی کے شعبے میں اس کے ممکنہ اطلاق کی نشاندہی کرتی ہے۔ ملک کے اندر ہوائی جہاز کی تیاری کی سمت مختلف آلات  اور اہم اجزاء کی لوکلائزیشن کی طرف اٹھائے گئے موجودہ اقدامات نے رفتار حاصل کی ہے اور بھارتی  صنعت کی صلاحیت حوصلہ افزا رہی ہے۔ انہوں نے فلائٹ سیفٹی کی اہمیت کو اجاگر کیا اور سخت چیکنگ اور ایس او پیز پر نظرثانی کرکے ہوائی جہاز کے حادثات میں کمی کی۔

  مضامین کے ماہرین اور نامور پینلسٹس کی طرف سے بصیرت بھرے مقالے پیش کیے گئے جن میں جدت کو فروغ دینے کے لیے گہرائی سے تجزیہ اور حکمت عملی پر توجہ دی گئی۔ سیمینار نے ہوا بازی کے شعبے میں مختلف ماہرین کو ایک پلیٹ فارم کے تحت لانے کے لیے پلیٹ فارم کے طور پر کام کیا جس کا مقصد عصری ٹکنالوجی سے فائدہ اٹھانے کے طریقوں پر غور کرنا ہے تاکہ سازو سامان کی ملک میں تیاری کے عمل کو بہتر بنایا جا سکے۔ اس کی اہمیت اس لیے ہے کہ یہ بحری ہوا بازی میں خود انحصاری حاصل کرنے کے طریقوں کو دیکھنے کے لیے ایک انوکھی کوشش تھی۔

  اس موقع پر مختلف بحری دستوں اور پروازوں کو ان کی شاندار کارکردگی پر ایوارڈز کی پیشکش بھی کی گئی۔ سی این ایس نے موقع پر ہی سی ڈی آر ابھیشیک تومر، دفاعی شہری گیتیش شینائے ایم سی ایم (اے آر) اور جوزف ٹام سی ایم (اے آر) کو اعزاز سے نوازا جنہوں نے آتم نربھربھارت کے حقیقی احساس کو مدنظر رکھتے ہوئے سیکنگ ہیلی کاپٹروں کا زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھانے کے نتیجے میں ملک  خود کفیل   بنانے کی کوششوں میں تعاون کیا۔

 

 

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

ش ح۔ ا م۔

U- 999



(Release ID: 1976883) Visitor Counter : 64


Read this release in: Hindi , English , Tamil