خوراک کی ڈبہ بندی کی صنعتوں کی وزارت

غذائی اشیاء کی حفاظت

Posted On: 01 AUG 2023 4:29PM by PIB Delhi

ڈبہ بند خوراک کی صنعت کے مرکزی وزیر مملکت جناب پرہلاد سنگھ پٹیل نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں بتایا کہ  فوڈ پروسیسنگ انڈسٹریز کی وزارت (ایم او ایف پی آئی) اپنے طور پرآر اینڈ ڈی کا کام نہیں کرتی ہے۔ تاہم، ایم او ایف پی آئی  فی الحال ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ اسکیم کو نافذ کر رہی ہے، جو وزارت کی امبریلا اسکیم یعنی پردھان منتری کسان سمپدا یوجنا (پی ایم کے ایس وائی) کے تحت انسانی وسائل اور اداروں کی اسکیم کا ایک حصہ ہے۔ اس اسکیم کے تحت، مختلف یونیورسٹیوں،آئی آئی ٹیز ، مرکزی/ریاستی حکومت کے اداروں، حکومت کی مالی اعانت سے چلنے والی تنظیموں،آر اینڈ ڈی لیبارٹریوں اورسی ایس آئی آر کی تسلیم شدہ آر اینڈ ڈی اکائیوں کو پرائیویٹ سیکٹر میں امداد کے طور پر گرانٹ دی جاتی ہے تاکہ پروڈکٹ اور پروسیس ڈیولپمنٹ،آلات کے ڈیزائن اور ڈیولپمنٹ، بہتر اسٹوریج، شیلف لائف، پیکیجنگ وغیرہ کے لئے ڈبہ بند خوراک کے شعبہ میں طلب پر مبنی آر اینڈ ڈی  کے کام کو فروغ دیا جا سکے۔ڈبہ بند خوراک کے شعبہ میں تحقیق و ترقی کی اسکیم کے تحت،وزارت کی طرف سے کل 272 آر اینڈ ڈی پروجیکٹس کی مدد کی گئی ہے۔ جن میں سے،پی ایم کے ایس وائی کے آغاز کے بعدمالی سال  2017-18 سے لے کر اب تک 72آراینڈ ڈی پروجیکٹوں کو منظوری دی گئی ہے۔ ان میں سے 8 اختراعی آر اینڈ ڈی پروجیکٹوں کوپی ایم کے ایس وائی کے تحت اور 02 کو پی ایم کے ایس وائی سے پہلے منظور کیا گیا ہے۔غذائی اشیاء کو طویل مدت تک محفوظ رکھنے کے لیے ایم او ایف پی آئی کی مدد سے جدیدآر اینڈ ڈی منصوبوں کی فہرست ضمیمہ-A میں دی گئی ہے۔

اسکیم کے تحت اب تک جدید فروزن فوڈ ٹیکنالوجی پر کوئی آر اینڈ ڈی تجویز موصول نہیں ہوئی ہے۔ تاہم، اگر جدید فروزن فوڈ ٹکنالوجی پر کوئی آراینڈ ڈی پروجیکٹ کی تجویز موصول ہوتی ہے، تو اسکیم کے رہنما خطوط کی تکمیل کے ساتھ ہی ایم او ایف پی آئی سے مالی امداد کے لیے اس پر غور کیا جا سکتا ہے۔

پروڈکٹ شیلف لائف کو بڑھانے ،غذائی  اشیاء کی خوشبو ساخت  کو برقرار رکھنے اور محفوظ و پائیدار پیکیجنگ  کے لیے نینو ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے ایم او ایف پی آئی کی مدد سے آر اینڈ ڈی منصوبوں کی فہرست ضمیمہ-B میں دی گئی ہے۔

 

ضمیمہ-اے

نمبر شمار

پروجیکٹ کا عنوان

یونیورسٹی/انسٹی ٹیوٹ/کالج کا نام

منظور شدہ گرانٹ(کروڑروپے میں)

جاری کردہ جی آئی اے(کروڑروپے میں)

1

کوالٹی ، شیلف لائف  کو بڑھانے کے لئےتکنیکی طریقوں کا فروغ ،اورروایتی /نئے طریقے میٹ پروڈکٹ کی  مائکرو بائیولوجیکل سلامتی

آئی سی اے آر- نیشنل ریسرچ سینٹر آن میٹ

0.25

0.23

2

غذائیت سے متعلق بایو ایکٹیو اور شیلف لائف میں توسیع کے لئے سیب کے جوس کی نوول،غیر تھرمل توانائی کی کارگزاری، صنعتی طور پر اسکیل ایبل ہائیڈرو ڈائنامک کیویٹیشن پروسیسنگ

انسٹی ٹیوٹ آف کیمیکل ٹیکنالوجی

0.44

0.37

3

ذخیرہ شدہ اشیاء کے کیڑے مکوڑوں کے خلاف غذائی اشیاء کےمحفوظ ذخیرہ کرنے کے لیے بائیو فیومیگیشن سسٹم کا فروغ

سی ایس آئی آر- سنٹرل فوڈ ٹیکنالوجی ریسرچ انسٹی ٹیوٹ، میسور،

کرناٹک

0.16

0.11

4

قیمتی مچھلیوں اور ماہی گیری کی مصنوعات کے لیے گرم ہوا کی مدد سے مسلسل انفراریڈ خشک کرنے والے نظام کا ڈیزائن اور ترقی

آئی سی اے آر- سنٹرل انسٹی ٹیوٹ آف فشریز ٹیکنالوجی، کوچین، کیرالہ

0.27

0.25

5

دیہی منڈی کے لیے ٹینڈر ناریل کے پانی کی پروسیسنگ اور پیکیجنگ

انڈین انسٹی ٹیوٹ آف پیکجنگ، اندھیری، ممبئی

0.47

0.32

6

دیہی منڈی کے لیے ٹینڈر ناریل کے پانی کی پروسیسنگ اور پیکیجنگ

انڈین انسٹی ٹیوٹ آف

پیکیجنگ، اندھیری، ممبئی

0.50

0.46

7

مائینر ٹروپیکل فروٹس  کے مشروبات کی مربوط پروسیسنگ:

پروسیس آپٹیمائزیشن اور شیلف لائف میں توسیع

انسٹی ٹیوٹ آف کیمیکل ٹیکنالوجی، ممبئی

0.36

0.26

8

دودھ اورمیٹ کی مصنوعات کی شیلف لائف کو بڑھانے کے لیے قدرتی اینٹی مائکروبیل پیپٹائڈس کے استعمال سے متعلق مطالعہ

لالہ لاجپت رائے یونیورسٹی آف ویٹرنری اینڈ انیمل سائنسز، حصار

0.40

0.31

9

گنے کے رس کی تیاری اور شیلف لائف  میں توسیع کے لئے پروسیسنگ ٹیکنالوجی اور پروٹوٹائپ یونٹ  کی ترقی

انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی، کھڑگپور

0.54

0.37

10

پھلوں اور سبزیوں کو آلودگی سے پاک کرنے کے لیے صنعتی پیمانے پر کولڈ پلازما یونٹ کی ترقی

سی ایس آئی آر- سنٹرل فوڈ ٹیکنالوجی ریسرچ انسٹی ٹیوٹ، میسور،

کرناٹک

0.33

0.21

 

 

ضمیمہ-بی

نمبر شمار

پروجیکٹ کا عنوان

یونیورسٹی/انسٹی ٹیوٹ/کالج کا نام

منظور شدہ گرانٹ(کروڑروپے میں)

جاری کردہ جی آئی اے(کروڑروپے میں)

1

فنکشنل فوڈز میں استعمال کے لیے کرکومین کے نینو ایمولشن کی تیاری اور خصوصیات

نیشنل ڈیری ریسرچ انسٹی ٹیوٹ، کرنال، ہریانہ

0.20

0.15

2

فوڈ سپلیمنٹ ایپلی کیشنز کے لیے پولی فینولز کے نینو انکیپسولیشن کے عمل کی ترقی

سینٹرل فوڈ ٹیکنولوجیکل ریسرچ انسٹی ٹیوٹ (سی ایف ٹی آر آئی)، میسور، کرناٹک

0.20

0.18

3

وجیٹیبل تیل کی پروسیسنگ کے لیے نوول فنکشنل نینو فلٹریشن ممبرینس کا ڈیزائن، ترقی اور اطلاق

سنٹرل فوڈ ٹیکنالوجی ریسرچ انسٹی ٹیوٹ (سی ایف ٹی آر آئی)، میسور، کرناٹک

0.84

0.55

4

سرفیس ان ہانسڈ رمن اسکیٹرنگ کا استعمال کرتے ہوئے  کیمیاوی اور حیاتیاتی غذائی جراثیمی زہر کا پتہ لگانے کے لئے نان ڈسٹرکٹیونینو سینسرز

امرتا سینٹر فار نینو سائنسز، امرتا وشوا ودیا پیٹھم، ایلاماکارا، کوچین، کیرالہ

0.65

0.65

5

نینو سیلولوز کی ترکیب اورخصوصیت اور خوراک کی پیکیجنگ کے لیے بایوڈیگریڈیبل پولیمر کمپوزٹ فلموں میں اس کا اطلاق

انسٹی ٹیوٹ آف کیمیکل ٹیکنالوجی، ممبئی یونیورسٹی، ماٹونگا، ممبئی، مہاراشٹر

0.33

0.24

6

دودھ میں ہائیڈروجن پیرو آکسائیڈ کا پتہ لگانے کے لیے انتہائی حساس نینو کمپوزٹڈ ایم این او2/سی این ٹیز پر مبنی سینسر کی تشکیل

ریسرچ ڈیپارٹمنٹ آف فزکس، بشپ ہیبر کالج، وائلور روڈ، تروچیراپلی، تمل ناڈو

0.40

0.39

7

انسٹینٹ فومنگ سولیوبل کافی  کی تیاری کے لیے کم درجہ حرارت کے عمل کے ساتھ نینو پیٹرننگ

انڈین انسٹی ٹیوٹ آف کراپ پروسیسنگ ٹیکنالوجی، تنجاور، تمل ناڈو

0.49

0.46

8

دودھ کے نمونوں میں مائکوبیکٹیریم اووم کی ذیلی نسلوں کے پیرا ٹیوبرکلوسس کا پتہ لگانے کے لیے نینو امیونو ریپڈ ٹیسٹ کا فروغ

بکریوں پر تحقیق سے متعلق سنٹرل انسٹی ٹیوٹ ، سی آئی آر جی مخدوم،پی او –ایف اے آر اے ایچ ، متھرا، اتر پردیش

0.66

0.46

9

دودھ اور دودھ کی  مصنوعات کی پیکجنگ کے لیے پی ای ٹی فضلے سے اینٹی مائکروبیل پولیمرک نینو کمپوزٹ فلم کی تیاری

ڈپارٹمنٹ آف پولیمر، سائنس اور ٹیکنالوجی، یونیورسٹی آف کلکتہ ،کولکاتہ مغربی بنگال

0.48

0.44

10

ڈیری بائی پروڈکٹ سے گلیٹو لیگوسیکرائیڈس

کی تیاری  کے لیے  نینو اموبلائزڈ بی گیلیکٹو سیڈیس کا اطلاق

نیشنل ڈیری ریسرچ انسٹی ٹیوٹ، کرنال، ہریانہ

0.44

0.32

 

 

***********

ش ح ۔   ف ا  - م ش

U. No.985



(Release ID: 1976822) Visitor Counter : 62


Read this release in: English