وزارت دفاع
آرمی میڈیکل کور آفیسر لیفٹیننٹ کرنل سنجیو ملک نے تاریخ رقم کی، کولمبیا میں عالمی طبی اور صحتی کھیلوں میں پانچ طلائی تمغات جیتے
Posted On:
13 NOV 2023 8:50PM by PIB Delhi
آرمی میڈیکل کور افسر لیفٹیننٹ کرنل سنجیو ملک نے کولمبیا میں 42ویں عالمی طبی اور صحتی کھیلوں میں پانچ طلائی تمغات جیت کر تاریخ رقم کی ہے۔ وہ فی الحال نئی دہلی کے راشٹرپتی بھون میں صدر جمہوریہ کے باڈی گارڈکے طور پر تعینات ہیں۔
800 میٹر، 1500 میٹر ، 3000 میٹر، 5000 میٹر اور کراس کنٹری مقابلوں میں ان کی فتوحات نے انہیں نہ صرف 2023 میں یہ کارنامہ انجام دینے والا واحد ایتھلیٹ بنادیا ہے بلکہ وہ 1978 سے شروع ہوئے ان کھیلوں کے چند منتخبہ کھلاڑیوں کی فہرست میں بھی شامل ہوگئے ہیں۔ ڈی جی اے ایف ایم ایس لیفٹیننٹ جنرل دلجیت سنگھ نے لیفٹیننٹ کرنل ملک کی شاندار کارکردگی کے لیے انہیں مبارکباد دی اور مستقبل میں مزید اعزازات کے لیے نیک خواہشات پیش کیں۔
عالمی طبی اور صحتی کھیل، جنہیں اکثر صحتی پیشہ واران کے لیے اولمپک گیمز سمجھا جاتا ہے، اب تغیر سے ہمکنار ہوکر طبی برادری کے درمیان کھیل کود کے ازحد مقتدر عالمی مقابلوں کی شکل اختیار کر چکے ہیں۔ 1978 میں شروع ہونے والی میراث کے ساتھ، یہ گیمز سالانہ 50 سے زائد مختلف ممالک کے 2500 سے زائد شرکاء کو راغب کرتے ہیں۔حفظانِ صحت شعبے کے یہ پیشہ واران اولمپک کی بنیادی اقدار کو برقرار رکھتے ہوئے انفرادی اور اجتماعی طور پر کھیلوں کے تقریباً 20 زمروں میں حصہ لیتے ہیں۔لیفٹیننٹ کرنل سنجیو کی کامیابی نہ صرف ان کی ذاتی عمدگی کو اجاگر کرتی ہے بلکہ عالمی سطح پر حفظانِ صحت کے شعبے کے پیشہ واران کی لگن کو بھی ظاہر ہے جو ان کی طبی مہارت کو اتھلیٹک کامیابیوں سے مربوط کرتی ہے۔ اب جبکہ 42 واں ایڈیشن اختتام کو پہنچ گیا ہے، لیفٹیننٹ کرنل سنجیو صحتی کھیلوں کی دنیا میں تحریک کی علامت کے طور پر ابھرے ہیں۔
ان کا یادگار کارنامہ نہ صرف ان کی استقامت اور لگن کا عکاس ہے؛ بلکہ یہ اس ملک کے طول و عرض میں ہزاروں ڈاکٹروں کو مسابقتی کھیلوں کو آگے بڑھانے کی ترغیب بھی فراہم کرے گا۔ان کی فتح نے دنیا بھر میں ہمارے ڈاکڑوں کے وقار اور شبیہ کو بڑھایا ہے۔ ان کے کارنامے نے اس حقیقت پر مہر تصدیق ثبت کردی ہے کہ بھارت کے ڈاکٹر نہ صرف جراحی کے چاقو اور صدر بین کے ماہر ہیں بلکہ وہ فٹنس اور صحت و تندرستی کے سفیر بھی ہیں۔
***
(ش ح –ا ب ن۔ م ف)
U.No:981
(Release ID: 1976771)
Visitor Counter : 100