وزارت ماہی پروری، مویشی پروری و ڈیری
azadi ka amrit mahotsav

مملكتی وزیر ڈاکٹر سنجیو کمار بالیان نے آج نئی دہلی میں جانوروں کی صحت كے عالمی ادارے علاقائی کمیشن برائے ایشیا اور بحرالکاہل کی 33ویں کانفرنس کے افتتاحی اجلاس کی صدارت کی

Posted On: 13 NOV 2023 6:25PM by PIB Delhi

ماہی پروری، مویشی پروری اور ڈیری کے وزیر مملکت ڈاکٹر سنجیو کمار بالیان نے آج نئی دہلی میں جانوروں کی صحت كے عالمی ادارے )ڈبلیو او اے ایچ) کے علاقائی کمیشن برائے ایشیا اور بحرالکاہل کی 33ویں کانفرنس کے افتتاحی اجلاس کی صدارت کی۔ بہت سے معززین بشمول ماہی پروری، مویشی پروری اور ڈیری کے وزیر مملکت ڈاکٹر۔ ایل مروگن اس موقع پر موجود تھے۔ یہ 4 روزہ ایونٹ 13 سے 16 نومبر 2023 تک چلے گا۔

محکمہءمویشی پروری اور ڈیری كی سكریٹری اور ڈبلیو او اے ایچ میں ہندوستانی مندوب محترمہ الکا اپادھیائے کو بطور چیئرپرسن مقرر کیا گیا۔ اپنے خطاب میں انہوں نے نیشنل ڈیجیٹل لائیوسٹاک مشن کے تحت ایک صحت کی اہمیت پر روشنی ڈالی جس سے ہندوستان اور عالمی سطح پر مویشیوں کی صحت کے منظر نامہ انقلاب آفریں ہوا ہے۔

24 رکن ممالک کے مندوبین اور ماہرین روایتی طور پر حصہ لے رہے ہیں، اور دیگر غیر روایتی طور پر شامل ہیں۔ تقریب میں ڈاکٹر مونیک ایلوٹ، ڈبلیو او اے ایچ کے ڈائریکٹر جنرل؛ ڈاکٹر باؤشو ہوانگ، صدر، ڈبلیو او اے ایچ ریجنل کمیشن آف ایشیا اینڈ پیسیفک؛ ڈاکٹر ابھیجیت مترا، انیمل ہسبنڈری کمشنر اور اور ڈاکٹر ہیروفومی کوگیتا، ڈبلیو او اے ایچ  كےعلاقائی نمائندہ برائے ایشیا اور پیسفک، جاپان سمیت معززین نے شرکت کی۔

***

ش ح۔ ع س۔ک ا


(Release ID: 1976747) Visitor Counter : 103


Read this release in: English , Hindi , Punjabi , Tamil