سٹرک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت
موٹرگاڑیوں کی اسکریپنگ سے متعلق پالیسی
Posted On:
03 AUG 2023 4:43PM by PIB Delhi
سڑک نقل و حمل اور شاہراہوں کی وزارت نے وہیکل اسکریپنگ پالیسی تیار کی ہے جس میں ملک بھر میں پرانی، غیر موزوں آلودگی پھیلانے والی گاڑیوں کو مرحلہ وار ختم کرنے کے لیے ایکو سسٹم کی تشکیل کی خاطر مراعات/ ترغیبات کا ایک نظام شامل ہے۔ پالیسی ان فٹ اور آلودگی پھیلانے والی گاڑیوں کو سختی سے ان کی فٹنس کی بنیاد پر ختم کرنے کا ہدف رکھتی ہےجس کا تعین خودکار ٹیسٹنگ اسٹیشن کے ذریعے معلوم ہوتا ہے۔
جی ایس آر نوٹیفکیشن 29(ای )مورخہ 16جنوری 2023 یہ التزام کرتا ہے کہ مرکزی، ریاستی اور یوٹی حکومتوں اور ان کے محکموں، مقامی اداروں (میونسپل کارپوریشنوں یا بلدیات یا پنچایتوں)، ریاستی ٹرانسپورٹ انڈرٹیکنگز، پی ایس یوز اور دیگر خود مختار اداروں کی ملکیت والی گاڑیوں کے لیے رجسٹریشن کا سرٹیفکیٹ مرکزی حکومت اور ریاستی حکومتیں، پندرہ سال گزر جانے کے بعد تجدید نہیں کی جائیں گی۔
وہیکل ا سکریپنگ پالیسی کے تحت، جی ایس آر 720(ای ) مورخہ 05.10.2021 کے مطابق، گاڑیوں کے مالکان نان ٹرانسپورٹ گاڑیوں کے لیے 25فیصد تک اور ٹرانسپورٹ گاڑیوں کے لیے 15فیصد تک موٹر وہیکل ٹیکس میں رعایت کے اہل ہیں جو سرٹیفکیٹ آف ڈپوزٹ کے عوض خریدی گئی ہیں۔ اس پروویژن کا نفاذ ریاست / مرکز کے زیر انتظام حکومتوں کے دائرہ کار میں آتا ہے۔
اب تک، 15 ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں نے سرٹیفکیٹ آف ڈپازٹ کے عوض موٹر وہیکل ٹیکس میں رعایتوں کا اعلان کیا ہے۔ یہ ریاستیں بہار، مدھیہ پردیش، راجستھان، آسام، جھارکھنڈ، چنڈی گڑھ، اوڈیشہ، اتر پردیش، ہریانہ، کرناٹک، مہاراشٹر، پنجاب، میزورم، چھتیس گڑھ اور کیرالہ ہیں۔
گاڑیوں کے فٹنس ٹیسٹ کروانے کی فیس (دستی اور خودکار دونوں) کا انتظام ضابطہ جی ایس آر714(ای) مورخہ 04.10.2021، سنٹرل موٹر وہیکلز رولز، 1989 کے ضابطہ 81 کے مطابق کیا جاتا ہے،مزید برآں آرٹی ایچ کےوزارت نے گرین ٹیکس کے نفاذ سے متعلق ریاستوں کوکوئی ہدایات جاری نہیں کی ہے۔
یہ اطلاع سڑک نقل وحمل اور شاہراہوں کے مرکزی وزیر جناب نتن گڈکری نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں دی۔
************
(ش ح۔ م م۔ع آ)
U-948
(Release ID: 1976581)
Visitor Counter : 77