سٹرک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

قومی شاہراہوں پر سی سی ٹی وی

Posted On: 03 AUG 2023 4:42PM by PIB Delhi

سڑک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کے مرکزی وزیر جناب نتن گڈکری نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں یہ معلومات  دی ہے کہ جی ایس آر نوٹیفکیشن (ای) 575 مورخہ 11 اگست 2021 ،الیکٹرانک مانیٹرنگ اور انفورسمنٹ آف روڈ سیفٹی کے لیے  التزام فراہم کرتا ہے جس میں یہ  کہا  گیا ہے کہ ریاستی حکومتیں قومی شاہراہوں پر ہائی رسک اور ہائی ڈینسٹی کوریڈورز پر الیکٹرانک انفورسمنٹ ڈیوائسز کی تنصیب کو یقینی بنائیں۔ ان الیکٹرانک انفورسمنٹ آلات میں اسپیڈ کیمرے، کلوز سرکٹ ٹیلی ویژن کیمرے، اسپیڈ گنز،  جسم پر  پہننے کے قابل کیمرے، ڈیش بورڈ کیمرے، آٹومیٹک نمبر پلیٹ ریکگنیشن (اے این پی آر)، ویٹ ان مشینیں (ڈبلیو آئی ایم) اور ریاستی حکومت کی طرف سے مخصوص کردہ ایسی کوئی دوسری ٹیکنالوجی شامل ہیں۔

حکومت ہند نے سڑک کی حفاظت پر خصوصی توجہ مرکوز کرتے ہوئے موٹر وہیکلز (ترمیمی) ایکٹ، 2019 نافذ کیا، جس میں ٹریفک کی خلاف ورزیوں کے لیے سخت جرمانے، الیکٹرانک انفورسمنٹ وغیرہ جیسے پہلوؤں کو شامل کیا گیا ہے۔ ترمیمی ایکٹ کی دفعہ 136اے  ‘‘الیکٹرانک نگرانی اور نفاذ ’’کے تحت  قومی شاہراہوں، ریاستی شاہراہوں، سڑکوں یا ریاست کے اندر کسی بھی مضافاتی شہر میں ریاستی حکومتوں کے ذریعہ سڑک کی حفاظت اور مرکزی حکومت کے ذریعہ اس کے لئے  جاری قواعد کے تحت  ضابطوں کی تیاری کے لیے  جواز  فراہم  کیا گیا ہے ۔

مزید برآں، اس وزارت کی جدید ترین سڑک اور پل کی وضاحتیں قومی شاہراہوں پر ایڈوانسڈ ٹریفک مینجمنٹ سسٹم (اے ٹی ایم ایس) کی تنصیب کے لیے التزام  فراہم کرتی ہیں جس کی پیروی تازہ ترین تعمیراتی معاہدوں میں کی جاتی ہے۔ اس میں سی سی ٹی وی اورا سپیڈ کیمروں کا بھی انتظام ہے۔ یہ  اے ٹی ا یم ایس ان  این ایچ ایس  پر رفتار کی خلاف ورزیوں اور لین کے نظم و ضبط کا پتہ لگا سکتا ہے۔

ایڈوانسڈ ٹریفک مینجمنٹ سسٹم (اے ٹی  ایم ایس) کی فراہمی کو این ایچ اے آئی کے 4/6 لیننگ پروجیکٹوں کی اکثریت کے تازہ ترین ٹینڈرز کے تکنیکی شیڈول میں شامل کیا گیا ہے۔ مزید یہ کہ  فعال اے ٹی ایم ایس  نظام درج ذیل حصوں پر دستیاب ہے:

(i) ایسٹرن پیریفرل ایکسپریس وے، (یوپی اور ہریانہ)

(ii) دہلی میرٹھ ایکسپریس وے (دہلی اور یوپی)

(iii) ٹرانس ہریانہ پروجیکٹ (ہریانہ)

 (iv) این ایچ سکیشن کو پہلے ہی  ٹی او ٹی کے تحت لے آیا گیا ہے ۔

********

ش ح۔  ج ق۔ رض

U. No.946


(Release ID: 1976580)
Read this release in: English , Tamil