مواصلات اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

‘‘ٹی آراے آئی  نے ایئرپورٹس اتھارٹی آف انڈیا کے علاوہ دیگر تنظیموں کے ذریعہ  ہوائی جہاز اور زمینی اسٹیشنوں کے درمیان فراہم کی جانے والی  ڈیٹا مواصلات  خدمات’’ پر ضمنی مشاورتی پیپر جاری کیا

Posted On: 03 AUG 2023 8:18PM by PIB Delhi

ٹیلی کام ریگولیٹری اتھارٹی آف انڈیا(ٹی آراے آئی ) نے آج ‘‘ایئرپورٹس اتھارٹی آف انڈیا کے علاوہ دیگر تنظیموں کے ذریعہ ہوائی جہاز اور زمینی اسٹیشنوں کے درمیان فراہم کی جانے والی ڈیٹا کمیونیکیشن سروسز’’ پر ایک ضمنی ایڈوائزری پیپر جاری کیا۔

ٹیلی کمیونیکیشن ڈیپارٹمنٹ(ڈی اوٹی ) نے 12 اپریل 2022 کو اپنے خط کے ذریعے کہا کہ وی ایچ ایف  ڈیٹا لنک سروسز میں پروازوں کی حفاظت کے لیے ہوائی جہاز کو ٹریک کرنے کا ڈیٹا شامل ہے۔ اس سلسلے میں، وزارت مواصلات نے ہوائی جہازاورزمینی اسٹیشنوں کے درمیان وی ایچ ایف  ڈیٹا کمیونیکیشن لنک آپریٹ کرنے کے لئے میسرز سوسائٹی انٹرنیشنل ڈی  ٹیلی کمیونیکیشنز  ایروناٹک (ایف آئی ٹی اے )اور میسرز برڈ کنسلٹنسی سروسیز (بی سی  ایس )کو فریکوئنسی کاکام  سونپ دیا ہے۔ ایئر کرافٹ کمیونیکیشن ایڈریسنگ اینڈ رپورٹنگ(اے سی اے آر) سروس فراہم کرنے کے مقصد کے لیے وی ایچ ایف ڈیٹا لنک سروسز حقیقی وقت کی بنیاد پر ہوائی جہاز کو ٹریک کرنے اور ہوا بازی کے حادثے  سے متعلق افسوسناک صورت حال  میں تحقیقات/تلاش اور بچاؤ کے کاموں میں مدد کرنے کے لیے فائدہ مند ثابت ہو سکتی ہیں، اس کو مدنظر رکھتے ہوئے ، ڈی اوٹی  نے ٹرائی  سے درخواست کی ہے کہ ٹرائی ایکٹ 1997 کے سیکشن 11(1) (اے )کی شرطوں کے تحت  درج ذیل ترامیم کرنے کی درخواست کی ہے :

  1. ان تنظیموں کی طرف سے فراہم کردہ خدمات کو منظم کرنے کے لیے ایک مناسب نظام:
  2. 2012 میں 2جی  کیس میں سپریم کورٹ کے فیصلے - صرف نیلامی کے ذریعے ریڈیو فریکوئنسی مختص کرنا، کے سلسلے میں ان تنظیموں کو فریکوئنسی کا کام سونپاجاناچاہیے ۔

12 اپریل 2022 کے ڈی اوٹی  کے حوالہ کے سلسلے میں ،  اتھارٹی نے 10 دسمبر 2022 کو ائیرپورٹس اتھارٹی آف انڈیا کے علاوہ دیگر تنظیموں کے ذریعہ فراہم کردہ ہوائی جہاز اور زمینی اسٹیشنوں کے درمیان ڈیٹا کمیونیکیشن سروسز کے لیے مناسب ریگولیٹری نظام پر اسٹیک ہولڈرز کے  تبصرے  کے لئے مورخہ دس دسمبردوہزاربائیس کو ‘‘ایئرپورٹس اتھارٹی آف انڈیا کے علاوہ دیگر تنظیموں کے ذریعہ ہوائی جہاز اور زمینی اسٹیشنوں کے درمیان فراہم  کی جانے والی ڈیٹا  کمیونیکیشن سروسز پر‘‘  مشاورتی  خط جاری کیا۔دس دسمبر دوہزاربائیس کے مشاورتی خط کے جواب میں  حصص داروں سے موصولہ تبصرے ٹرائی کی ویب سائٹ (www.trai.gov.in.). پردستیاب ہیں ۔ دس مارچ دوہزارتئیس کوویڈیوکانفرنسنگ کے ذریعہ ایک اوپن ہاؤس ڈسکشن کااہتمام کیاگیا۔

10 دسمبر 2022 کے مشاورتی خط  پر اسٹیک ہولڈرز سے موصول ہونے والی معلومات پر غور کرتے ہوئے، یہ دیکھا گیا کہ ہوائی جہاز اور زمینی اسٹیشنوں کے درمیان ڈیٹا کمیونیکیشن سروسز کی فراہمی کے لیے سروس لائسنس، اسپیکٹرم اسائنمنٹ اور اسپیکٹرم چارجنگ سسٹم سے متعلق کچھ پہلوؤں پر مخصوص ان پٹ  موصول نہیں ہوئے  ہیں۔  جو اس مسئلے پر جامع تجزیہ اور سفارشات تیار کرنے کے لیے ضروری ہونگے۔ ان نکات کو ذہن میں رکھتے ہوئے، اتھارٹی نے اس ضمنی مشاورتی پیپر  جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ اس طرح کے پہلوؤں پر اسٹیک ہولڈرز سے رائے حاصل کی جا سکے۔

اس سلسلے میں، اسٹیک ہولڈرز سے اضافی معلومات حاصل کرنے کے لیے ٹرائی کی ویب سائٹ (www.trai.gov.in) پر ‘‘ایئرپورٹس اتھارٹی آف انڈیا کے علاوہ دیگر تنظیموں کے ذریعے ہوائی جہاز اور زمینی اسٹیشنوں کے درمیان فراہم کی جانے والی  ڈیٹا کمیونیکیشن سروسز’’ پر ایک ضمنی مشاورتی خط  شائع کیا گیا ہے۔  ضمنی مشاورتی خط  میں اٹھائے گئے مسائل پر 17 اگست 2023 تک اسٹیک ہولڈرز سے تحریری تبصرے اور 24 اگست 2023 تک جوابی تبصرے طلب کیے گئے ہیں۔

************

 (ش ح۔ م م۔ع  آ)

U-944


(Release ID: 1976579) Visitor Counter : 73


Read this release in: English , Hindi