وزارت ماہی پروری، مویشی پروری و ڈیری

بھارت 13 سے 16 نومبر کو نئی دہلی میں ڈبلیو او اے ایچ علاقائی کمیشن برائے ایشیا اور بحرالکاہل کی 33ویں کانفرنس کی میزبانی کرے گا


ماہی پروری، مویشی پالن اور دودھ کی صنعت کے مرکزی وزیر جناب پرشوتم روپالا کانفرنس کا افتتاح کریں گے

Posted On: 12 NOV 2023 12:15PM by PIB Delhi

بھارت 13 سے 16 نومبر 2023 کو نئی دہلی میں ڈبلیو او اے ایچ علاقائی کمیشن برائے ایشیا اور بحرالکاہل کی 33ویں کانفرنس کی میزبانی کرنے کے لیے تیار ہے۔ ماہی پروری، مویشی پالن اور دودھ کی صنعت کے مرکزی وزیر جناب پرشوتم روپالا افتتاح کریں گے  اور تقریب کا اختتام کریں گے۔ ماہی پروری، مویشی پالن اور ڈیری کے مرکزی وزرائے مملکت ڈاکٹر سنجیو بالیان اور ڈاکٹرایل مروگن بھی اس تقریب میں موجود رہیں گے۔

اس اہم تقریب کی میزبانی کا فیصلہ مئی 2023 میں پیرس میں ڈبلیو او اے ایچ کے مندوبین کی عالمی اسمبلی کے 90ویں جنرل اجلاس کے دوران کیا گیا تھا۔ نئی دہلی میں واقع ہوٹل تاج محل ، کانفرنس کا مقام ہوگا۔

حیوانات اور ڈیری کے محکمے کی میزبانی میں منعقد ہونے والی اس کانفرنس میں  بھارت  سمیت 36 رکن ممالک کے مندوبین، علاقائی اور بین الاقوامی تنظیموں کے سینئر افسران اور خطے میں نجی شعبے اور نجی ویٹرنری تنظیموں کے نمائندے شرکت کریں گے۔

کووِڈ19 وبائی مرض سے پیدا ہوئی چنوتیاں انسان – جانور- ماحولیاتی انٹرفیس سے متعلق خطرات کا جائزہ لینے میں سائنٹفک مہارت کے اہم کردار پر زور دیتی ہیں۔یہ کانفرنس مستقبل کی چنوتیوں کے مدنظر ویٹنریری خدمات میں لچک اور صلاحیت میں اضافے کی ضرورت پر بھی زور دیتی ہے۔ اس طرح کی بہ نفس نفیس علاقائی کانفرنسیں قریبی رابطے، فعال مکالمے، اور مندوبین کے درمیان بانی مباحثے کے لیے سہولت فراہم کرتی ہیں  اور اس میں شرکت کے لیے ماہرین اور علاقائی شراکت داروں کو مدعو کیا گیا ہے۔ توقع کی جاتی ہے کہ قابل قدر تبادلہ خیال کے فروغ اور لازمی نیٹ ورکنگ تعلقات  قائم کرنے والا ہفتہ ثابت ہوگا۔

****


 (ش ح –ا ب ن۔ م ف)

U.NO:935



(Release ID: 1976482) Visitor Counter : 88