مواصلات اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

ٹیلی مواصلات کے محکمے نے بدنیتی پر مبنی ٹیلی فون کالوں سے متعلق پبلک ایڈوائزری جاری کی


ٹیلی مواصلات کے محکمے نے سبھی کو مشورہ دیا ہے کہ اگر رابطہ منقطع ہونے سے متعلق کال موصول ہوتی ہے تو کسی طرح کی ذاتی معلومات ساجھا نہ کریں

ڈی او ٹی شہریوں کو رابطہ منقطع کرنے کی کالیں نہیں کرتا

Posted On: 10 NOV 2023 8:19PM by PIB Delhi

ٹیلی مواصلات کا محکمہ (ڈی او ٹی) بھارت میں ٹیلی مواصلات کے شعبے کے لیے پالیسیوں، پروگراموں اور ریگولیٹری فریم ورک کی تشکیل کے لیے نوڈل ایجنسی ہے، جو شہریوں کی سلامتی اور بہبود کو یقینی بنانے کے لیے پر عزم ہے،  ڈی او ٹی ملک بھر میں قابل اعتماد اور محفوظ مواصلاتی خدمات فراہم کرنے کی کوشش کرتا ہے۔

ڈی او ٹی شہریوں کو بدنیتی پر مبنی کالوں میں اضافے کے بارے میں خبردار کر رہا ہے جس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ ڈی او ٹی کے ذریعہ موبائل نمبر دو گھنٹے کے اندر منقطع کر دیے جائیں گے۔ یہ کالیں دھوکہ دہی اور ممکنہ طور پر لوگوں کا استحصال کرنے کی جعل سازی پر مبنی کوششیں ہیں۔

اہم اطلاعات:

  • ڈی او ٹی شہریوں کو رابطہ منقطع کرنے کی دھمکی پر مبنی کالیں نہیں کرتا ہے۔
  • شہریوں سے گذارش ہے کہ احتیاط برتیں اور ایسی کال موصول ہونے پر کوئی ذاتی معلومات فراہم نہ کریں۔

ڈی او ٹی کی جانب سے تجویز کردہ احتیاطی تدابیر:

  • تصدیق: اگر آپ کو رابطہ منقطع کرنے سے متعلق کال موصول ہوتی ہے تو کوئی ذاتی معلومات شیئر نہ کریں۔ اپنے خدمات فراہم کنندگان سے ایسی کالوں کی صداقت کی تصدیق کریں۔
  • باخبر رہیں: آگاہ رہیں کہ ڈی او ٹی رابطہ منقطع ہونے کا انتباہ فون کال کے ذریعہ نہیں دیتا۔ ایسی کسی بھی کال کو مشکوک سمجھا جانا چاہئے۔
  • اسے حادثات کو رپورٹ کریں: کسی بھی مشکوک کال کو نیشنل سائبر کرائم رپورٹنگ پورٹل https://cybercrime.gov.in پر رپورٹ کریں۔

ڈی او ٹی چوکس رہنے، معلومات کی تصدیق کرنے، اور کسی بھی مشکوک سرگرمی کی فوری اطلاع دینے کی اہمیت پر زور دیتا ہے۔ محکمہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ مل کر کام کر رہا ہے تاکہ ان جعلی کالس سے نمٹنے اور شہریوں کو ممکنہ استحصال سے بچایا جا سکے۔

***

 (ش ح –ا ب ن۔ م ف)

U.No:915


(Release ID: 1976285) Visitor Counter : 154


Read this release in: English , Marathi , Hindi , Gujarati